دین اسلام نے دنیا کوعلم کی روشنی سے منور کیا ،استاد کو
عظمت اور طالب علم کو اعلیٰ مقام عطا کیا ہے ،نبی کریم ﷺنے اپنے مقام و
مرتبہ کو ان الفاظ میں بیان فرمایا " مجھے معلم بنا کر بھیجا گیا ہے "(ابن
ماجہ229)۔ دین اسلام نے استادکو روحانی باپ کا درجہ عطا کیا۔معلّم کے کردار
کی عظمت و اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس عالم رنگ و بو
میں معلّم اوّل خود رب کائنات ہیں ،چنانچہ قرآن پاک میں ارشاد ہے ،آدم ؑکو
اﷲ تعالی نے سب چیزوں کے اسماء کا علم عطاء کیا۔(البقرہ31)۔انسان کی تخلیق
کے ساتھ ساتھ تعلیم کا بھی انتظام فرمایا" رحمٰن ہی نے قرآن کی تعلیم دی،اس
نے انسان کو پیدا کیااس کو گویائی سکھائی"۔(الرحمٰن)ذریعہ تعلیم قلم کو
بنایا "پڑھ اور تیرا رب بڑا کریم ہے جس نے قلم سے سکھایااور آدمی کو وہ
سکھایا جو وہ نہیں جانتاتھا"۔(العلق6)۔حضرت علی المرتضی ؑکا قول ہے کہ جس
نے مجھے ایک حرف بھی پڑھا دیا میں اس کا غلام ہوں خواہ وہ مجھے آزاد کر دے
یا بیچ دے۔(تعلیم المتعلم21)حضرت مغیرہ ؓ کہتے ہیں کہ ہم استاد سے اتناڈرتے
اور ان کا اتنا ادب کرتے تھے جیسا کہ لوگ بادشاہ سے ڈرا کرتے ہیں۔حضرت یحییٰ
بن معین بہت بڑے محدث تھے امام بخاری ان کے متعلق فرماتے ہیں کہ محدثین کا
جتنا احترا م وہ کرتے تھے اتنا کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں دیکھا۔ امام
ابو یوسف کہتے ہیں کہ میں نے بزرگوں سے سنا ہے کہ جو استاد کی قدر نہیں
کرتا وہ کامیاب نہیں ہوتا۔(تعلیم المتعلم 22)۔ سانچ کے قارئین کرام !گزشتہ
دنوں پنجاب اور فیڈرل بورڈ کے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
کیا گیا ،امسال بورڈز کی جانب سے طلبہ کہ پوزیشن کا باقاعدہ اعلان نہ کرنے
کا فیصلہ کیا گیا ، ضلع اوکاڑہ کو پنجاب بھر میں یہ اعزاز حاصل رہا ہے کہ
یہاں کے گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکولوں کے بچوں نے ہمیشہ نمایاں پوزیشن حاصل
کی ہیں ، امسال میٹرک کے امتحانات کے نتائج نے ایک بار پھر ضلع کے طالب
علموں کی ذہانت کی گواہی دی ہے ، گزشتہ روز پرنسپل ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ
کالج اوکاڑہ ثروت حسن کی جانب سے یوم والدین اور تقریب تقسیم انعامات کا
دعوت نامہ ملا ، راقم الحروف کو ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے آٹھوں کیمپس کے سالانہ
میٹرک کے نتائج میں کامیاب طلبہ کی فہرست بھی مل چکی تھی ، سانچ کے قارئین
کرام !ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالج اوکاڑہ پروقار سالانہ یوم والدین اور
تقریب تقسیم انعامات کا انعقادآٹھ ستمبر جمعرات شام پانچ بجے ہوا،تقریب کے
مہمان خصوصی چیئرمین بورڈآف گورنر ڈی پی ایس اینڈ کالج /ڈپٹی کمشنر عرفان
علی کاٹھیا، جبکہ مہمانان اعزاز کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ
سکینڈری ایجوکیشن ساہیوال رانا نوید، پرنسپل گورنمنٹ گریجوایٹ کالج پروفیسر
ڈاکٹر محمودلکھوی، پرنسپل اے پی ایس اختر گِل، چیف ایگزیکٹو آفیسرڈسٹرکٹ
ایجوکیشن اتھارٹی ڈاکٹر محمد ارشد تھے۔پرنسپل ثروت حسن نے سپاسنامہ پیش کیا
اور سکول کی تاریخ اور شاندار نتائج پر روشنی ڈالی،پرنسپل نے کہا کہ پنجاب
بشمول فیڈرل بورڈ میٹرک کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ڈی پی
ایس اوکاڑہ کے طالب علم محمد حسن ہیں، جبکہ دیگر پوزیشن کے مطابق پہلی
پوزیشن محمد حسن 1097اوکاڑہ کیمپس ، ،دوسری زوبیہ شاہد1089/1100دیپالپور
کیمپس، تیسری پوزیشن محمد عبداﷲ 1087/1100اوکاڑہ کیمپس ،تیسری پوزیشن علشبہ
نور1087/1100اوکاڑہ کیمپس، طہ خضر 1084/1100دیپالپورکیمپس ،ایمن
غفار1086/1100اوکاڑہ کیمپس،شانم نور 1085/1100،وانیا جمیل 1085/1100،جبکہ
مبشرانگلش ٹیچر (شلیڈ)،نذیر احمد اردوٹیچر(شلیڈ)،کاشف ندیم بیالوجی
ٹیچر،ظہور حسین کیمسٹری ٹیچر ،ماہین کیمسٹری ٹیچر ،شاہد اقبال ریاضی
ٹیچر،بدر اقبال فزکس ٹیچر،شفقت رسول اسلامیات ٹیچر،ظفر اقبال پاک
اسٹڈیزٹیچر،شازیہ عامرگرلز سیکشن ہیڈ،نعیم اشرف بوائز سیکشن ہیڈ،وائس
چیئرمین بورڈ آف گورنرز طاہر امین ، کنٹرولر امتحانات ڈی پی ایس نبیل مسعود
کیانی کوڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور پرنسپل ثروت حسن نے شیلڈز دیں۔ ڈی
پی ایس کے آٹھ کیمپس میں ایک ہزار سے زائد ساہیوال بورڈ میں نمبر حاصل کرنے
والوں اور ہم نصابی سرگرمیوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا وطالبات کو
بھی شیلڈز دی گئیں، ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیانے پوزیشن حاصل کرنے والے
طلباء و طالبات کو مبارکباد دی اور ڈی پی ایس سکول اینڈ کالج کی انتظامیہ
اور اساتذہ کو شاندار نتائج پر خراج تحسین پیش کیا،عرفان علی کاٹھیا نے کہا
کہ کامیابی کسی کی میراث نہیں ہوتی جو محنت کرے گا وہ عزت پائے گا ،بطور
چیئرمین بورڈ آف گورنرز سکولزکے فرنیچر اورکلاس رومز کا معیار مزید بہتر
کیا جائے گا،اگلے دوماہ میں بچے اور والدین تبدیلی کو محسوس کریں گے ،
انہوں نے اعلان کیا کہ ڈی پی ایس کے اعلی نتائج پر اساتذہ کو اگلے ماہ کی
تنخواہ میں خصوصی الاؤنس دیا جائے گا،سکول ہذاکے طالب علموں نے نغمے اور
ٹیبلو پیش کیے، تقریب میں سماجی ، صحافتی، سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت
بچوں کے والدین نے شرکت کی، بعد ازاں والدین اور طالب علموں کوپرتکلف ڈنر
دیا گیا ٭
|