بخدمت جناب وزیراعلی خیبر پختونخواہ/ گورنر خیبرپختونخواہ



جناب عالی!

سائلین اپنے ساتھ ہونیوالے ظلم کے بارے میں بتانا چاہتے ہیں کہ کس طرح سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ میں ڈیلی ویج ملازمین کیساتھ روا رکھا گیا اور تین ماہ سے ہمیں فارغ کیاگیا ، ہم کم و بیش تین سو سے زائد ملازمین ہیں جس میں سیکورٹی سے لیکر کوچز کی ڈیوٹی انجام دینے والے ڈیلی ویجز ملازمین شامل ہیں. جنہیں بیک جنبش یہ کہہ کر فارغ کردیا گیا کہ ہمارے پاس فنڈز نہیں ، ہم میں بہت سارے ایسے ڈیلی ویجز ملازمین شامل ہیں جنہوں نے پانچ سے سات سال تک سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں ڈیوٹیاں انجام دی ہیں لیکن جس طر ح کا سلوک موجودہ ڈائریکٹر جنرل کے آنے کے بعد ہمارے ساتھ کیا گیا وہ قابل افسوس ہے.
محترم !

آج کل کے دور میں پچیس ہزار روپے کوئی حیثیت نہیں رکھتے لیکن ان پچیس ہزار روپے جو کہ ہمیں تنخواہوں کی مد میں ملتے تھے ہمارے بہت سارے غریبوں کے گھروں کا چولہا جلتا تھا. مہنگائی کے اس دور میں یہ ہمارا آسرا تھا لیکن ہمیں فنڈز نہیں ہے کے نام پر بیروزگار کیا گیا ، حالانکہ صوبائی سپورٹس ڈائریکٹرٹ کے اپنے ہاسٹل میں ایسے لوگ رہائش پذیر ہیں جن کے ذمے لاکھوں روپے کے واجبات ہیں اور یہ واجبات کروڑوں روپے تک پہنچتے ہیں جن سے ریکوری بھی کی جاسکتی ہیں لیکن بجائے اس ریکوری کرنے کے ہمیں فنڈز نہ ہونے کے نام پر فارغ کردیا گیا.

محترم !
یہ واحد سپورٹس ڈائریکٹریٹ ہیں جنہوں نے کم و بیش پندرہ ملین روپے ایک ٹھیکیدار کو ایڈوانس میں دئیے ہیں تاکہ ان کی کوریج بھی ہو حالانکہ قانون کے مطابق کنٹریکٹر کو ادائیگی اس وقت کی جاتی ہیں جب کنٹریکٹ مکمل ہو لیکن یہاں پر عجیب قانون ہے کہ ایک ایونٹ ابھی تک ہوا بھی نہیں لیکن پندرہ ملین روپے کنٹریکٹر کو دے دئیے گئے ہیں جبکہ ڈیلی ویج ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے پاس فنڈز نہیں.

جناب...
غریب ملازمین کے خیبر پختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے پاس تنخواہوں کیلئے فنڈز نہیں ، لیکن اس سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے افسران کے پاس تین گاڑیاں ہیں جن کے فیول کی ادائیگیاں لاکھوں روپے میں عوامی ٹیکسوں کا پیسہ لیکرادائیگی کی جاتی ہیں مراعات اور تنخواہیں اس کے علاوہ ہیں ، اسی طرح کھیلوں کے ایک ہزار منصوبے میں ایسے لوگ ڈیپوٹیشن پر لائے گئے ہیں جنہیں دو دو تنخواہیں ادا کی جارہی ہیںاور ان کا کام بھی نہیں صرف یوٹیوب اور فیس بک چلانا ہی رہ گیا ہے جس کیلئے انہیں ڈبل تخواہیں ادا کی جارہی ہیں.لیکن غریب ڈیلی ویج ملازم کیلئے پچیس ہزار روپے تنخواہ نہیں ، کیا یہ ہمارے ڈیلی ویج ملازمین اور ان کے بچوں کے ساتھ ظلم نہیں.

ہم ڈیلی ویج ملازمین کیساتھ ظلم کی انتہا یہی ہے کہ اٹھارہ ایسے ڈیلی ویجز افراد کوحال ہی بھرتی کیا گیا ہے جو یہاں کے افسران کے "گڈ بک" میں شامل ہیں ، ان میں اکاﺅنٹس ڈیپارٹمنٹ سے لیکر آپریشن اور دیگر جگہوں پر تعینات ہیں ، اسی طرح سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے افسران کے بچوں کو تربیت دینے والوں کیلئے کوچز بھرتی کئے گئے ہیں انہیں تنخواہیں بھی دی جاتی ہیں لیکن ہم جیسے ڈیلی ویج ملازمین کیلئے فنڈز نہیں ہے کیا اس صوبے کے غریب عوام ٹیکس دینے کیلئے ہیں اور بیورو کریٹ اور ان کے بچوں کیلئے عیاشی کیلئے سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ رہ گیا ہے.

آپ کو اپنی فریاد اس خط کے ذریعے اس لئے بتا رہے ہیں کہ ہمیں کوئی نہیں سنتا ، ہماری آواز کوئی نہیں پہنچاتا ، اسی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر سایہ رہنے والے میڈیا بھی "سب اچھا ہے"کی رپورٹ دیتے ہیں اور ہم جیسے غریب لوگوں کی آواز کو سننے والا کوئی نہیں ، آپ سے گزارش ہے کہ ہمارے ڈیلی ویجز جو کہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے مختلف شاخوں میں ملازم تھے اور ان کی تعداد تین سو کے قریب ہیں جس میں مختلف کھیلوں کے کوچز بھی شامل ہیں ، کی شنوائی کریں اور خود سپورٹس ڈائریکٹریٹ آکر ڈیلی ویجز ملازمین سے ملیں تاکہ ہمارے مسائل حل ہو.

منجانب ...
ڈیلی ویج ملازمین
سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ

Musarrat Ullah Jan
About the Author: Musarrat Ullah Jan Read More Articles by Musarrat Ullah Jan: 590 Articles with 421580 views 47 year old working journalist from peshawar , first SAARC scholar of kp , attached with National & international media. as photojournalist , writer ,.. View More