ارتقاءِ انسانی کی تیسری سیڑھی(حصہ چہارم)
(Syed Musarrat Ali, Karachi)
|
(قطب شمالی کی تصویر گوگل سے لی گئی ہے) |
|
پہلی سیڑھی ایجاد( (Invention دوسری سیڑھی اسم دریافت ((Discovery اور اب تیسری سیڑھی فعل دریافت ((Explore میں" قطب شمالی کی دریافت "کی باری ہے۔ شمالی قطب سے عموماً جغرافیائی شمالی قطب مراد لی جاتی ہے، اگرچہ شمالی قطب کئی قسم کے ہیں جغرافیائی قطب شمالی، مقناطیسی قطب شمالی، ارضی مقناطیسی قطب شمالی، سماوی قطب شمالی، بعید ترین قطب شمالی۔ ان تمام مختلف تعریفوں کے مطابق شمالی قطب کو بحری سفر کے لیے اور صحرا میں سفر کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ آج کل ان کا استعمال فلکیات دان، ریاضی دان اور ارضی علوم کے ماہرین کثرت سے کرتے ہیں۔ زمین کے جتنے نقشے بنتے ہیں وہ جغرافیائی شمالی قطب کو مدِنظر رکھ کر بنتے ہیں اسی لیے اسے صحیح شمالی قطب بھی کہتے ہیں۔ قابلِ تصدیق ریکارڈ کے مطابق پہلی دفعہ 1909ء میں کوئی انسان اس تک پہنچ سکا تھا۔ قطب شمالی کو کوئی ٹائم زون تفویض نہیں کیا گیا ہے، لہذا کسی بھی وقت کو مقامی وقت کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جغرافیائی شمالی قطب سے مراد زمین کا شمالی ترین نقطہ ہے ۔ یہ ایسا نقطہ ہے جس سے زمین کا گردشی محور زمین کی شمالی سطح سے ٹکراتا ہے۔ گردشی محور وہ فرضی لکیر ہے جس پر زمین اپنے اردگرد گردش کرتی ہے۔ یہ ایسا نقطہ ہے جس سے آپ جس طرف کو بھی چل پڑیں آپ جنوب ہی کی طرف جا رہے ہوں گے۔ اسے صحیح شمالی قطب بھی کہتے ہیں۔ جغرافیائی شمالی قطب شمالی بحر منجمد شمالی میں واقع ہے مگر اس پر برف کی موٹی تہ جمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے اس پرمستقل تجربہ گاہیں تعمیر کی گئی ہیں۔ مقناطیسی قطب نما اس کی طرف اشارہ نہیں کرتا بلکہ مقناطیسی شمالی قطب کی طرف اشارہ کرتا ہے جو اس سے سینکڑوں کلومیٹر دور بھی ہے اور بدلتا بھی رہتا ہے۔ گرمیوں میں چوبیس گھنٹے کا دن ہوتا ہے اور سردیوں میں چوبیس گھنٹے کی رات۔ 20 یا 21 مارچ کو سورج چھ ماہ کے لیے نکلتا ہے جس نے جون کے مہینے تک چڑھتے رہنا ہے۔ بیس جون کے بعد اس کا زوال شروع ہوتا ہے۔ 23 ستمبر کو سورج مکمل غروب ہو جاتا ہے جس کے بعد چھ ماہ کے لیے رات رہتی ہے۔ قطب شمالی کی تلاش بہت سی دریافتوں اور آرکٹک کی بہتر تفہیم کا باعث بنی ہے جس نے دنیا کو کئی طریقوں سے بدل دیا ہے جیسے آرکٹک فوڈ ویب کو سمجھنا۔ سائنسدانوں نے سمندری مخلوقات کے نمونے جمع کیے ہیں اور سمندری برف کے طحالب (کاہی) کے بارے میں جاننے کے لیے آئس کورنگ کا استعمال کیا ہے۔ اس سے آرکٹک کے فوڈ ویب کے بارے میں مزید مکمل تفہیم پیدا کرنے میں مدد ملی ہے۔
|