اگر میری شادی رنبیر کپور سے ہو رہی ہوتی اور۔۔۔ کترینہ کیف نے محبت کے باوجود رنبیر کپور سے شادی سے انکار کیوں کیا حیران کن اعتراف

image
 
رنبیر کپور اور کترینہ کیف ایک زمانے میں بالی وڈ کے پسندیدہ ترین جوڑے کے طور پر پہچانے جاتے تھے- ایک دوسرے کے ساتھ کام کرتے کرتے ان کی جوڑی عوام کو اتنی پسند آئی کہ وہ ان کو حقیقی زندگی میں بھی ساتھ دیکھنے کی خواہش کرنے لگے اور یہ خواہش صرف عوام تک ہی محدود نہ تھی بلکہ یہ دونوں بھی سال 2016 میں ہر وقت ایک دوسرے کے ساتھ نظر آنے لگے-
 
محبت کے باوجود شادی نہ ہو سکنے کا سبب
ان دونوں کے درمیان محبت بھرا تعلق، عوام کی خواہشات اور حالات سب کچھ ان کے حق میں تھا مگر اس کے باوجود کترینہ کیف اور رنبیر کپور کی راہیں جدا ہو گئيں اور کترینہ نے شادی کے لیے وکی کوشل جب کہ رنبیر نے شادی کے لیے عالیہ بھٹ کا انتخاب کر لیا اور اب ایک بیٹی کے بعد اپنی زندگی کو مکمل ترین اور خوبصورت ترین قرار دیتے ہیں-
 
image
 
مگر جس طرح گریس فلی ان دونوں کی دوستی اور محبت کا تعلق تھا وہ بالی وڈ کی تاریخ کا خوبصورت ترین تعلق قرار دیا جاتا ہے جس میں ایک دوسرے سے راہیں جدا کرنے کے باوجود ان دونوں کے درمیان عزت اور احترام کا رشتہ بر قرار رہا اور ان دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ دوستی کو برقرار رکھا-
 
کترینہ کیف کا ایک انوکھے خوف کا اعتراف
ماضی میں دیے گئے کترینہ کیف کے ایک انٹرویو کے مطابق اگرچہ وہ اور رنبیر کپور محبت کے رشتے میں ایک دوسرے سے جڑے تھے لیکن ان کی جدائی کا سب سے بڑا سبب کترینہ کیف کا رنبیر کے حوالے سے ایک خوف تھا جس کا اظہار اپنے انٹرویو میں انہوں نے ان الفاظ میں کیا-
 
میرا سب سے بڑا خوف یہ ہے کہ جب میں شادی کروں گی اور منڈپ میں رنبیر کپور کے ساتھ کھڑی ہوں گی تو اسکے ساتھ ہونے کے باوجود بھی وہ مجھ سے مکمل محبت نہیں کر سکے گا۔
 
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کو یہ بھی خوف تھا کہ ہو سکتا ہے کہ رنبیر ان سے شادی صرف ایک وعدہ نبھانے کے لیے کر رہا ہو اور اس کا دل اس فیصلے سے مطمئين نہ ہو- اسی خوف کی وجہ سے وہ محبت کے باوجود رنبیر کپور سے شادی کے بندھن میں نہ بندھ سکیں-
 
image
 
رنبیر کپور کے خاندان کا رویہ
اسی انٹرویو میں کترینہ نے دبے لفظوں میں اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ ان کے اور رنبیر کپور کے تعلق میں رنبیر کے خاندان کی رضامندی شامل نہ تھی- ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اور رنبیر کپور کا خاندان ایک دوسرے کو قبول نہ کر سکا۔ وہ ان کے خاندان ساتھ زيادہ سے زيادہ وقت گزارنا چاہتی تھیں لیکن ایسا ہو نہ سکا-
 
کترینہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ شادی کے فیصلے کو کرنے میں ان کے نزدیک خاندان کی اہمیت سب سے زيادہ تھی اور ان کا یہ ماننا تھا کہ اگر ان کا شریک حیات ان کو محبت اور عزت دے تو وہ اس کو اور اس کے خاندان والوں کو بھی وہ سب کچھ دے سکیں جو ان کا حق ہے-
 
اس طرح سے چھ سال تک ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کے باوجود اور شادی کے لیے منگنی جیسے بندھن میں ہونے کے باوجود بالی وڈ کا یہ پسندیدہ ترین جوڑا کترینہ کے ایک خوف کے سبب ایک دوسرے کے نہ ہو سکے مگر اس کے باوجود آج بھی ایک دوسرے کے اچھے دوست ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: