یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہو گی

اگر تم سکون چاہتے ہو اور دل کا اطمینان چاہتے ہو تو کثرت سے اللہ کا ذکرکیا کرو اور دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شیوہ بنا لو ،آپ کو سکون بھی مل جائے گا اور دل کا اطمینان بھی نصیب ہو جائے گازندگی کو ایک مشن سمجھ کر گزارو کیونکہ ہم نے جلد اس دنیا کو خیرباد کہتے ہوئے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اس لئے لوگوں میں چھوٹی چھوٹی خوشیاں بانٹتے رہو اور مسرتیں بکھیرتے رہویہ باتیں گزشتہ دنوں میو ہسپتال لاہور میں مریضوں اور ان کے لواحقین کو افطار ڈنردیتے ہوئے یوتھ سینٹ آف پاکستان کے چیئرمین حنان علی عباسی نے کہیں ۔جو کہ افطار ڈنر کے سلسلے میں شرکت کے لئے خصوصی طور پر اسلام آباد سے لاہور تشریف لائے تھے میو ہسپتال کا پارک لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اس افطار ڈنر میں سینکڑوں مریض اور ان کے اٹینڈنٹس موجود تھے ایک نظم وضبط کا یہاں پر خاص خیال رکھا گیاتھا ویسے کچھ مخیر حضرات افطاری کا سامان یا دیگیں سر راہے بانٹ دیتے ہیں جس سے ایک ہلڑ بازی سی مچ جاتی ہے اور مستحق لوگ بھی مستفید نہیں ہوپاتے لیکن میوہسپتال کے گارڈن میں ایسی کوئی بات دیکھنے میں نہیں آ رہی تھی یہاں ایک بات قابل ذکر ہے کہ یوتھ سینٹ آف پاکستان میں انتظام کو چلانے کے لئے اور تنظیم کو منظم رکھنے کے لئے ایک انتظامی ڈھانچہ تو موجود ہے لیکن ان میں کوئی سٹیٹس کی تفریق نہیں ہے سب عہدیداران اور ممبرز برابر ہیں شاید اس لئے اس افطار پارٹی میں سبھی عہدیداران اور رضاکاران ایک لگن اور جذبے کے ساتھ سینکڑوں دکھی لوگوں میں افطاری کا سامان تقسیم کرتے ہوئے نظر آئے یہی بات اس پارٹی کی منفرد تھی اور انتظام بھی قابل دید تھاکیونکہ اتنے بندوں کو ایک ہی وقت میں ڈیل کرنا کوئی آسان کام نہیں تھایہاں یوتھ سینٹ آف پاکستان کے ممبرز کو کام کرتے ہوئے اور دکھی انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے دیکھا تو زباں پہ بے اختیار یہ شعر آ گیا
ہے یہی عبادت ،یہی ہے دین و ایماں
کہ کام آئے دنیا میں انساں کے انساں

نبی اکرم ﷺ کی حدیث کے مفہوم کے مطابق ”لوگوںمیں سے بہتر وہ ہے جو لوگوں کو نفع دے “یوتھ سینٹ آف پاکستان نوجوان نسل کی ایک ایسی تحریک اور منظم تنظیم ہے جس کا مقصد نوجوان نسل میںسیاست کا شعور بیدار کرنا،خدمت خلق اورسوشل ورک ہے اس وقت یہ پورے پاکستان میں ایک منظم طریقے سے کام کر رہی ہے اور نوجوان نسل میں awarenessدے رہی ہے میرا ملک جو کہ اس وقت ایک نازک صورتحال سے دوچار ہے اور دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے ایسے وقت میں نوجوان نسل کے ایسے پروجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ،آگے آنااور لوگوں میں آگہی اور شعور کو بیدار کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے ویسے بھی کسی ملک کی ترقی کا راز وہاں کی نوجوان نسل میں پنہاں ہوتا ہے کہ وہاں نوجوان نسل کا تناسب کتنا ہے اور اس ملک کے نوجوان کس رخ پر جا رہے ہیں پاکستان کی یہ خوش قسمتی ہے کہ پاکستان میں نوجوان نسل کا تناسب بھی زیادہ ہے اور ان کی سوچ بھی مثبت ہے اس لئے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان کا مستقبل روشن اور چمکدار ہے کیونکہ ان میں یوتھ سینٹ آف پاکستان کے انتھک جدو جہد کرنے والے، محنتی اور جذبہ حب الوطنی سے لبریز ممبرز ہیں جن کا خواب سرسبز اور ترقی یافتہ پاکستان ہے یوتھ سینٹ آف پاکستان نے پاکستان کے مختلف شہروں میںخاص کر ہاسپیٹل میں افطار پارٹیوں کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے جس سے ہزاروں لوگ مستفید ہو رہے ہیں آپ یوتھ سینٹ آف پاکستان کے بارے مزید تفصیلات www.youthsenate.orgپر دیکھ سکتے ہیں یوتھ سینٹ آف پاکستان کے ممبرز کو میں یہی کہوں گا کہ کچھ لوگ شاید آپ کی راہ میں روڑے اٹکائیں اس لیے آپ لوگوں نے ایسی باتوں کا برا نہیں منانا بلکہ برداشت کا مظاہرہ کرنا ہے اور ثابت قدم رہنا ہے کیونکہ
یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہو گی۔۔
AbdulMajid Malik
About the Author: AbdulMajid Malik Read More Articles by AbdulMajid Malik: 171 Articles with 186837 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.