اپنی دولت کی نمائش مت کریں

رمضان مبارک کی آمد سے قبل ہی میں نے فیصلہ کیا کہ اس ماہ مبارک میں صحافتی مصروفیات سے ایک مہینے کیلئے کنارہ کشی اختیار کرکے سوشل میڈیا سے بھی عارضی چھٹی لیکن یہ سوشل میڈیا بھی ایک نشے سے ہر گز کم نہیں نیٹ چوبیس گھنٹے آن رکھنے والا شخص اگر ایک دو گھنٹے آن لائن ہوجائے تو ایک قسم کا قید تنہائی ہے کافی دن اس قید تنہائی میں بھی گزارے۔دن مشکل سے کٹ رہے تھے یہی عزم تھا کہ رمضان مبارک میں نیوز اور کالم سے کنارہ کشی رہے گئی لیکن چند ایک واقعات نے نے نیوز اور کالم کیلئے مجبور کیا ہے۔ایک تو یہ کہ ہم ملک کی تاریخ کا مہنگا ترین رمضان گزار رہے ہیں اس کمرتوڑ مہنگائی میں جسم وجان کا رشتہ برقرار رکھنا بہت ہی دشوار ہوگیا ہے۔کمر توڑ مہنگائی نے سب کے ارمانوں خواہشوں کا قتل عام کر کے رکھا ہے وہاں پر چند لوگ جن کو نو دولتی ہی کہا جائے انھوں نے ہر موڑ پر اپنی دولت کی نمادونمائش کا کوئی موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ایک طرف ایک بہت بڑی آبادی کو دو وقت کی سوکھی روٹی ہی میسر نہیں ہے لوگ نان شبینہ کیلئے سخت پریشان ہیں

