نئی محبت کا آغاز کرئیں

اگر زندگی بہت کڑوی ہو گئ ہے ۔ آپ کی ساری مخلصی ،شرافت اور وفاداری ہر پل آپ کے منہ پر مار دی جاتی ہے ۔ ہر پل آپ کو احساس دلایا جاتا ہے کہ آپ صرف ایک بیکار بوجھ ہیں تو یہ ایک نئی شروعات کا وقت ہے -

آنکھیں بند کر کے صبح سے لے کر رات تک کی اپنی ساری جسمانی اور ذہنی مشقت کو دماغ میں دہرائیں اور سوچیں کیا کہیں آپ نے کچھ بد نیتی دکھائی۔؟ کیا کہیں آب شرمندہ ہیں خود سے ۔ آج کے دن کے لیے خود کو ۱۰ میں سے کتنے نمبر دیں گے ۔ مجھے یقین ہے آپ نے بہت اچھے نمبر لیے ہوں گے ۔

مسکرائے اور آج سے اپنی نئی محبت کے ساتھ اپنی زندگی کے مزے لیں ۔ خود اپنے محبوب بن جائیں ۔ ہر روز خود اپنے دل میں اپنی جگہ بنانے کے لیے محنت کرئیں ۔ خود کو خود کے قابل بنائیں اور خود سے بے حد محبت کرئیں ۔

یہ محبت آپ کو مضبوط بنائے گی ۔ آپ کا اعتماد بحال کرے گی ۔ اور زندگی آہستہ آہستہ پھر خوبصورت ہو جاے گی ۔ پھر کون آپ کے بارے میں کیا سوچتا ہے آپ کو پروا بھی نہیں رہے گی ۔بس خود محبت کرنا کبھی نا چھوڑنا اس کے لیے ضروری ہے پوری سچائی سے روز رات سونے سے پہلے اپنی دن بھر کی کاروائی کو ۱۰ میں سے آپ کے مطابق ممبرز دیں ۔ ہر نئے دن اپنے لیے زیادہ نمبر لینے کی کوشش کرئیں ہر روز خود پر محنت کریں ۔ اور خود پر فخر کریں
 
Maryam Sehar
About the Author: Maryam Sehar Read More Articles by Maryam Sehar : 48 Articles with 58924 views میں ایک عام سی گھریلو عورت ہوں ۔ معلوم نہیں میرے لکھے ہوے کو پڑھ کر کسی کو اچھا لگتا ہے یا نہیں ۔ پر اپنے ہی لکھے ہوئے کو میں بار بار پڑھتی ہوں اور کو.. View More