خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہارس اینڈ کیٹل شو کا انعقاد: کھیل، موسیقی، اور ثقافتی رنگوں سے بھرپور تین روزہ فیملی فیسٹیول


خیبرپختونخواہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہارس اینڈ کیٹل شو کے ساتھ فیملیز کیلئے میوزیکل شو، اردو ، پشتو اور سرائیکی مشاعرہ منعقد کیا جارہا ہے اسی طرح کیولری پریڈ ، ہارس ڈانس اورزیادہ دودھ دینے والے جانوروں کے مقابلے ہونگے جبکہ روایتی کھیلوں کے مقابلے بھی کروائے جارہے ہیں یہ بات صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس عبدالناصر خان نے صحافیوں سے ملاقات میں کی.ان کے ہمراہ ڈائریکٹر آپریشن نعمت خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن جمشید بلوچ بھی موجود تھے. ڈی جی سپورٹس کے مطابق پہلی مرتبہ کیش پرائز ایک کروڑ روپے کے الگ رکھے گئے ہیں جو مختلف ایونٹس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے افراد کو دئیے جائیں گے.ان کے مطابق لوگوں میں اس حوالے سے آگاہی پھیلانے کیلئے مختلف علاقوں میں پوسٹرز ، بینرز لگائے جاررہے ہیں تاکہ لوگوں کو کھیلوں کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ کے مواقع بھی مل سکے.ڈی جی سپورٹس خیبرپختونخواہ عبدالناصر نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ شیر خان آرمی سٹڈیم اس طرح کے مقابلوں کیلئے کم جگہ ہے ، ان کے مطابق اس شعبے کے ماہرین نے پانچ مختلف جگہوں کا دورہ کیا ، آرمی سٹیڈیم کا ٹریک پورا ہے ، اورماہرین نے ڈی ایچ اے ، ریگی اور دیگر جگہوں کے دورے کے بعد آرمی سٹیڈیم کو بہترین قراردیا اسی وجہ سے ہم نے اسے فائنل کردیا- جہاں پر تین روزہ مقابلوں کا انعقاد ہوگا.

صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ منعقد کئے جانیوالے تین روزہ ہارس اینڈ کیٹل شو کے انعقاد کیلئے صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کا آپریشن ونگ مصروف عمل ہے ، اور انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہیں ڈائریکٹر آپریشن صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ نعمت خان کے مطابق اس ایونٹ کو کرانے کیلئے باقاعدہ ٹینڈر کروایا گیا اور پراسیس کے ذریعے اس عمل کو مکمل کرلیا گیا ان کے مطابق افتتاحی تقریب میں وزیراعلی خیبرپختونخواہ شریک ہونگے اور فیملی فیسٹیول ، میوزیکل شوز روزانہ آٹھ بجے سے رات بارہ بجے تک ہونگے جس کیلئے الگ سٹیج بنایا جائیگا جبکہ مشاعرے میں سرائیکی ، پشتو اور اردو کے نامور مختلف شاعراپنا کلام پیش کرینگے ان کے مطابق انٹرٹینمنٹ طرز پر تین روزہ فیسٹیول پہلی مرتبہ صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ منعقد کروارہی ہیں اسی طرح کا فیسٹیول سال 2022 میں پنجاب میں 70کروڑ روپے پر کرایا گیا جبکہ ہمارے ہاں صرف دس کروڑ روپے اس کیلئے مختص ہیں.

ڈائریکٹر آپریشن نعمت خان نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس تین روزہ ہارس اینڈ کیٹل شو میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو آنے کا موقع ملے اسی لئے ہینڈ کرافٹ سمیت برانڈڈ اشیاءکے سٹال بھی لگائے جائیں گے جو کہ فری آف کاسٹ ہونگے اور یہ سب کچھ وینڈر کے ذریعے کیا جارہا ہے.ان کے مطابق پشاور شہر میں روایت کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کا انتظام بھی کیا جارہا ہے تاکہ یہاں کے لوگوں کو صوبے کے مختلف گاﺅں میں کھیلے جانیوالے مقابلوں کے حوالے سے آگاہی مل سکے ، اس لئے روایتی گیمز میں مخہ ، کڑکا ، دوداس ، کبڈی ، دنگل ، کوڈا ، گتکا مقابلوں سمیت پتھر اٹھانے کے مقابلے بھی منعقد کروائے جائیں گے صوابی میں کھیلے جانیوالے رہٹ ریس سمیت اونٹ ڈانس ، ریس ، شکاری کتوں کی دوڑ ، ہارس ریس بھی کروائے جارہے ہیں تاکہ مقابلوں کا ایک سلسلہ شروع ہوسکے.

