میں ایسے شو میں نہیں جاتی جہاں... مارننگ شو کوئین نادیہ خان نے یوٹیوبر نادر علی کے شو میں مہمان بننے سے کیوں انکار کردیا

image
 
پاکستانیوں نے پوڈ کاسٹ کی دنیا میں قدم رکھنے میں تاخیر کی لیکن جب آئے تو دیر آید درست آید والی بات ہوگئی- پاکستان اس وقت متعدد افراد پوڈ کاسٹ پروگرام چلا رہے ہیں جن میں سے بیشتر وائرل بھی ہورہے ہیں-
 
ایسے ہی افراد میں شامل یوٹیوبر نادر علی بھی ہیں جو اپنے پوڈکاسٹ میں شوبز، سیاست اور تعلیم سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات کو بطورِ مہمان بلاتے ہیں-
 
دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے زیادہ تر پروگراموں کے کلپ وائرل بھی ہوجاتے ہیں- جس کی بنیادی وجہ ان کے مہمان سے پوچھے جانے والے سخت سوالات ہوتے ہیں-
 
image
 
لیکن ایک مہمان ایسا بھی ہے جس نے ان کے شو میں جانے سے انکار کر دیا اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ پاکستانی مارننگ شو کی کوئین نادیہ خان ہیں۔
 
نادیہ خان حافظ احمد کے پوڈ کاسٹ کی مہمان تھیں جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں نادر علی کی ٹیم نے متعدد بار مدعو کیا ہے لیکن انہوں نے جانے سے انکار کر دیا ہے اور وہ ان کے پوڈ کاسٹ میں مہمان نہیں بنیں گی۔
 
نادیہ خان نے کہا کہ وہ ایسے شوز میں شرکت کرنا پسند کرتی ہیں جہاں کوئی سنسنی خیزی نہ ہو اور اس لیے وہ نادر کے پوڈ کاسٹ میں نہیں جائیں گی۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک ایسے شو میں آنا چاہتی ہیں جہاں وہ آزادانہ طور پر اپنی بات کہہ سکیں اور وہ پر سکون ہوں اور وہ کبھی بھی کسی ایسے شو میں نہیں جائیں گی جہاں انہیں متنازعہ باتیں کہنے پر مجبور کیا جائے۔
 
image
 
انہوں نے مزید کہا کہ وہ شو میں عزت حاصل کرنے جاتی ہیں، بے عزتی کروانے نہیں۔
 
اس کے علاوہ نادیہ خان نے حافظ احمد کے پوڈ کاسٹ میں ان یوٹیوبر اور بلاگر پر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جو چند ویوز اور ڈالرز کے لیے اداکاروں کی نجی زندگی پر جھوٹی ویڈیوز بناتے ہیں- انہیں معلوم ہی نہیں ہے کہ اس چیز کا کتنا عذاب ہے-
 
YOU MAY ALSO LIKE: