ویل ڈن مصباح!

السلام علیکم!
سب سے پہلے تو میں کرکٹ ٹیم کے کپتان، ٹیم اور پوری پاکستانی قوم کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کامیابی پر دلی مبارک باد دیتا ہوں۔ شروع شروع میں میں بھی زیادہ تر لوگوں کی طرح مصباح کی کپتان بنانے پر حیران اور ناخوش تھا مگر انھوں نے خود ثا بت کر دیا کہ میرا کپتان بنانا نہ صرف درست تھا بلکہ بہترین فیصلہ تھا۔

مجھے صرف ایک خامی نظر آئی کہ مصباح فیلڈ پلیسنگ درست نہیں کر پاتے خاص کر جب کوئی وکٹ گرتی ہے۔ انہیں چاہیے کہ شروع شروع میں اور پھر جب بھی کوئی وکٹ گرے تو نئے آنے والے بیٹسمین پر دباؤ بڑھانے کے لئے فیلڈرز کو قریب ضرور لایا کریں۔ اس کے علاوہ ایک اور مشورہ ہے کہ جب آپ یا کوئی بھی بیٹسمین بیٹنگ کر رہا ہو تو کھلاڑی قریب ہوں تو ایک دو بڑے مگر احتیاط سے شارٹ کھیل کر ایک دو چوکے لگا دیں تاکہ فیلڈر پھیلانے پر مجبور ہو جائے اور پھر آسانی سے سنگل اور دو نکل سکیں گے۔ ایک اور بات بیٹسمینوں کو مدنظر رکھنی چایئے کہ جب وہ بیٹنگ پر جایا کریں اورشروع شروع کے اوورز میں اگر ہر بیٹسمین یہ سوچے کہ میں نے آؤٹ نہیں ہونا ہے اور خود کو باؤلر کے سامنے زیادہ دیر نہیں رکھنا تو خود بخود سکورو بھی بنیں گے اور وکٹ بھی رکے گی۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جب بھی وکٹ روکنا ہو تو بیٹسمیں بالکل بالز روکنا شروع کردیتے ہیں جس سے سکور کم ہوتا ہے اور ٹیم کو نقصان پہنچتا ہے جب ہر بیٹسمین یہی سوچے گا کہ میں آؤٹ نہ ہوں اور وہ بالز روکنے کی بجائے سنگل لے کر وکٹ بچائے گا تو بہتر رزلٹ ہوگا۔

آخر میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالٰی پاکستان کرکٹ تیم اور مصباح الحق کو اور بھی شاندار کامیا بیاں نصیب کرے۔ آمین ثمہ آمین
kashif imran
About the Author: kashif imran Read More Articles by kashif imran: 122 Articles with 156550 views I live in Piplan District Miawnali... View More