بین الاقوامی پیشہ ورانہ تعلیمی تعاون

بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے آغاز کے بعد سے گزشتہ دہائی میں ، چین کے 400 سے زیادہ اعلیٰ پیشہ ورانہ کالجوں نے غیر ملکی تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون پر مبنی روابط قائم کیے ہیں ، جس میں 20 سے زیادہ ممالک میں لوبان ورکشاپس قائم کی گئی ہیں۔لوبان ورکشاپ بین الاقوامی پیشہ ورانہ تعلیمی تعاون کے لئے باہمی فائدہ مند ماڈل کی مثال ہے۔ یہ ورکشاپ ایک قدیم ہنر مند لوبان کے نام پر رکھی گئی ہے، یہ ورکشاپ مقامی کمیونٹیز کے لئے پیشہ ورانہ مہارت کی تربیت فراہم کرتی ہے۔ اسی طرح کی ورکشاپس تھائی لینڈ، بھارت، انڈونیشیا اور دیگر ممالک میں قائم کی گئی ہیں۔

اسی طرح چین کی جانب سے بیلٹ اینڈ روڈ کے شراکت دار ممالک میں بہت سے پیشہ ورانہ تعلیم کے پروگرام بھی متعارف کرائے گئے ہیں ، جس سے اعلیٰ معیار کی پیشہ ور افرادی قوت پیدا ہوئی ہے۔اس وقت چین میں دنیا کا سب سے بڑا پیشہ ورانہ تعلیمی نظام موجود ہے۔ وزارت تعلیم کی جانب سے 2023 میں جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 9 ہزار 752 سیکنڈری ووکیشنل اسکول ہیں جن میں ایک کروڑ 78 لاکھ سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں۔ 2022 ء میں 1521 ہائر ووکیشنل اسکول تھے جن میں 5.46 ملین طلباء زیر تعلیم تھے۔ یہ ادارے سالانہ تقریباً 10 ملین اعلی معیار کے تکنیکی اہلکار تیار کرتے ہیں.
بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ صرف مشہور یونیورسٹیوں سے اچھی تعلیمی کارکردگی والے طلباء کو بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے.ایسا نہیں ہے بلکہ چین کے مختلف پیشہ ورانہ تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم طلباء اب اپنی کوششوں اور بہترین پیشہ ورانہ مہارتوں کے ذریعے بیرون ملک بھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، جو اُن کے لیے ایک بہت بڑی حوصلہ افزائی ہے۔بیرون ملک چینی کاروباری اداروں کی ترقی کی بہتر خدمت کے لئے، چین کے صوبہ گوانگ دونگ میں 18 پیشہ ورانہ کالجوں نے 39 غیر ملکی تعلیمی پروگرام شروع کیے ہیں۔
.
شینزین پولی ٹیکنیک یونیورسٹی نے بلغاریہ اور جرمنی سمیت پانچ ممالک میں سات غیر ملکی پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیتی مراکز قائم کرنے کے لئے چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے جیسے کاروباری اداروں کے ساتھ تعاون کیا ہے۔چین نے اپنی پیشہ ورانہ تعلیم کی ترقی کو بااختیار بنانے کے لئے اپنے عالمی شراکت داروں کو بھی مدعو کیا ہے۔2013 سے ، بی ایم ڈبلیو بریلیئنس آٹوموٹو لمیٹڈ (بی بی اے) ، جو لیاوننگ کے دارالحکومت شین یانگ میں واقع ہے ، ایک پیشہ ورانہ پروگرام چلا رہا ہے۔ پیشہ ورانہ اسکولوں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ، بی بی اے صنعت سے متعلق کورسز تیار کرتا ہے جو اسکولوں اور انٹرپرائز دونوں کی ضروریات سے مطابقت رکھتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد طالب علموں کو زیادہ جامع عملی تربیت اور ملازمت پر انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرنا ہے۔اس وقت دو ووکیشنل کالج اور بی بی اے مشترکہ طور پر ایک پروگرام بنا رہے ہیں۔ ہر سال، کمپنی کچھ ایسے طالب علموں کا انتخاب کرتی ہے جو پیشہ ورانہ کالجوں اور تربیتی مراکز سے آن دی جاب انٹرن شپ کرتے ہیں، اور امتحانات پاس کرنے کے بعد ملازمت حاصل کرسکتے ہیں۔
.
کمپنی کی پروڈکشن لائن میں کام کرنے والے نوجوانوں کو پروگرام کی بدولت گریجویشن کے فوراً بعد نوکری بھی ملی اور میونخ میں بی ایم ڈبلیو گروپ کے گلوبل اپرنٹس شپ ایکسچینج پروگرام میں شرکت کا موقع بھی ملا ، جہاں انہیں جدید آلات سے روشناس کرایا گیا اور آلات کی دیکھ بھال کی گہری تفہیم حاصل ہوئی۔لیاؤننگ میں کالجوں اور کاروباری اداروں نے "مازی ورکشاپ" کی تعمیر کے لئے بیلٹ اینڈ روڈ کے کچھ شراکت ممالک کے تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کے معاہدوں پر بھی دستخط کیے ہیں۔ قدیم چینی فلسفی مازی کے نام سے موسوم اس ورکشاپ کا مقصد ہنر مند کاریگروں کو تربیت دینا ہے۔ماہرین سمجھتے ہیں کہ پیشہ ورانہ تعلیم کا تبادلہ اقتصادی گلوبلائزیشن کے تناظر میں کاروباری اداروں کی ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایک عملی اقدام ہے۔یہ تکنیکی اور ثقافتی تبادلے اور مکالمے کا احاطہ کرتا ہے، جو چین اور بیلٹ اینڈ روڈ میں حصہ لینے والے ممالک کی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

Shahid Afraz Khan
About the Author: Shahid Afraz Khan Read More Articles by Shahid Afraz Khan: 1328 Articles with 618226 views Working as a Broadcast Journalist with China Media Group , Beijing .. View More