رشتوں میں ناچاقی کی وجہ سے ماں باپ کی طرف سے بچوں کا قتل

رشتوں میں تناو کی وجہ سے ماں باپ کا بچوں پر ظلم

محمد علی رضا


ہمارے معاشرے میں خاندان اور رشتے ایک مضبوط بنیاد سمجھے جاتے ہیں، مگر جب ان رشتوں میں ناچاقی، بدگمانی اور جھگڑے بڑھ جاتے ہیں تو اس کے اثرات سب سے زیادہ معصوم بچوں پر پڑتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں کئی ایسے واقعات سامنے آئے ہیں جن میں میاں بیوی کے آپس کے اختلافات، طلاق کے جھگڑوں یا وراثت کے تنازعات نے ایک خوفناک رخ اختیار کر لیا، اور والدین نے غصے یا انتقام میں اپنے ہی بچوں کی جان لے لی۔
حال ہی میں کراچی میں دو ایسے واقعات نظر سے گزرے ہیں جن کو لفظوں امیں بیا ن کر نا مشکل ہے، پہلا واقعہ کراچی کے ساحل پر پیش آیا جہا ں ایک با پ نے بیوی سے الحیدگی کی وجہ سے دلبرداشتہ ہو کر اپنے دو بچوں سمیت سمندر میں کود کر اپنی اور بچوں کی جان لے لی، ایسا ہی دوسرا واقعہ جس میں طریقہ وارت تھوڑا الگ ہے جہا ں ایک ماں نے اپنے دو بچوں کا گلا کاٹ کر دونوں کی جان لے لی یہاں بھی وجہ رشتوں میں تناو بتائی جاتی ہے۔
یہ رجحان نہ صرف اخلاقی و انسانی اقدار کی پامالی ہے بلکہ ایک ناقابلِ معافی جرم بھی ہے۔ بچے کسی بھی جھگڑے کے فریق نہیں ہوتے، لیکن بدقسمتی سے اکثر میاں بیوی ایک دوسرے کو اذیت پہنچانے کے لیے سب سے آسان ہدف بچوں کو بنا لیتے ہیں۔ بعض اوقات والد یا والدہ بچوں کو اپنی ''ملکیت'' سمجھتے ہیں اور اگر انہیں خدشہ ہو کہ بچہ دوسرے فریق کے پاس چلا جائے گا تو وہ انتہائی سنگین قدم اٹھا لیتے ہیں۔

ایسے واقعات کی بنیادی وجوہات میں شدت پسند مزاج، برداشت کی کمی، ذہنی دباؤ، اور قانونی عمل پر عدم اعتماد شامل ہیں۔ معاشرتی سطح پر ہم نے برداشت، مفاہمت اور بات چیت کے کلچر کو پسِ پشت ڈال دیا ہے، جس کے نتیجے میں اختلافات حل ہونے کے بجائے مزید شدت اختیار کر لیتے ہیں۔
قانونی ماہرین کے مطابق، پاکستان میں بچوں کے قتل کی سزا موت یا عمر قید ہے، چاہے یہ جرم کسی بھی وجہ سے کیا گیا ہو۔ مگر عملی طور پر اکثر یہ کیسز دباؤ، صلح یا خاندان کے دباؤ کی وجہ سے ختم کر دیے جاتے ہیں، جس سے مجرم کو سزا نہیں ملتی اور یہ بھی ایک بڑی وجہ ہے کہ ایسے سنگین واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔

 

MUHAMMAD ALI RAZA
About the Author: MUHAMMAD ALI RAZA Read More Articles by MUHAMMAD ALI RAZA: 3 Articles with 7192 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.