وزیراعلیٰ پنجاب میڈیا گریجویٹس انٹرنشپ پروگرام 2022

کسی بھی ریاست کے تین ستون ہوا کرتے ہیں جن میں مقننہ (اسمبلی)، عدلیہ اور انتظامیہ کا اہم کردار ہے۔ اسی طرح میڈیا/ صحافت کو کسی بھی ریاست کا چوتھا ستون تصور کیا جاتا ہے۔ صحافت وہ شعبہ ہے جو عوام الناس کی آواز اور مسائل کو مقتدر حلقوں تک پہنچاتا ہے تو دوسری طرف اقتدار کے ایوانوں کی آواز و کارکردگی کو عوام الناس تک پہنچاتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے زیر نگرانی وزیراعلیٰ پنجاب انٹرنشپ پروگرام 2022 کا آغاز کیا گیا جو کہ محکمہ تعلقات عامہ کے زیرنظامت جاری ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ حکومت پنجاب میڈیا گریجویٹس کی سکلز میں بہتری کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ میڈیا گریجویٹس کو محکمہ تعلقات عامہ کے مختلف ریجنل آفسز اور ہیڈ کوارٹر میں انٹرنشپز کروائی جارہی ہیں۔ میڈیا گریجویٹس کی صلاحیتوں کے نكهار کے لیے مختلف سیمینارز، پریس کانفرنسز، سینئر صحافیوں سے ملاقاتیں، مختلف محکمہ جات کے دورہ جات و دیگر صحافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جہاں لڑکے انٹرنشپ حاصل کر رہے ہیں وہیں 50 فیصد خواتین کو بھی انٹرنشپ کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔ میڈیا گریجویٹس کی انٹرن شپ کا دورانیہ تین ماہ جبکہ انکی مالی معاونت کے ماہانہ 20 ہزار روپے تک وظیفہ بھی رکھا گیا ہے۔

میڈیا گریجویٹس جہاں مختلف مطالعاتی دورہ جات کر رہے ہیں وہیں گریجویٹس کو کالم نگاری، فیچر نگاری، نیوز رائٹنگ، نیوز پیکج، ڈاکومنٹریز و دیگر صحافتی مہارتوں سے بھی گزارا جا رہا ہے۔ اسی طرح میڈیا گریجویٹس کو میڈیا کے قوانین و اخلاقی اقدار کے متعلق بھی معلوماتی مواد فراہم کیا جا رہا ہے، جس سے گریجویٹس میں ایک مثبت تبدیلی و ذمہ داری کا احساس رونما ہو رہا ہے۔ میڈیا گریجویٹس کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی و حکومت پنجاب نے میڈیا گریجویٹس کی صلاحیتوں میں نكهار کے لیے احسن قدم اٹھایا ہے۔ گریجویٹس کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب انٹرنشپ پروگرم انکی صحافتی صلاحیتوں میں مثبت نکھار پیدا کر رہا ہے۔ تعلیمی اداروں میں پریکٹیکل کام کو کم فوقیت دی جاتی ہے جس پر صرف محکمہ تعلقات عامہ، پنجاب کے زیر نظامت بہتر ہو رہی ہے۔ تعلیمی اداروں کو چاہئیے کہ جہاں وہ نصابی سرگرمیوں کو اہمیت دیتے ہیں وہیں طلبہ و طالبات کی صلاحیوں میں بہتری کے لیے بھی اپنا اہم کردار کریں۔ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی و حکومت پنجاب کے اس میڈیا گریجویٹس انٹرنشپ پروگرام سے تعلیم یافتہ میڈیا گریجویٹس ایک اچھے باکردار صحافی بنیں گے جو پاکستان مثبت پہلو اور اخلاقی اقدار میں رہ کر حقائق عوام و ریاست کے سامنے رکھیں گے۔
 

Hassan Bin Sajid
About the Author: Hassan Bin Sajid Read More Articles by Hassan Bin Sajid: 11 Articles with 8003 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.