موسمیاتی تبدیلی سے موافق معاشرہ

موسمیاتی تبدیلی سے موافق معاشرہ
تحریر: شاہد افراز خان بیجنگ

پیرس معاہدے کی دسویں سالگرہ عالمی موسمیاتی گورننس کے ایک اہم موڑ پر آئی ہے۔یہ سالگرہ ایک ایسے موقع پر منائی جا رہی ہے جب دنیا آب و ہوا کے بڑھتے پیچیدہ چیلنجز اور بڑی معیشتوں کی جانب سے وعدوں پر عمل نہ ہونے کا سامنا کر رہی ہے۔ دوسری جانب چین جیسے بڑے اور ذمہ دار ملک نے نئے عزائم اور ٹھوس اقدامات کے ساتھ عالمی اعتماد کو بڑھاوا دیا ہے، اتفاق رائے پیدا کیا ہے اور کثیرالجہتی عمل میں نئی جان ڈالی ہے۔

ابھی حال ہی، میں نیویارک میں منعقدہ اقوام متحدہ کی موسمیاتی سمٹ سے ورچوئل خطاب میں چینی صدر شی جن پھنگ نے اعتماد بڑھانے، ذمہ داریاں نبھانے اور تعاون مضبوط بنانے پر زور دیا۔ پیرس معاہدے کے اہم محرک اور سرگرم عمل کے طور پر چین موسمیاتی گورننس میں اپنے عزم پر قائم اور اپنے اقدامات میں پرعزم رہا ہے۔

اپنے خطاب میں شی جن پھنگ نے چین کی نئی قومی سطح پر متعین شراکت داریوں کا اعلان کیا۔ شی جن پھنگ کے اعلان کے مطابق چین 2035 تک خالص گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو عروج کی سطح سے 7 سے 10 فیصد تک کم کرے گا، بہتر کارکردگی کی کوشش کرے گا؛ غیر رکازی ایندھن کے شیئر کو کل توانائی کی کھپت میں 30 فیصد سے زیادہ بڑھائے گا؛ ہوا اور شمسی توانائی کی تنصیب شدہ صلاحیت کو 2020 کی سطح سے چھ گنا زیادہ کرے گا، کل صلاحیت 3,600 گیگاواٹ تک پہنچانے کی کوشش کرے گا؛ جنگل کے کل اسٹاک کا حجم 24 بلین کیوبک میٹر سے زیادہ کرے گا؛ نیو انرجی گاڑیوں کو نئی گاڑیوں کی فروخت میں مرکزی دھارا بنائے گا؛ قومی کاربن اخراج ٹریڈنگ مارکیٹ کو بڑے اخراج والے شعبوں تک وسیع کرے گا؛ اور بنیادی طور پر ایک موسمیاتی تبدیلی سے موافق معاشرہ قائم کرے گا۔

یہ اہداف نہ صرف پیرس معاہدے کے تقاضوں کے عین مطابق ہیں بلکہ چین کی جانب سے ہر ممکن کوشش کو ظاہر کرتے ہیں، اور عالمی گرین ٹرانزیشن میں چین کے کردار کو اجاگر کرتے ہیں۔

پچھلے دس سالوں میں، چین گلوبل ساؤتھ ممالک کے درمیان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے تعاون کو فروغ دے رہا ہے۔ملک کے پاس دنیا کی سب سے بڑی اور مکمل نئی توانائی کی صنعتی چین موجود ہے، جہاں دنیا کے 70 فیصد فوٹووولٹک اجزاء اور 60 فیصد ونڈ پاور سامان موجود ہے، جس نے عالمی سطح پر ہوا اور شمسی بجلی کی پیداوار کی لاگت کو بالترتیب 60 فیصد اور 80 فیصد سے زیادہ کم کیا ہے۔

ستمبر 2025 تک، چین نے 42 ترقی پذیر ممالک کے ساتھ 54 آب و ہوا سے متعلق جنوب۔جنوب تعاون معاہدے کیے ہیں اور صلاحیتوں کی تعمیر کے لیے300 سے زیادہ ورکشاپس کی میزبانی کی ہے۔ چین نے 2016 سے ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں مدد کے لیے کل 177 بلین یوان (تقریباً 24.8 بلین امریکی ڈالر) کے منصوبوں کے فنڈز بھی فراہم کیے ہیں ۔

حقائق کی روشنی میں کہا جا سکتا ہے کہ چین کے نئے عزائم اور اقدامات کے پیچھے ایک وسیع وژن ہے ، جس کا مقصد بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کی تعمیر ہے۔ چین نے ہمیشہ اپنی ترقی کو پوری دنیا کی ترقی کے ساتھ جوڑا ہے اور عالمی پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے سرگرم کوششیں کی ہیں۔چین نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے آب و ہوا فریم ورک کو برقرار رکھنے کی پاسداری کی ہے،ہمیشہ ترقی پذیر ممالک کے ترقی کے حق کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے اور ترقی یافتہ ممالک سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے اور عالمی گرین ٹرانزیشن کے لیے مزید فنڈنگ اور ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چین کا موقف اور نقطہ نظر نہ صرف شمال۔جنوب کے فرق کو کم کرنے بلکہ ایک منصفانہ اور زیادہ تعاون پر مبنی عالمی موسمیاتی گورننس کے نظام کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے۔

اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کا راستہ اب بھی طویل اور مشکل ہے، لیکن چین ثابت کر رہا ہے کہ عزم کے ساتھ عمل کرنا آگے بڑھنے کا راستہ دکھا سکتا ہے۔ اپنے وعدوں کی تکمیل اور اپنے تمام شراکت داروں کے ساتھ اشتراک سے، چین کرہ ارض کے تحفظ اور ایک سرسبز، زیادہ پائیدار مستقبل کی تشکیل میں اپنی ہرممکن مدد کی فراہمی جاری رکھے ہوئے۔

 

Shahid Afraz Khan
About the Author: Shahid Afraz Khan Read More Articles by Shahid Afraz Khan: 1641 Articles with 943010 views Working as a Broadcast Journalist with China Media Group , Beijing .. View More