کوئی بھی اپنے ملک میں خوش نہیں

انسان ہی وہ واحد مخلوق ہے جو یکسانیت سے اُکتا جاتی ہے۔اس میں وہ تمام متعلقہ شعبے شامل ہیں جن کا تعلق حواسِ خمسہ سے ہے۔جبکہ دیگر تمام مخلوقات اپنی ساری کی ساری زندگی کسی بھی قسم کی یکسانیت میں بھی بسر کر سکتی ہیں ۔ ہم انسانوں کی تو بہترین مثال من و سلویٰ والی ہے جو بِنا کسی محنت کے بیٹھے بٹھائے اللہ کی جانب سے کھانے پینے کو مل رہاتھا اس سے چند دنوںمیں اُکتا کر من و سلویٰ کی جگہ کچھ اور کھانے پینے کی فریاد کردی۔
(من و سلویٰ لوگوں میں تقسیم ہونے کی یہ تصویر اردو اسٹوری ٹائم 2022 سے لی گئی)
ہمارے ملک پاکستان سمیت تمام دنیا بھر کے ممالک فطرت کے حسین مناظرسے بھرپور ہیں اور ان خوبصورت مناظر کے درمیان بے شمار انسان بستے بھی ہیں تقریباً ہر ملک کی زمیں میں بیش بہا خزانے بھی موجود ہیں اور وہاں ہر طرح کے موسم بھی موجود ہیں۔ہم جیسےشہروں کے رہنے والے سیاح جب ایسی جگہوں پر سیر کے لئے جاتے ہیں تو آنکھوں کی ٹھندک کے علاوہ ذہنی سکون اور بے انتہا فرحت کا احساس ہوتا ہے حالانکہ پہاڑوں ، سنگلاخ چٹانوں اور میدانی علاقوں کی پگڈنڈیوں پر چل چل کر جسم چور چور ہو چکا ہوتا ہے۔ کسی بھی ملک میں جب وہاں کے اصل رہنے والوں سے دریافت کیا کہ ان کا ملک ان کو کیسا لگتا ہے تو تقریبً 99 فیصد لوگوں نے کہا کہ مجھے فلاں ملک بہت پسند ہے جہاں میں کئی سال پہلے گیا یا گئی اور چند دن نہایت ہی شاندار گزرے۔صاف ظاہر ہے کہ چند دن میں تو دل کسی شے سے نہیں اُکتا تا اسی لئے ان کو وہ یاد ہے لیکن جہاں پیدا ہوئے ، پلے بڑھے ، اس مٹی کو اپنی دھرتی ماں کہتے کہتے تھک گئے تو اس کو برا بھلا نہ بھی کہیں پھر بھی اس سے اُکتاہٹ کا اظہار 100 فیصد لوگوں نے ضرور کیا ہے۔ اس میں اگر استثناء ہے تو حکمرانوں کو کہ انھوں نے کبھی بھی اپنے ملک کے بارے میں منفی بات نہ کی کیوں کہ اس کے علاوہ وہ کہیں اور جاکر ایسی شاہانہ زندگی نہیں گزار سکتے۔
اللہ ہمیں ہر معاملے میں صبر و قناعت کی توفیق عطا فرمائے، آمین!

Syed Musarrat Ali
About the Author: Syed Musarrat Ali Read More Articles by Syed Musarrat Ali: 231 Articles with 168656 views Basically Aeronautical Engineer and retired after 41 years as Senior Instructor Management Training PIA. Presently Consulting Editor Pakistan Times Ma.. View More