ڈائریکٹر آپریشن خیبرپختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ پنجاب کو کاپی کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کا کلچر وسیع ہے اور ہم نے اس ہارس اینڈ کیٹل شو کو چیلنج کے طور پر لیا ہوا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ ہر طرح کے ایونٹس کراسکتی ہیں ہماری کوشش ہے کہ اس طرح کے پروگراموں کے کامیاب انعقاد ہو اور ہم مستقبل میں کھلاڑیوں کے فلاح و بہبود کیلئے بھی کام کرسکے .ان کے مطابق پہلی مرتبہ یہ پروگرام منعقد کیا جارہا ہے قبل ازیں ٹورازم ڈیپارٹمنٹ اور دیگر اس طرح کے پروگرامات کرواتی ہیں لائیو سٹاک ڈائریکٹریٹ کیساتھ باہمی تعاون کیلئے ہم نے ڈپٹی ڈائریکٹر اپریشن جمشید بلوچ کی نگرانی میں کمیٹی قائم کی ہیں اور ہمارے آپریشن ونگ کا تمام عملہ اس ہارس اینڈ کیٹل شو کے انتظامات کو مکمل کرنے اور کامیاب کرانے کیلئے کوشاں ہیں

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن جمشید بلوچ نے ہارس اینڈ کیٹل شو کے حوالے سے مزید بتایا کہ بنیادی طور پر ہارس اینڈ کیٹل شو ایک انٹرٹینمنٹ پروگرام ہے اور ہم ریوایول آف ٹریڈیشنل گیمز چاہتے ہیں اس لئے ہم نے جو مقابلے حال ہی میں کروائے ہیں ان کے ونرز اور رنراپ ٹیموں کو پشاو ر میں کھیلنے کا موقع دیا جارہا ہے جبکہ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ سے رابطے میں ہیں وہ اس ہارس اینڈ کیٹل شو میںخیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں افزائش نسل کیلئے استعمال ہونیوالے جانور جس میں گائے ، بھینس ، بکری اور دنبے شامل ہیں کو لانے کا ہدف دیا گیا ہے اور ایک سو کے قریب یہ جانور لائے جائیں گے جسے لوگوں کو دیکھنے کا موقع بھی ملے گا اسی طرح زیادہ دودھ دینے والے جانوروں کا بھی مقابلہ کروایا جائیگا

جمشیدبلوچ کے مطابق قبل ازیں اس طرح کے پروگرام لوکل گورنمنٹ کرواتی رہی ہیں ان کے مطابق ہارس اینڈ کیٹل شو میں 1000 کے قریب ہارس ریس کلب حصہ لینگی جبکہ لوکل سٹالز پر ڈیرہ کے حلوے ، چپلی کباب ، موٹے چاول اور دیگر کھانے پینے کے چیزوں کے سٹال لگیں گے اور چترال سے ڈی آئی خان کے ڈانس ٹیمیں اپنے فن کا مظاہرہ کرینگی جن کی رجسٹریشن گوگل پر مخصوص آن لائن سائٹ کے ذریعے کی جارہی ہیں اسی طرح جو جانور یہاں پر لائے جائیں گے ان کیلئے علیحدہ ویٹرنری ہسپتال ہوگاجو جانوروں کی دیکھ بھال اور ویکسی نیشن بھی کرسکے گی.ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن جمشید بلوچ کے مطابق پالتو جانوروں کے مقابلے بھی کروائے جائیں گے جس میں پالتو بلی اور کتے ، طوطے یا جو بھی لوگ اپنے پالتو جانور لانا چاہتے ہیں لا سکیں گے
#HorseAndCattleShowKP #KPKSportsFestival #KPKTraditions #FamilyFestivalPeshawar #CulturalReviva
١
Musarrat Ullah Jan
About the Author: Musarrat Ullah Jan Read More Articles by Musarrat Ullah Jan: 634 Articles with 490514 views 47 year old working journalist from peshawar , first SAARC scholar of kp , attached with National & international media. as photojournalist , writer ,.. View More