جاپان جیسے ملک میں لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے

لیجیے جناب

جاپان جیسے ملک میں لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے شروع ہوگئے ہیں-

جاپان گزشتہ سال ہی زلزلے اور سیلاب کے نتیجے میں اتنا بے بس ہوگیا کہ لوڈ شیڈنگ اور اضافے شروع-

ہمارے ملک پاکستان میں تو بے حساب سیلاب، زلزلے اور قدرتی آفات واقع ہوتے ہیں تو یہاں کی لوڈ شیڈنگ تو سمجھ میں آتی ہے مگر ایک ہی بدترین زلزلے کے بعد جاپان نے لوڈ شیڈنگ شروع کردی اگر پاکستان کی طرح قدرتی و غیر قدرتی (رشوت ستانی، چور بازاری، ملک دشمنی، غداری ) واقعات ہر سال ہونے لگیں تو نامعلوم کس قدر قیمتوں میں اضافہ ہوجائے۔

پاکستان میں انرجی کرائسس اور بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کئی لوگوں کے ایس ایم ایس اور ای میل تواتر سے آتے تھے کہ چین یا ایران پاکستان کو تین سو روپے ماہانہ فی گھر ان لمیٹڈ بجلی دینے کو تیار ہے تو کیوں نہ جاپان اس موقع سے فائدہ اٹھائے اور تین سو روپے یعنی قریبا ساڑھے تین ڈالر فی گھر ماہانہ کے حساب سے چین یا جاپان سے بجلی لے اور مزے کرے۔
M. Furqan Hanif
About the Author: M. Furqan Hanif Read More Articles by M. Furqan Hanif: 448 Articles with 495613 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.