آدمی کے لئے اسٹیل کا زیور پہنناجائز ہے یا نہیں؟

جیساکہ برسلیٹ (Bracelet) اگرہے تووہ کس حدتک پہن سکتا ہے-

مرد حضرات کے لئے ایک مثقال سے کم مقداروالی چاندی کی انگوٹھی پہننا جائزہے ،ایک مثقال 3.03775گرام کا ہوتا ہے ، جامع ترمذی ،سنن ابو داؤد ،سنن نسائی اور زجاجۃ المصابیح میں حدیث شریف ہے ،حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صحابی سے ارشاد فرمایا:
قَالَ اتَّخِذْہُ مِنْ وَرِقٍ وَلَا تُتِمَّہُ مِثْقَالًا۔
ترجمہ: تم چاندی کی انگوٹھی بھی مکمل ایک مثقال کی مت بناؤ- (جامع ترمذی ، ابواب اللباس عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ،باب ما جاء فی الخاتم الحدید ، حدیث نمبر:1707-سنن ابو داؤد ، کتاب اللباس، باب ما جاء فی خاتم الحدید، حدیث نمبر:3687- سنن نسائی، کتاب الزینۃ،باب مقدار ما یجعل فی الخاتم من الفضۃ، حدیث نمبر:5100- زجاجۃ المصابیح،ج3،ص397)

اس کے علاوہ سوناچاندی ،پہنناحرام ہے اوراسٹیل ،یاکسی اوردھات کی کوئی چیز مستقل طور پر پہننا،مکروہ ہے۔

لہذامردحضرات کوکسی بھی دھات کا زیور (Bracelet) وغیرہ پہننے سے پرہیزکرناچاہئیے۔البتہ خواتین کے لئے سونا چاندی اوردیگر دھاتوں کے زیورپہننا شرعاجائزہے ۔

تفصیل کے لئے دیکھئے: ردالمحتار ج5،ص254،فتاوی عالمگیری ج5ص359۔
پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1381323 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.