جنسی درندوں کا علاج ؟

³ نہ جانے کیا بات ہے کہ لوگوں کی جنسی بھوک میں مسلسل اضافہ ہوتاجارہاہے نو عمر بچوں اورخواتین سے بدسلوکی اب معمول کی بات بن گئی ہے پوری د نیا کے اخبارات و ذرائع ابلاغ ایسی خبروں سے بھرے ہوئے ہیں یقینا ایسے واقعات ہمارے معاشرے کا سب سے شرمناک پہلو ہے جنسی درندے کھلے عام دندناتے پھرتے ہیں ان سے عزت بچانا مشکل ہوگیاہے ریپ اہور سے کراچی جانے والی بس میں بس ہوسٹس کو گارڈر نے چلتی گاڑی میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے بس کو قبضے میں لے لیا۔ آج کے اخبار میں چند خبریں پڑھ کروالدین لرز لرز جاتے ہیں ایک خبرکے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی بس میں سوار تمام مسافر میلسی کے قریب اترے تو ڈرائیور سے بس کا دروازہ بند کردیا اور وہاڑی کے مقام پر گارڈ نے بس ہوسٹس کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ لڑکی کے مطابق گارڈ نے ڈرائیور کو ساتھ ملا کر اسلحے کے زور پر چلتی بس میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔ دانیوال تھانے کی پولیس نے لڑکی کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے گارڈ کو گرفتار کر کے بس کو قبضے میں لے لیا جبکہ لڑکی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ملزم کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی تاہم ابھی اْس سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق لڑکی نے بتایا ہے کہ اْس نے متعدد بار ڈرائیور سے مدد کرنے اور گاڑی روکنے کی التجا کی مگر اْس نے ایک نہ سنی۔ ایسی ہی ایک اور خبرمیں کہا گیاہے کہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک زیر تعمیر مکان سے پلاسٹک کے بڑے تھیلے میں خاتون کی لاش کے ٹکڑے ملے ہیں جن کے جسم کے نازک حصوں کو کاٹا گیا ہے۔ گھر سے ایک ہزار نقدی اور زیورات بھی غائب ہیں۔ خاتون کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ نوجوان اس گھر میں ٹی وی دیکھنے ا?تا تھا اور دو سال قبل خاتون نے گھر سے موبائل غائب ہونے پر اسی نوجوان پر چوری کا الزام بھی عائد کیا تھا جس پر دونوں خاندانوں میں کافی جھگڑا بھی ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا شوہر اور بیٹا کسی کام سے شہر سے باہر گئے ہوئے تھے، ملزم اسی موقع کی تاک میں تھا۔ وہ گھر میں کسی بہانے سے داخل ہوا اور خاتون کے منہ پر پلاسٹک کی تھیلی چڑھادی جس سے دم گھٹ دیا۔ جب خاتون نیم مردہ حالت میں چلی گئیں تو نوجوان خاتون کو گھسیٹتا ہوا گھر کے اندرونی حصے میں لے گیا اور زیادتی کے بعد بیدردی سے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے لیا جس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ ملزم کو بچوں کی جیل منتقل کردیا گیا۔ اٹلی میں انتہائی خوفناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں میان میں فحش فلموں کی 26 سالہ اداکارہ کو بے رحمی سے قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کردئیے گئے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پولیس نے 43 سالہ بینکر ڈیوڈ فونٹانہ کو مبینہ طور پر فحش فلموں کی 26 سالہ اداکارہ کیرول مالتیسی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ کیرول مالتیسی، شارلٹ اینگی کے نام سے بھی مشہور تھی۔ رپورٹس کے مطابق ملزم نے نا صرف اداکارہ کو قتل کیا بلکہ اس کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے اسے سڑک کنارے پھینک دیا۔ اداکارہ کی کٹی ہوئی لاش 20 مارچ کو ملی تھی۔ ملزم پر قتل، شواہد کو تباہ کرنے اور لاش کو چھپانے کے سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔ تحقیقات کے دوران ملزم نے مبینہ طور پر جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اداکارہ کو جنوری میں قتل کیا تھا۔ اس کے علاوہ اس نے انکشاف کیا کہ قتل کرنے کے بعد اس نے لاش کو ڈیپ فریزر میں رکھ دیا تھا بعد ازاں ایک ماہ بعد سڑک پر پھینک دیا۔ رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ متوفی اور ملزم ڈیوڈ فونٹانہ ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، تاہم ان کے تعلقات تیزی سے ختم ہوگئے تھے۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اداکارہ پر ہتھوڑے سے حملہ کیا گیا تھا۔ قتل ہونے والی اداکارہ ہاف اطالوی اور ہاف ڈچ تھی۔ فحش فلموں میں کام کرنے سے قبل وہ ایک پرفیوم کی دوکان میں بطور معاون کام کرتی تھی۔ تاہم کووڈ 19 کے لاک ڈاؤن کے دوران وہ فحش فلموں میں اداکاری کرنے پر مجبور ہوگئی۔ اداکارہ کی ایک 6 سال کی بیٹی بھی ہے۔

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف نائن پارک میں مسلح ملزمان نے لڑکی کو اسلحے کے زور پر اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے سب سے بڑے تفریحی فاطمہ جناح پاک میں دوست کے ساتھ آئی لڑکی کو دو مسلح ملزمان نے لڑکے کے ساتھ اغوا کیا اور اْنہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا بعد ازاں ملزمان لڑکی کو اسلحے کے زور پر جنگل میں لے گئے جہاں انہوں نے خاتون کو مبینہ طورپر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون دوست کے ساتھ پارک میں تھی جہاں دو ملزمان نے اسلحے کی نوک پر اْسے یرغمال بنایا اور اْسے جنگل کی طرف لے گئے۔ مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ملزمان نے مجھے جنگل میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا اور معاملے کو چھپانے پر زور دیا، اگر کسی کو بھی اس بارے میں بتایا تو تمہیں جان سے مار دیں گے۔ اے ایس آئی تھانہ مارگلہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پولیس ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرلے گی۔ دوسری جانب متاثرہ لڑکی نے پولیس کو ریکارڈ کیے گئے بیان میں کہا کہ ملزمان نے زیادتی کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا، جب اْس نے پستول پکڑا تو اْس کا بٹ مارا جب کہ ساتھ میں موجود دوست کو بھی تشدد کا نشانہ بنا کر علیحدہ کردیا۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ وہ ملزمان کو سامنے ا?نے پر شناخت کرسکتی ہے، دو لڑکوں میں سے ایک کی عمر زیادہ نہیں تھی، میں نے اْن سے ہاتھ جوڑ کر زیادتی نہ کرنے التجا کی تو انہوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور ٹانگ پر پستول کا بٹ مارا۔ لڑکی کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ ہوا جس کی میڈیکل رپورٹ میں جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔ پولیس نے پارک انتظامیہ کو بھی شامل تفتیش کرلیا مشکوک افراد کے ڈی این اے بھی لئے جارہے ہیں، کیمروں اور انٹیلیجنس کی بنیاد پر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، جلد اصل ملزمان کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ ایسی خیریں اور خوفناک واقعات پڑھ کراندازہ لگایا جاسکتاہے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں یعنی ہم جس معاشرہ میں رہتے ہیں وہاں جنسی درندوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اﷲ پاک ہمارے پیاروں کو ان سے محفوظ رکھے آمین ان جنسی درندوں کاایک ہی علاج ہے کہ ان کوسر ِ عام کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔
 

Ilyas Mohammad Hussain
About the Author: Ilyas Mohammad Hussain Read More Articles by Ilyas Mohammad Hussain: 474 Articles with 398822 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.