بیماریوں سے بچاؤ کا آسان نسخہ

اسلامی ذوق و مزاج کی روشنی میں زندگی کا سلیقہ سکھانے والی تحریر۔


پچھلے دنوں میری ایک دیہاتی سے ملاقات ہوئی ان سے بات چیت ہوئ۔میں نے اس کی عمر پوچھی تو معلوم ہوا وہ ۹۵ برس کےہیں اور ان کی والدہ کا انتقال ۱۰۵ برس کی عمر میں ہوا تھا.

*میں نے ذرا ہچکچاہٹ سے پوچھا کہ اچھی صحت کا راز تو بتائیں؟*
کہنے لگے بس بیمار نہ پڑو.

*میں نے کہا یہ تو ہمارے بس کی بات نہیں۔*
ہنستے ہوئے کہنے لگے بس کی بات ہے.

*میں نے کہا آپ بتائیں میں ضرور عمل کرونگا.*
میرے قریب آکر آہستہ سے کہنے لگے منہ میں کبھی کوئی چیز بسم اللہ کے بغیر نہ ڈالنا چاہے پانی کا قطرہ ہو یا چنے کا دانہ...

*میں خاموش سا ہوگیا*

پھرکہنے لگے اللہ تعالیٰ نے کوئی چیز بے مقصد اور بلاوجہ نہیں بنائی ہرچیز میں ایک حکمت ہے اور اس میں فائدے اور نقصان دونوں پوشیدہ ہیں- جب ہم کوئی بھی چیز بسم اللہ پڑھ کر منہ میں ڈالتے ہیں تو اللہ اس میں سے نقصان نکال دیتا ہے-
ہمیشہ بسم اللہ پڑھ کر کھاؤ پیو اور دل میں بار بار خالق کا شکر ادا کرتے رہو اور جب ختم کرلو تو بھی ہاتھ اٹھا کر شکر ادا کرو کبھی بیمار نہ پڑوگے- ان شاءاللہ
میں سلام کر کے اٹھنے لگا تو میرا ہاتھ پکڑ کر کہنے لگے:

کھانے کے حوالے سے ایک اور بات بھی سنتے جاؤ،

*میں جی کہہ کر پھر بیٹھ گیا*

کہنے لگے اگر کسی کے ساتھ بیٹھ کر کھا رہے ہو تو کبھی بھول کے بھی پہل نہ کیا کرو چاہے کتنی ہی بھوک لگی ہو پہلے سامنے والی کی پلیٹ میں ڈالو اور وہ جب تک لقمہ اپنے منہ میں نہ رکھ لے تم نہ شروع کیا کرو.
*میری ہمت نہیں پڑ رہی تھی کہ اسکا فائدہ پوچھوں؟*
لیکن وہ خود ہی کہنے لگے یہ تمہارے کھانے کا صدقہ ادا ہوگیا اور ساتھ ہی اللہ بھی راضی ہوا کہ تم نے پہلے اس کے بندے کا خیال کیا- یاد رکھو غذا جسم کی اور بسم اللہ روح کی غذا ہے- اب بتاؤ کیا تم ایسے کھانے سے بیمار پڑ سکتے ہو؟
دین کی چھوٹی چھوٹی باتوں سے ہم اور ہماری اولادیں کتنی محروم ہیں۔ جن کے فوائد آخرت کے علاوہ دنیا میں بھی لا محدود ہیں لیکن ہم کُلّی طور پر غافل ہیں ۔تبھی تو ہمارا معاشرہ زوال پذیر اور ہر برائی میں ڈوبا ہوا ہے.اللہ تعالی ہمیں عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔۔!!*🤲🏻🤲🏻🤲🏻
Asif Jaleel
About the Author: Asif Jaleel Read More Articles by Asif Jaleel: 226 Articles with 276845 views میں عزیز ہوں سب کو پر ضرورتوں کے لئے.. View More