زندگی اللہ کی دی ہوئی ایسی نعمت ہے جس کی قیمت لاکھوں
روپے سے زیادہ ہے۔ لیکن ہم کبھی اس کی اصل قدروقیمت کا اندازہ نہیں کر
سکتے۔ ٹریفک قوا نین کی خلاف ورزی اور لاپرواہی ہماری جانوں کو خطرے میں
ڈال سکتی ہے۔ اس لئے اپنی اور دوسروں کی جان کی سلامتی کے لئے ہمیں ٹریفک
قوانین پر عمل کرنا چاہیے۔
پاکستان میں ٹریفک حادثات کی تعداد دیگر ممالک سے کہیں زیادہ ہے۔ ڈبلیو ایچ
او کے مطابق پاکستان میں ہر سال ۲۷،۰۰۰ لوگ اپنی جان کھو دیتے ہیں۔ صرف
صوبہ پنجاب کی سڑکوں پر ہی روزانہ کی بنیاد پر ۷۰۰ ٹریفک حادثات ہوتے
ہیں،جن میں سےہرروز ۸ لوگ جںبحق ہوجاتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ،سال ۲۰۱۷
میں صوبہ پنجاب میں ٹریفک حادثات کی تعداد ایک لاکھ ۷۴ ہزار تک جاپہنچی جن
میں ایک لاکھ ۴۰ ہزار حادثات موٹرسائیکلوں کے تھے۔ زیادہ تر موٹرسائیکل
سوار نابالغ ہیں جن کے پاس ڈرائیونگ کی مناسب تربیت نہیں ہے۔ کم عمر
ڈرائیونگ، ہیلمٹ نہ پہننا اور ٹرپل سواری کے نتیجے میں سڑک کے شدید حادثات
ہوتے ہیں۔
ٹریفک حادثات سے بچیے کے لئے سب سے پہلے ان کی وجوہات سمجھنا بے حد ضروری
ہے۔ عام طور پر حادثات گاڑی چلاتے وقت موبائل فون کا استعمال کرنے، اشارو ں
کااستعمال نہیں کرنے یا روڈ قوانین کے خلاف گاڑی چلانے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔
ٹریفک حادثات سے بچنے کیلئے ابتدائی قدم یہ ہوگا کہ ہم اپنے آپ کو اور
دوسروں کو قوانین کے مطابق چلائیں۔ سڑکوں پر اشاروں کا استعمال کریں، رفتار
کو محدود کریں ،سڑک پر چلتی ہوئی تمام ٹریفک کا احترام کریں اور سفر کرتے
وقت موبائل فون کےاستعمال سےپرہیز کریں۔ اگر موبائل فون استعمال کرنا ضرورت
ی ہے تو گاڑی کو روک کر استعمال کریں۔
سڑک سلامتی کو اہمیت دیں، حفاظت کا مہم جاری رکھیں۔ یہ ہماری زندگیوں کو
محفوظ بنانے کے لئے اہم ہے۔ ہم سب مل کر سڑکوں پر حادثات کو روک سکتے ہیں
اور ایک محفوظ زندگی کو فروغ دے سکتے ہیں۔
|