چین کی عوام پر مرکوز شہرکاری

ابھی حال ہی میں چین کے مرکزی حکام نے مقامی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ "عوام پر مرکوز" شہرکاری کو آگے بڑھانے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں ، جس میں کسانوں کو نئے شہر کے رہائشیوں میں تبدیل کرنے ، تمام رہائشیوں کے لئے یکساں بنیادی عوامی خدمات فراہم کرنے ، دیہی اور شہری ترقی کے فرق کو کم کرنے اور کاؤنٹی معیشتوں کی ترقی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔2022 کے اختتام تک ملک کی 1.4 ارب آبادی میں سے تقریباً 913 ملین افراد جو مجموعی طور پر 65.22 فیصد آبادی بنتی ہے ، شہروں میں رہتی تھی۔اس طرح رہائش کی تبدیلی کے ذریعے شہروں کی جامع نقل و حمل کی صلاحیت کو مؤثر طریقے سے بہتر بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب، اس دوران کچھ نئے چیلنجز بھی سامنے آئے ہیں۔ شہروں میں پیداواری عوامل کے حد سے زیادہ ارتکاز نے نہ صرف کچھ بڑے شہروں کی تیزی سے توسیع کو فروغ دیا ہے بلکہ آلودگی، ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ اور شہر کے ناقص انتظام جیسے بہت سے "شہری مسائل" کا بھی سبب بنا ہے۔اسی باعث"عوام پر مرکوز" شہرکاری کو آگے بڑھانے کی کلید یہ ہے کہ 245 ملین مہاجر مزدوروں کو مقامی رہائش ناموں کے ساتھ حقیقی شہر کے رہائشیوں میں تبدیل کیا جائے ، لیکن اس مقصد کو حاصل کرنے سے پہلے ہی مقامی حکومتیں انہیں اس شہر میں رہائش ، طبی دیکھ بھال ، تعلیم اور پنشن میں بنیادی عوامی خدمات فراہم کرنے کی پابند ہیں جہاں وہ کام کرتے ہیں اور رہتے ہیں۔اس کے علاوہ بڑے شہروں کے کلسٹروں سے ملحقہ سیٹلائٹ ٹاؤنز اور کاؤنٹیز کو ترقی کے نئے ڈرائیورز میں تبدیل کرنے کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے ۔ کاؤنٹی معیشتوں کے عروج کو فروغ دینے اور بڑے شہروں کے "شہری مسائل" کو کم کرنے کے لئے کچھ صنعتوں کو شہروں سے کاؤنٹیوں میں منتقل کیا جاسکتا ہے۔مرکزی حکام کی کوشش رہے گی وہ شہروں اور دیہی علاقوں کے درمیان پیداواری عوامل کے آزادانہ بہاؤ کی راہ ہموار کرنے کے لئے مزید اقدامات کریں اور دیہی اراضی اصلاحات میں پیش رفت کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کسان گاؤں میں اجتماعی طور پر اپنی ملکیت والی زمین سے صحیح معنوں میں فائدہ اٹھا سکیں۔

ویسے بھی اس وقت چین نئی صنعت کاری، انفارمیٹائزیشن، شہرکاری اور زرعی جدیدکاری میں مستقل ترقی کر رہا ہے اور کھپت اب معاشی ترقی کو چلانے میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہے.چینی پالیسی ساز کھپت کی صلاحیت کو مکمل طور پر سمجھنے کے لئے،صارفین کی قوت خرید کو بڑھانے، کھپت کے حالات کو بہتر بنانے اور کھپت کے نئے چینلز تشکیل دینے کے لیے کوشاں ہیں. چونکہ کھپت اور آمدنی کے درمیان براہ راست تعلق ہے ، لہذا کوشش کی جا رہی ہے کہ مختلف چینلوں کے ذریعہ شہری اور دیہی دونوں رہائشیوں کی آمدنی میں اضافہ کیا جائے۔اس جانب زیادہ توجہ مرکوز ہے کہ قلیل اور درمیانی آمدنی والے گروہوں کی قوت اصراف میں اضافہ کیا جائے ، جو کھپت کا زیادہ رجحان رکھتے ہیں لیکن کووڈ 19 سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔اسی طرح یہ کوشش بھی ہے کہ صارفی قرضوں میں معقول اضافہ کرنے کے لئے اقدامات کیے جائیں تاکہ رہائش کی بہتری، نئی توانائی کی گاڑیوں، بزرگوں کی دیکھ بھال اور تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، ثقافت اور کھیلوں سے متعلق خدمات پر اخراجات کی حمایت کی جاسکے۔

تاریخی اعتبار سے چین جیسے بڑی آبادی کے حامل ملک کی طرح ، کسی بھی ترقی پذیر ملک نے شہرکاری کے ایسے منظم اقدام پر عمل نہیں کیا ہے۔ حالیہ برسوں میں ، چین نے ایک ایسی نئی قسم کی شہرکاری کا راستہ تلاش کیا ہے جو لوگوں کو اولیت دیتا ہے ، صنعت کاری ، آئی ٹی ایپلی کیشن ، شہرکاری اور زرعی جدت کاری کی ترقی کو مربوط کرتا ہے ، اور چینی ثقافتی ورثے کی بہتر مقامی ترتیب ، ماحولیاتی تحفظ کی خصوصیات پیش کرتا ہے۔چین اس صحیح سمت پر گامزن رہتے ہوئے اپنی گھریلو طلب کو بڑھانے، کارکنوں کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے، شہری و دیہی معاشی ڈھانچے کو متوازن بنانے ، سماجی مساوات اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے.چین کی ان موئثر کوششوں سے چینی عوام کو تو فوائد پہنچے ہی ہیں لیکن عالمی معیشت اور ماحولیات کو بھی فائدہ ہورہا ہے۔

Shahid Afraz Khan
About the Author: Shahid Afraz Khan Read More Articles by Shahid Afraz Khan: 1335 Articles with 621686 views Working as a Broadcast Journalist with China Media Group , Beijing .. View More