جعلی اکاؤنٹ بنا کر لڑکیوں سے دوستی بھی کرتے تھے، بولتی آنکھوں والے وہاج علی کی زندگی کے کچھ ایسے راز جو کم لوگ جانتے ہیں

image
 
بولتی آنکھوں اور دھیمے انداز والے وہاج علی کو اگر اس وقت پورے ملک میں ہی نہیں پڑوسی ملک بھارت میں بھی تیزی سے شہرت پا رہے ہیں ان کے ڈرامے تیرے بن اور مجھے پیار ہوا تھا اس وقت یوٹیوب پر ٹرینڈ کر رہے ہیں۔
 
ایک جانب تو ڈرامے’ تیرے بن’ میں ایک نوجوان زمیندار کے روپ میں جبکہ ڈرامے ‘مجھے پیار ہوا تھا ‘میں ایک نرم دل محبت کرنے والے نوجوان کے روپ میں سب کی محبتیں سمیٹ رہے ہیں۔ اگر یہ کہا جائے کہ نیا سال اور اس کا پہلا مہینہ وہاج علی کی قسمت کے ستارے کو چمکانے والا ثابت ہوا ہے تو کچھ غلط نہیں ہے۔
 
حالیہ دنوں میں جب کہ ہر طرف وہاج علی کی طوطی بول رہی ہے تو نعمان اعجاز نے ان کو اپنے شو میں بطور مہمان بلایا اور ان سے کچھ ایسے سوالات پوچھے جن کے جواب وہاج سے بہت دلچسپ انداز میں دیے-
 
زندگی کا سب سے پہلا کرش
نعمان اعجاز نے جب وہاج سے ان کے کرش کے بارے میں پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ ان کا پہلا کرش مشہور ماڈل اور اداکارہ ایمان علی تھیں۔ جب ان سے یہ دریافت کیا گیا کہ کیا انہوں نے ایمان علی کو اس بارے میں بتایا تھا تو وہاج علی کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ کبھی خود میں اتنی ہمت نہیں پا سکے کہ ایمان علی کو یہ بتا سکیں-
 
 
اگر اداکار نہ ہوتے تو –
نعمان اعجاز نے جب ان سے دریافت کیا کہ اگر وہ اداکار نہ ہوتے تو کیا ہوتے تو اس پر وہاج علی کا کہنا تھا کہ وہ اگر اداکار نہ ہوتے تب بھی شوبز سے ہی جڑے ہوتے اور بطور ڈائیریکٹر یا پروڈيوسر کام کر رہے ہوتے اور ڈرامے بنا رہے ہوتے-
 
کالج کی شرارتیں
اس موقع پر وہاج علی کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنے کالج کے دنوں میں جعلی اکاؤنٹ بنا کر کالج کی لڑکیوں سے نہ صرف دوستی کرتے تھے بلکہ ان سے اندر کی باتیں بھی معلوم کر لیتے تھے-
 
کروٹ بھی کوئی اور بدلا دے
وہاج علی کی شادی 2016 میں ثنا فاروق کے ساتھ ہوئی تھی اور اس وقت اس خوبصورت جوڑے کی ایک بیٹی بھی ہے مگر گھر کے کاموں کے حوالے سے وہاج علی کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ گھر کا کوئی کام نہیں کرتے ہیں اور گھر پر ہوں تو لیٹے رہنے کو ہی ترجیح دیتے ہیں- یہاں تک کہ انکی خواہش ہوتی ہے کہ ان کو کروٹ بھی کوئی اور دلوا دے-
 
سارے پیسے بیگم کو دیتے ہیں
وہاج علی کا کہنا تھا کہ ان کی ساری آمدنی ان کی بیگم کے پاس ہوتی ہے اور وہ اپنا اے ٹی ایم تک اپنی بیوی کے پاس ہی رکھتے ہیں-
 
image
 
ایک دن کا وزیراعظم
وہاج کے مطابق اگر ان کو ایک دن کے لیے وزیراعظم بنا دیا گیا تو اس ایک دن میں وہ عوام کو تسلی دیں گے محنت کر کے ان کی حالت بہتر بنانے کی کوشش کریں گے اور اپنے بنک اکاؤنٹ کی صحت بھی بہتر بنائيں گے-
 
وہاج علی کے دو بڑے ڈرامے اس وقت آن ائير ہیں اور دونوں میں ہی ان کے کام کو بہت سراہا جا رہا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ یہ ان کے کیرئير کے لیے ایک بڑا موڈ ثابت ہوگا-
YOU MAY ALSO LIKE: