بے شک ہم خسارے میں ہیں

مشاہدے میں آیا ہے کہ پرندوں کے بچوں کے جیسے ہی پر نکلتے ہیں، وہ اُڑنا سیکھتے ہیں اور سیکھتے سیکھتے ہی اپنے والدین کی نظروں سے کہیں دور اوجھل ہو جاتے ہیں۔ اسی بنا پر ہم نے یہ مقولہ بنا لیا جو ہم اپنے بچوں کو اکثر غصے میں کہتے ہیں "بہت پَر نکل آئے ہیں تمہارے"۔ اس مقولے کے پیچھے وہ اندیشے ہوتے ہیں جو نفسیاتی اثر رکھنے کے باعث ہمارے روئیے میں شامل ہو جاتے ہیں کہ کہیں بچہ ہمیں چھوڑ کر نہ چلا جائے۔ف

( تصویر اے آر وائی کے نیوز ویب ڈیسک سے لی گئی ہے)

اگرچہ میں نے ہمیشہ فطرت سے ہم آہنگی پر زور دیا ہے لیکن ایک عنصر ہماری زندگیوں میں ایسا ہے جس کے باعث ہم ہمیشہ خسارے میں ہی رہے ہیں۔ شاید قران کی سورت والعصر اسی عنصر کی ترجمانی کرتی ہے کہ "یقینا ہر انسان خسارے میں ہے"
چرند ہوں ، پرندہوں یا کوئی دیگر مخلوق۔ انسان کے علاوہ سب کے بچے بِنا کسی استثناء یا معروضی حالات کی بنیاد کا بہانہ بنائے بغیر اپنے والدین کو ہمیشہ ہمیشہ چھوڑجاتے ہیں۔ اس عمل کے واقع ہونے کا وقت مختلف ہو سکتا ہے لیکن ایسا وقت آتا ضرور ہے۔
مشاہدے میں آیا ہے کہ پرندوں کے بچوں کے جیسے ہی پر نکلتے ہیں، وہ اُڑنا سیکھتے ہیں اور سیکھتے سیکھتے ہی اپنے والدین کی نظروں سے کہیں دور اوجھل ہو جاتے ہیں۔ اسی بنا پر ہم نے یہ مقولہ بنا لیا جو ہم اپنے بچوں کو اکثر غصے میں کہتے ہیں "بہت پَر نکل آئے ہیں تمہارے"۔ اس مقولے کے پیچھے وہ اندیشے ہوتے ہیں جو نفسیاتی اثر رکھنے کے باعث ہمارے روئیے میں شامل ہو جاتے ہیں کہ کہیں بچہ ہمیں چھوڑ کر نہ چلا جائے۔فطرت سے ہم آہنگی کا تقاضہ تو یہ تھا کہ ہمارا رویہ اس کے برعکس دیگر مخلوق کی مانند ہوتا (حالانکہ ہمیں نہیں معلوم کہ دیگر مخلوق کی اپنے بچوں کے چھوڑ کر چلے جانے پر کیا کیفیت ہوتی ہے) لیکن بظاہر نظر آتا ہے کہ ان کو کچھ نہیں ہوتا اور ان کے لئیے عام سی بات ہے۔ ہمارے بارہ بچے بھی ہوں، ان میں سے ایک بھی نظروں سے اوجھل ہو تو ایک بے قراری سی ہوتی ہے۔
یوں تو عرصہ دراز سے انسانوں کے بچے اپنے والدین کو چھوڑ کر اعلیٰ تعلیم کے حصول یا بہتر روزگار کی تلاش میں سات سمندر پار بھی جارہے ہیں لیکن پیچھے جو بے قراری کی کیفیت ہے وہ والدین ہی محسوس کر سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ سب کے بچوں کو اپنے حفظ و امان میں
Syed Musarrat Ali
About the Author: Syed Musarrat Ali Read More Articles by Syed Musarrat Ali: 200 Articles with 157062 views Basically Aeronautical Engineer and retired after 41 years as Senior Instructor Management Training PIA. Presently Consulting Editor Pakistan Times Ma.. View More