جذبہ ہمدردی پیدا کیجئے

تعمیری شخصیت کے رجحانات اس وقت انسان کے دل میں پیدا ہوتے ہیں جب وہ دوسرے افراد کو ترقی کرتے اور کامیاب ہوتے دیکھتا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ وہ بھی ایک عظیم شخصیت بنے اور دوسرے عظیم شخصیات کی طرح کامیابی و کامرانی حاصل کرکے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرے اور لوگوں کی بہتری اور بھلائی کیلئے کام کرے اور وہ اس طرح اپنے آپ کو عظیم ترین مقصد کیلئے مصروف کرلیتا ہے اور سوشل ورک کرنے لگتا ہے اس کا مطمح نظر انسانوں کی بھلائی ہوتا ہے۔ ظاہری حسن کے ساتھ ساتھ اندر بھی حسن ہونا چاہیے اور اگر وہ دونوں چیزوں کو انسانوں کی بھلائی کیلئے استعمال کرے تو وہ ایک روز ایک عظیم ترین شخصیت بن سکتا ہے اور لوگ اس شخصیت کو بے حد پسند کرتے ہیں اور پھر اس کے ساتھ مل کر انسانوں کی بہتری کیلئے کام کرنے لگتے ہیں اس طرح معاشرے کی بھلائی اور بہتری کا مشترکہ طور پر کام شروع ہوجاتا ہے اور آہستہ آہستہ پورا معاشرہ فعال اور خوشحال ہونے لگتا ہے اور لوگ دکھوں سے دور ہوکر سکھ کا سانس لینے لگتے ہیں اور وہ معاشرے کو اچھا اور خوشگوار بنانے کیلئے ایک بہترین خدمت ہے۔ اسے جاری رہنا چاہے تاکہ آنے والی نسلیں بھی اسی بہترین تگ و دو میںمصروف رہیں اور انسانیت کی بھلائی کیلئے ہمیشہ کیلئے زیادہ سے زیادہ کام ہو۔ ان رجحانات کو ہمیشہ جاری رہنا چاہیے۔ دراصل انسان کی زندگی کا اولین مقصد ہی یہی ہے۔ اس مقصد کو کبھی ختم نہ ہونا چاہیے اور آگے ہی آگے بڑھتے رہنا چاہیے جس طرح انسانی نسل آگے بڑھتی ہے اس لیے اس مقصد کا آگے بڑھنا بھی ضروری ہے تاکہ معاشرہ ہمیشہ اچھے لوگوں پر مشتمل رہے تاکہ زیادہ سے زیادہ اچھے لوگ معاشرے کو بہتر سے بہتر بناسکیں۔
Jaleel Ahmed
About the Author: Jaleel Ahmed Read More Articles by Jaleel Ahmed: 383 Articles with 1188052 views Mien aik baat clear karna chahta hoon k mery zeyata tar article Ubqari.org se hoty hain mera Ubqari se koi barayrast koi taluk nahi. Ubqari se baray r.. View More