ہر چہرے پر مایوسی پریشانی دور سے جھلک رہی ہے۔ جبکہ دوسری جانب کچھ دولتی ہر وقت اپنی دولت کے نمائش کا موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ہیں۔شادی بیاہ ہو یا کوئی دیگر رسوم یہاں تک روز افطاری ہو یا کسی چھوٹے بچے بچی کی روزہ کشائی کی تقریب غرض کہ کوئی دینی فریضہ حج عمرے جیسے مقدس فریضے کی ادائیگی میں بھی پیسے کی نمائش جاری ہے اللہ تعالیٰ نے آپ کو نوازہ ہے تو آپ اس کا شکر ادا کریں اس خالق کے مخلوق کا خدمت کریں اگر یہ نہیں کر سکتے ہو تو بیشک کھانے پینے گھومنے پھر نے پر تیش آرام دہ زندگی گزارنا آپ کا حق بنتا ہے اپنی زندگی کو خوب انجوائے کریں ان سہولیات کو اپنی ذاتی زندگی تک محدود رکھیں ان کی نمائش ہرگز ہرگز نہ کریں۔لوگوں کے چہرے پڑہیں کہ وہ کس قرب سے گزر رہے ہیں اسی طرح عمرے پر بھی دیکھاوے سے اجتناب کریں پھر دیکھیں عبادت کا مزہ۔ویسے دیکھا جائے تو اس طرح سے عمرہ کیا جاسکتا ہے۔کوئی آنکھ نہ دیکھے صرف اور صرف اللہ ہی کیلئے ہو آپ نے خاموشی کے ساتھ اپنا ٹکٹ پاسپورٹ جیب میں ڈال کر نہایت ہی خاموشی کے ساتھ ائیر پورٹ چلے جائیں نہ کوئی اعلان ہو اور نہ ہی مدینے والے کے بلاوے کا دعویٰ کریں اور نہ ہی دوسرے کم نصیبوں سے اپنی خوش نصیبی اور سرکار کے بلاوے کا واقعہ بیان کریں عمرہ ادا کریں بغیر کسی ویڈیو یا سیلفی لئے مدینے کو روانہ ہو جائیں اور جب وہاں پہنچ جائیں تو وہاں کاکی نمازوں روح پرور نظاروں کو اپنے ہی دل میں رکھ کر عاجزی کے ساتھ واپس آکر بغیر ہار پہنے دعوتیں کھائے اپنے ہی جائز کاموں میں جوڑ جائیں کبھی آپ ایسا کرکے ہی دیکھے جوقلبی سکون اور خوشی آپ پائیں گئے جن کا آپ نے کبھی تصور تک نہیں کیا ہوگا۔اس کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔اسطرح کا ایک سچا حیران کن واقعہ میں بیان کرتا ہو۔کامریڈ لیاقت علی عمرانی جو کہ میرا ہمسایہ ہے زمینداری کا کام کرتا ہے بال بچے گاوں میں رہتے ہیں۔آج سے ایک عشرہ قبل کی بات ہے ایک دن اس کا بڑا بیٹا شہر آیا اس کے جاننے والوں سے پوچھنے لگا کئی روز ہوگئے ابو کا کوئی پتہ نہیں ہے اس کے بیٹے نے بتایا چند روز تک کامریڈ کے ساتھ رابطہ نہ ہو ا تو ہم سمجھے شاید وہ بیمار ہوگئے لیکن یہاں شہر میں آکر معلوم ہوا ہے وہ تو کئی روز سے نظر نہیں آرہے تمام گھر والے سخت پریشان پھر کسی نے آکر بتایا کہ وہ تو عمرے پر چلے گئے ہیں جس خاموشی کے ساتھ وہ عمرہ ادا کرنے گئے اسی خاموشی کے ساتھ واپس ہوئے کسی کو پتہ ہی نہیں۔اللہ واسطے اپنے کھانے پینے سے لے کر اپنی عبادات کو اپنے تک محدود کریں۔دوسری بات جس نے مجھے کالم لکھنے پر مجبور کیا وہ یہ کہ رمضان سے ایک روز قبل۔میرے ہی برادری سے تعلق رکھنے والے چار افراد کا بے دردی سے قتل۔وہ اس طرح کہ۔ اہماری برادری کے کچھ افراد اوستہ محمد سے شادی کرکے بارتیوں کے ساتھ ہنسی خوشی واپس اپنے گاوں کھاری جھل مگسی جارہے تھے راستے میں گھات لگائے مسلحہ افراد نے بارتیوکے گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار افرموقعہ پر ہلاک ہوئے جن میں ایک کم سن بچہ اور خاتون بھی شامل ہے اس طرح خوشیوں بھرا ماحول سوگ میں تبدیل ہوگیا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ اسی طرح کے ایک دوسرے واقعے میں بد قسمتی کے ان کا تعلق بھی میرے ہی قبیلے سے سٹی پولیس تھانے سے چند قدم پر بھرے بس میں دومسلح افراد گھس کر نوجوان کو اس کی والدہ اور بہن کے سامنے بے دردی سے قتل کرکے فرار ہوگئے۔ بلوچستان میں تو دشمنی میں قتل غارت کے واقعات تو آئے روز ہوتے رہتے ہیں اور یہ ایک عام معمول تصور ہوتے ہیں۔ تو پھر کس چیز نے کالم لکھنے پر مجبور کیا وہ یہ ہے کہ ہمارے دوستی دشمنی کے بھی کچھ اصول ہیں ان اصولوں کی پاسداری ہرقوم قبیلے پر لازمی ہے۔ان اصولوں کی خاطر اپنی جان دینے سے دریغ نہیں کرتے ہیں۔خاص کر دشمنی میں جب کئی سالوں کی سرتوڑ کوشش کے بعد اچانک دشمن سامنے آجائے لیکن اس کے ساتھ کوئی خاتون یا کوئی کم سن بچہ ان کے ہمراہ ہو تو دشمن کو بغیر کوئی گزندپہنچائے چلاجاتا تھا کہ پھر کبھی موقعہ آئے۔اسی طرح کوئی خاتون دشمن کے پاس بھی چلاجاتا تھا تو فوری طورپر جنگ بندی کر دی جاتی تھی یا سید بھی چلاجاتا تو اس طرح کا رد عمل سامنے آجاتا تھا لیکن افسوس ہم نے اپنے تمام اصول روایات کو بھولا دیا جو کہ ہم سب کیلئے بہت بڑا نقصان ہے۔اس طرح کا واقعہ اس سے قبل کم از کم ہمارے قبیلے یا برادری میں نہیں ہوا مذکورہ واقعے نے مجھ سمیت تمام لوگوں کو حیران پریشان کردیا ہے کہ اور سوچنے پر مجبور کیا کہ ہم کس طرف جارہے ہیں۔
 

Waris Dinari
About the Author: Waris Dinari Read More Articles by Waris Dinari: 7 Articles with 3692 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.