پہلے چیز کی تصویر کھینچو اور پھر صفائی شروع کرو٬ روبینہ اشرف اپنے گھر کے ملازمین کے ساتھ کیسا سلوک کرتی ہیں؟

image
 
ہم سب روبینہ اشرف کو برسوں سے اپنی ٹی وی اسکرین دیکھ رہے ہیں اور اب تک درجنوں ایسے ڈرامے دیکھ چکے ہیں جن میں انہوں نے اعلیٰ معیار کی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے- اب روبینہ اشرف ہدایت کاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ چکی ہیں جس کی وجہ سے ایہ انڈسٹری میں دو ممتاز مقام کی مالک ہیں-
 
حال ہی میں روبینہ اشرف نے بطورِ مہمان ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے علاوہ نجی زندگی کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی- اس شو میں اس وقت روبینہ اشرف کے علاوہ معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز اور عذرا محی الدین بھی بطورِ مہمان شریک تھیں-
 
روبینہ اشرف نے شو میں اپنی نجی زندگی کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے OCD (ایک خاص دماغی حالت) کے حوالے سے بہت جدوجہد کی ہے اور اسی وجہ سے وہ ہر چیز کو ایک خاص زاویے اور ایک خاص جگہ پر رکھنا پسند کرتی ہیں- انہیں اپنے کافی ٹیبل پر برتنوں کو ہمیشہ ایک خاص انداز میں رکھا ہوا چاہیے اور اس کے لیے وہ ہمیشہ اپنے گھر کے ملازمین کو ہدایات جاری کرتی رہتی ہیں تاکہ ہر چیز اپنی اصلی جگہ اور اصلی ترتیب کے ساتھ موجود ہو-
 
روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ بعض اوقات خاندان والے بھی میری اس بات سے اکتا جاتے ہیں کہ میں کتنی پرفیکشنسٹ ہوں-
 
image
 
روبینہ اشرف کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اس صورت میں گھر کا اسٹاف تبدیل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کہ اگر وہ میری ہدایات پر صحیح طریقے سے عمل کریں کیونکہ وہ میں خود کو تبدیل نہیں کرسکتی-
 
روبینہ اشرف نے یہاں تک کہا کہ وہ اپنی پسند کے مطابق چیزوں کی اس حد تک عادی ہوچکی ہیں کہ وہ سوچتی ہیں جب وہ بڑی عمر کی خاتون ہوجائیں گی اور وہ اسٹاف کو ہدایات نہیں دے سکیں گی تو وہ ہوٹل میں شفٹ ہوجائیں گی تاکہ وہاں اپنی پسند کی خدمات حاصل کرسکیں-
 
روبینہ اشرف نے مزید کہا کہ ان کی بیٹی مینا طارق بھی اکثر مذاق کرتی ہے کہ ماں ہوٹل کا عملہ بھی آپ کے ساتھ نہیں چل پائے گا۔
 
روبینہ اشرف کہتی ہیں کہ جب ایک بار گھر میں صفائی ہوجاتی ہے تو میں دوبارہ چیک کرتی ہوں اور ہر چیز کو اس کی جگہ پر واپس رکھتی ہوں- یہاں تک کہ جس روز شوٹ پر جانا ہو تو اس سے پہلے بھی ہر چیز چیک کر کے جاتی ہوں اور مجھے پتہ بھی چل جاتا ہے کہ یہاں صفائی کی گئی ہے یا نہیں-
 
image
 
میں نے اسٹاف سے کہا ہوتا ہے کہ اگر آپ کو چیزیں یاد نہ ہوں کہ کونسی کہاں ٹیبل پر رکھنی ہیں تو پہلے کیمرے سے تصویر کھینچو پھر صفائی کروں اور اس کے بعد چیزوں کو ان کی جگہ پر ویسے ہی واپس رکھ دو-
 
ایسے ہی کچھ خیالات کا اظہار اداکارہ عذرا محی الدین اور شگفتہ اعجاز نے بھی کیا کہ وہ بھی اپنے گھر کے ملازمین کو کچھ اسی قسم کی ہدایات جاری کرتی ہیں کیونکہ وہ بھی یہی چاہتی ہیں چیزوں کو ان کی ترتیب سے رکھا جائے-
YOU MAY ALSO LIKE: