اگر شاہ رخ خان شادی کا کہتے تو ان سے ہی شادی کر لیتی، اداکارہ کاجول نے شادی کے لیے اجے دیوگن کا انتخاب کیوں کیا؟

image
 
کسی بھی فلم کی کامیابی میں اگر اس کی کہانی اور اس کی موسیقی کا اہم کردار ہوتا ہے اس سے زيادہ اہم کردار فلم میں اہم کردار ادا کرنے والی جوڑی کا بھی ہوتا ہے۔ برصغیر پاک وہند میں ہمیشہ سے فلموں کی کامیابی میں ہیرو ہیروئين کی جوڑی نے اہم کردار ادا کیا ہے اور کئی فلمیں اسی سبب باکس آفس میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑتی رہی ہیں۔ لیکن جو کیمسٹری اور ہم آہنگی کاجول اور شاہ رخ خان کی جوڑی میں نظر آئی وہ کسی اور جوڑی میں نہیں دیکھنے میں آئی-
 
گزشتہ 25 سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ گہری دوستی کے رشتے سے جڑے یہ دونوں اداکار اب تک 12 فلمیں ایک ساتھ کر چکے ہیں اور ان میں سے ہر ہر فلم سوپر ڈوپر ہٹ رہی ہے اور آج بھی شائقین کی پسندیدہ ترین فلموں میں شمار کی جاتی ہیں۔ وہ کچھ کچھ ہوتا ہے کی انجلی راہول کی جوڑی ہو یا دل والے دلہنیا کے راج اور ثمرن کی جوڑی ہر ہر سین میں اس جوڑی کے جادو نے دیکھنے والوں کو اپنی گرفت میں لیے رکھا ہے-
 
25 سال کی دوستی کے باوجود اجے دیوگن سے شادی
اتنی فلموں میں اس جوڑی کو ایک دوسرے کے ساتھ رومانس کرتے دیکھ کر لوگوں کی یہی خواہش تھی کہ وہ ان دونوں کو حقیقت میں بھی ایک ساتھ جوڑی کی صورت میں دیکھیں- مگر اچانک کاجول کی اجے دیوگن کے ساتھ شادی کی خبر نے سب کو نہ صرف حیران کر دیا بلکہ کسی حد تک مایوس بھی کیا اور سب کے ذہنوں میں یہی خیال آیا کہ اجے دیوگن کیوں شاہ رخ کیوں نہیں-
 
image
 
حالیہ دنوں میں بلاآخر ایک انٹرویو میں کاجول سے یہ سوال پوچھا گیا کہ آخر انہوں نے شادی کے لیٰ شاہ رخ کا انتخاب کیوں نہیں کیا تو اس کا جواب کاجول نے اپنے انداز میں انتہائی خوش مزاجی سے ہلکے پھلکے انداز میں دیا کہ جب کسی انسان نے پرپوز ہی نہیں کیا تو اس سے شادی کیسے کی جا سکتی ہے اگر وہ پرپوز کر دیتا تو میں ضرور اس سے شادی کر لیتی- تاہم یہ جواب کاجول نے مھاق میں دیا کیوں کہ ان کی خوش مزاجی اور حس مزاح فلمی صنعت میں کافی مشہور ہے-
 
شاہ رخ خان کی کاجول کے بارے میں رائے
شاہ رخ نے اپنے ایک انٹرویو میں کاجول کے حوالے سے بتایا کہ شروع میں وہ جب کاجول سے پہلی بار ملے تو انہوں نے اس کو قطعی پسند نہیں کیا فلم بازی گر میں کام کے دوران انہیں کاجول نے بالکل متاثر نہیں کیا-
 
اسی دوران عامر خان نے شاہ رخ خان سے کاجول کے بارے میں رائے پوچھی کیوں کہ وہ کاجول کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند تھے تو انہوں نے کاجول کے حوالے سے کہا کہ بہت بری ہے وہ ، بہت بولتی ہے آپ اس کے ساتھ کام کر کے کبھی بھی اچھا محسوس نہیں کریں گے-
 
یہاں تک کہ ایک بار تو کاجول کے زيادہ بولنے کی عادت کے سبب شاہ رخ کو ان کو شٹ اپ کال بھی دینی پڑی اور شائد یہی ان کی دوستی کا نقطہ آغاز تھا-
 
شاہ رخ اور اجے دیوگن کا تعلق
شاہ رخ جو کہ کاجول کے انتہائی قریبی دوست تصور کیے جاتے ہیں جس کے سبب اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ دونوں ایک دوسرے کے فیملی فرینڈ ہوں گے مگر حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے-
 
image
 
اجے دیوگن اور شاہ رخ خان کے درمیان کسی قسم کی دوستی نہیں ہے اس حوالے سے کاجول کا یہ تسلیم کرنا ہے کہ ان دونوں کے درمیان دوستی نہیں ہے تاہم ان دونوں کے درمیان کوئی دشمنی بھی نہیں ہے-
 
کاجول کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کو اس بات کی اجے دیوگن کی جانب سے یہ آزادی حاصل ہے کہ وہ اپنی مرضی سے اپنے دوستوں کا انتخاب کر سکتی ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: