SSPغلام اکبر کی نئی حکمت عملی

SSPضلع میرپور چوہدری غلام اکبر ضلع میرپور کو فری کرائم ضلع بنانے کے نامکمل منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے بہت زیادہ بے چین اور اس سے بھی زیادہ سنجیدہ نظر آرہے ہیں منصوبہ گذشتہ 60 سالوں سے نا مکمل ہے اور اس کو مکمل کرنے کیلئے بھی کم و بیش 60سال کا عرصہ ہی درکار ہے کیونکہ اس منصوبے کے PCIکا ایک حصہ جرائم پیشہ لوگوں کے پاس ہے اور دوسرا حصہ ہماری پولیس کے پاس ۔۔۔۔جب تک یہ PCIکسی ایک اتھارٹی کے پاس نہیں آجاتا اس وقت تک شاید منصوبہ نامکمل ہی رہے خیال کیا جا رہا ہے کہ پولیس نے منصوبے کےPCIکے چوری شدہ حصے کو برآمد کرنے کیلئے ایک اور منصوبہ بنا لیا ہے لیکن دوسری بری خبر یہ بھی ہے کہ پولیس کے جرائم پیشہ افراد کیخلاف تیار ہونے والے نئے منصوبے کے متعلق بھی جرائم کی دنیا کے لوگوں کو علم ہو گیا ہے پولیس کے ذاتی منصوبوں کی اطلاع پیشگی اطلاع کے طور پر جرائم کی دنیا کے لوگوں کو کیسے مل جاتی ہے اس پر بھی SSPلیول کے لوگوں کو سوچنا ہو گا کہ ان کے ماتحت تھانوں میں چوروں اور ڈاکوﺅں کیخلاف ہونے والی منصوبہ بندی پولیس ریڈ سے قبل ہی بے آبرو کیسے ہو جاتی ہے؟؟؟ ابھی بات یہی ختم نہیں ہوتی چوروں اور ڈاکوﺅں کو پکڑنے والا PCIگو اچھا منصوبہ ہے مگر جرائم کی دنیا کے لوگ اس کے باوجود بہت مطمیئن ہیں وجہ صرف یہ بتائی جا رہی ہے کہ جرائم کی دنیا کے لوگوں کا نیٹ ورک تھانوں کے اندر بھی موجود ہے اور جب تک یہ نیٹ ورک ختم نہیں ہو جاتا شائد کوئی SSPکسی اپنے ضلع کو کرائم فری ضلع بنانے میں کامیاب ہو سکے ۔دیکھئے کسی بھی منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے ٹیم ورک کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر ٹیم کے اندر کچھ ایسے لوگ بھی شامل ہو جائیں گے جو ٹیم ورک کے درمیان سب سے بڑی رکاوٹ ہو نگے تو ایسی صورت میں کوئی منصوبہ مکمل نہیں ہو سکتا انجینئر کے قابل ہونے سے عمارت تو خوبصورت ترین بن جائے گیامگر مکمل مضبوط نہیں ہو گی عمارت کی مضبوطی کیلئے ضروری ہے کہ اس پر کام کرنے والے ورکر نیک، فرض شناس اور ایماندار ہوں ؟؟؟؟SSPضلع میرپور چوہدری غلام اکبر شہرت، فرض شناسی اور ایمانداری کے علاوہ جرات مندی اور بہادری میں بھی اپنا سانی نہیں رکھتے مگر میرپور کے لوگوں کو سابق SSPمیرپور سردارگلفراز بہت محتاط کر گئے ہیں چند روز قبل انسپکٹر جنرل پولیس کی موجودگی میں سینئر صحافی قمر حیات شاہ کی جانب سےSSPسردار گلفراز پر اٹھنے والے کرپشن کے سوالات یقینا پولیس کے محکمے کیلئے انتہائی شرمندگی کے علاوہ کچھ نہیں ۔۔۔۔۔۔بات سمجھنے کی ہے SSPمیرپور چوہدری غلام اکبر کی جانب سے میاں محمد ٹاﺅن میں عوام کے درمیان جا کر مسائل سننا اور جرائم کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے عوامی رائے لینا اور عوام کو ان کی جان و مال کی تحفظ کی ضمانت عوام کے تعاون کو بنیاد قرار دینا آپ کے ضمیر کی سچی آواز ہے لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ میرپور کے اندر ایسے پولیس ملازمین جو صرف و صرف پولیس کے وقار کیخلاف شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں جرائم پیشہ لوگوں کی تلاش کی طرح کرپٹ پولیس ملازمین کی تلاشی بھی ضروری ہے اگر پولیس محکمے سے کرپشن کو ختم کر دیا گیا بھتہ خوری کو ختم کر دیا گیا رشوت خوری اور منتھلی خوری کو بند کر دیا گیا تویقین مانئے چوروں اور ڈاکوﺅں کیخلاف پولیس کا تیار PCIہر صورت کامیاب ہو سکتا ہے -
Mumtaz Ali Khaksar
About the Author: Mumtaz Ali Khaksar Read More Articles by Mumtaz Ali Khaksar: 49 Articles with 37517 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.