چائنیزکیلنڈر کل ۱۲ سالہ سائیکل پر مشتمل ہوتا ہے۔ چیتے
کا سال تیسرے نمبر پر آتا ہے۔ اس بارے میں چائنا کی قدیم ثقافتی کہانی یہ
ہے کہ جیڈ بادشاہ نے اپنی حفاظت کے لئیےبارہ جانوروں کا ریس کے لئیے انتخاب
کیا تھا۔ ہرسال کے برج سے وابستہ جانور ترتیب وار ریس میں جیتے تھے۔ جیسا
کہ چوہا، بیل ،چیتا،خرگوش،ڈریگن،سانپ،گھوڑا،بکری،بندر،مرغا، کتا اور سور۔
چیتا ریس میں آنے والا تیسرا جانور ہے لہذا تیسرا سال چیتے کا سال کہلاتا
ہے۔پچھلے سالوں میں آنے والے چیتے کے سال ۱۹۳۸، ۱۹۵۰،۱۹۶۲،۱۹۷۴، ۱۹۸۶،
۱۹۹۸، ۲۰۱۰ اور ۲۰۲۲ رہے ہیں جو لوگ اس سال میں پیدا ہوتے ہیں انکی شخصیت
کو چیتے کی شخصیت کے مطابق جانچا جاتا ہے۔ چائنیز ثقافت جو لوگ اس سال میں
پیدا ہوتے ہیں انہیں خوش قسمت تصور کیاجاتاہے کیونکہ وہ نڈر اور مہمان نواز
ہوتے ہیں اور دراز عمر پاتے ہیں۔ یہ افراد حکم دینے کے عادی ہوتے ہیں اور
دوسروں کے احکامات پر عمل کرنا ان کی فطرت میں شامل نہیں ہوتا یعنی ان کی
بادشاہی طبیعت کی بدولت ان کو خوش قسمت مانا جاتا ہے۔ ان کو چیلنجز قبول
کرنا بہت پسند ہوتا ہے۔ لیکن کبھی کبھی اپنی اس فطرت کی بدولت ان کے اندر
اعتماد کی زیادتی ہو سکتی ہے جو کہ ان کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ انکے
لیئےجذبات اورجنون میں اکثر توازن قائم رکھنا مشکل ہوتا ہے۔
یہ ثقافت قریبا ۲۰۰۰ سال قدیم ہےجس سے آ ج بھی لوگ مذہبی اور جذباتی طور پر
جڑے ہوئے ہیں۔ چیتےکو چائنا میں روحانی طور پر بھی بہت طاقتور مخلوق سمجھا
جاتا لوگ اپنے گھروں کے داخلی راستوں پر چیتے کی تصویر اس عقیدے سے لگاتے
ہیں کہ اس کی بدولت آ گ سے ہونے والےہر قسم کے نقصان ،
چوروں کے داخلے، اور ہر طرح کی غیر مرئی قوتوں سے حفاظت رہتی ہے۔حتیٰ کہ آ
ج کے اس جدید دور میں بھی بچوں کو ایسےموزے اور کپڑے پہنائے جاتے ہیں جن پر
چیتے کی تصویر اس لیے بنی ہوتی ہے کہ وہ انہیں نظر بد سے بچاتی ہے، یا
تکیوں پر چیتے کی تصاویر ہوتی ہیں جن کا مقصد رات کو بچوں بلاؤں سے دور
رکھنا
ہوتا ہے۔
قدیم چائنیز تاریخ کے مطابق پانچ قسم کے چیتے اس دنیا کا نظام چلاتے ہیں
اور اس کا توازن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
سفید چیتا۔ یہ موسم خزاں کاحاکم سمجھا جاتا ہے۔ اور تمام دھاتی عناصر کو
قابو میں رکھتا ۔
کالا چیتا۔ یہ سردیوں کا حاکم سمجھا جاتا ہے۔اور پانی کے ؑعناصر کو قابو
میں رکھتا ہے۔
نیلا چیتا۔ موسم بہار کا حاکم سمجھا جاتا ہے اور رمینی عناصر کو قابو کرتا
ہے۔
سرخ چیتا۔ یہ مسم گرما کا حاکم سمجھا جاتا ہے، اور آگ کے عناصر کو قابو
کرتا ہے۔
پیلا چیتا۔ یہ اوپر بیان کردہ تمام چیتوں پار حکام سمجھا جاتا ہے۔ اور سورج
کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
چیتے کو چائنا میں ادب اور آرٹ میں بھی بہت اہمیت حاصل ہے مختلف قسم کے
مظاہوں میں چیتے کی نمائندگی ایک ہیرو کی حیثیت سے کرائی جاتی ہے۔
چیتے کے سال کو بہت ذوق و شوق سے منایا جاتا ہے۔ اور اسے اپنی ثقافت میں
ہمیشہ کے لیئے زندہ رکھنے کی بھرپور کوشش کی جاتی ہے۔
یہ مضبوط اور طاقت ور ہوتے ۔ |