گزشتہ سات برسوں کی طرح اس سال بھی "میری
پہچان پاکستان " نے سڈنی میں جشن آزادی کی شاندار تقریب منعقد کی ۔ اس
تقریب اور اس تنظیم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں بچوں کی پرفارمنس کے ذریعے
پاکستان سے محبت کا جذبہ اُجاگر کیا جاتا ہے۔ مختلف مراحل سے گزار کر ان
بچوں کے ذریعےپاکستان کے حوالے سے تقاریر، ڈرامے، گانے اور اداکاری کا
بھرپور مظاہرہ کیا جاتا ہے ۔ "میری پہچان پاکستان " کے چیر مین سید آطف
فہیم اور ان کی بیگم انتہائی محنت سے بچوں کا انتخاب ، تربیت اور پھر ان کی
پرفارمنس کا اہتمام کرتے ہیں ۔ یہ تنظیم بچوں کے والدین اور عام پاکستانیوں
کے ذریعے انتہائی اعلیٰ پروگرام کا انعقاد کرتے ہیں جس میں ہر برس حاضرین
کا اضافہ ہوتا رہتا ہے۔14 اگست 2022کی سہ پر سڈنی کے انتہائی خوبصورت ہال
میں منعقد ہونے والیاپنی نوعیت کی منفرد تقریب میں اس مرتبہ ایک بڑا ہال
کھچا کھچ بھرا ہو اتھا اور ایک بھی سیٹ خالی نہیں تھی ۔ اس تقریب میں
سفیرِپاکستان زاہد حفیظ چودھری اور قونصلیٹ جنرل محمد اشرف نے بھی شرکت کی
۔بچوں کی دلچسپ ، معلوماتی اور تفریحی پرفارمنس کے بعد انھیں انعام اور
تحائف سے بھی نوازا گیا ۔ اس موقع پر "میری پہچان پاکستان " کے چیر مین سید
آطف فہیم نے مہمانوں ، ججز اور سفیر پاکستان اور ہائی کمشنر کا شکریہ ادا
کیا۔ انھوں نے راقم ( طارق مرزا) کے بارے میں کہا کہ طارق مرزا میرے پہلے
شو سے میرے ساتھ جس طرح تعاون کر رہے ہیں اس کی کوئی مثال نہیں ہے ۔آخر میں
عشائیے کا بھی اہتمام موجودتھا۔یوں یہ اس سال کی یادگار تقریب ثابت ہوئی۔
|