مجلس میں بیٹھتا ہے ویسا ہی ہو جاتا ہے

مجلس میں بیٹھتا ہے ویسا ہی ہو جاتا ہے

آپ کے پیارے پیارے کانوں کی سماعتوں سے اکثر یہ جملہ ٹکرایا ہو گا کہ انسان جیسی مجلس میں بیٹھتا ہے ویسا ہی ہو جاتا ہے ۔ میرا ماننا یے ایسا ہی ہوتا ہے ۔

چلیں آپ کو ایک دلچسپ لطیفہ نما واقعہ کی صورت اس نقطہ کی وضاحت کرتا ہوں ایک صاحب کافی ہینڈسم اٹریکٹو اور کافی ایجوکیٹڈ تھے شادی کے معاملے میں بڑے چوزی تھے من پسند لڑکی کی تلاش کے چکر میں ان کی شادی کی عمر ہی نکل گئی اور 50 سال کراس کر گئے تب کہیں جا کر ایک لڑکی پسند ائی اس نے لڑکی والوں کو رشتہ بھیجا تو لڑکی نے جب اس کی عمر دیکھی تو اس نے کہا کہ اس کے ساتھ شادی کے لیے تیار ہوں لیکن میری دو شرطیں ہیں اگر ان کو میری دونوں شرائط منظور ہیں تو پھر میری طرف سے اوکے ہے ان صاحب نے کہا اپ اپنی شرائط بتائیں لڑکی نے کہا کہ میری ایک شرط یہ ہے کہ اپ روز جب گھر اؤ گے تو دیوار پھلانگ کر اؤ گے اور دوسری شرط یہ کہ اپ روز جوان لڑکوں کی محفل میں بیٹھو گے ان صاحب نے دونوں شرطیں منظورکر لیں اور یوں شادی ہو گئی وہ صاحب روزانہ جوانوں میں بیٹھتے گپیں لگاتے ۔ جوان ظاہر ہے اس عمر میں رومانس کی باتیں کرتے ہیں۔ پیار محبت کی باتیں کرتے ہیں تو وہ صاحب بھی تر و تازہ اور ہشاش بشاش رہتے اور بابا جی کا موڈ بھی ہر وقت رومانٹک رہتا گھر پہنچتے تو فوری دیوار پھلانگتے اور گھر کے اندر پہنچ جاتے ایک دن بابا جی کو اس کے پرانے جاننے والے مل گئے اور گھیرگار کر اپنی محفل میں لے گئے اب وہاں کیا باتیں ہو رہی تھیں ایک کہہ رہا تھا یار گھٹنوں کے در سے مر گیا ہوں مجھ سے تو بیٹھ کر نماز بھی نہیں پڑھی جاتی دوسرا کہہ رہا تھا ریڈ کی ہڈی میں بہت تکلیف ہے مہروں کا مسئلہ بن گیا ہے ڈاکٹر کہتا ہے زیادہ جھٹکا نہ لگے تیسرا کہہ رہا تھا میری تو نظر ہی چلی گئی ہے یار نظر ہی کچھ نہیں اتا کل پانی کی بجائے مٹی کا تیل ہی پی گیا تھا ڈرپ لگی تو جان بچی ہے بابا جی جوں جوں ان کی باتیں سنتے گئے تو ان کا مورال ڈاؤن ہوتا چلا گیا جب مجلس برخواست ہوئی تو بابا جی بھی پاؤں گھسیٹتے گھسیٹتے گھر کو روانہ ہو گئے گھر پہنچ کر جب دیوار کو دیکھا تودیوار آج دیوار چین لگنے لگی دیوار پھلانگنے لگے تو دھم سے نیچے آ گرے دو تین دفعہ گرے تو دوبارہ دیوار پھلانگنے کی ہمت نہ رہی بابا جی نے کنڈی کھٹکھٹائی کھٹ کھٹ کھٹ اندر سے بیوی بولی اسی لیے تجھے بولا تھا جوانوں میں بیٹھا کر لگتا ہے آج بڈھوں کی محفل اٹینڈ کر لی ہے اسی لیے ہمت جواب دے گئی ہے۔

نتیجہ : انسان بوڑھا نہیں ہوتا مجلس اسے بوڑھا کر دیتی ہے۔

 وشمہ خان وشمہ
About the Author: وشمہ خان وشمہ Read More Articles by وشمہ خان وشمہ: 333 Articles with 514497 views I am honest loyal.. View More