الحمداللہ

میرے رب کا احسان ہے کہ اُس نے لکھنے کی قوت سے نوازا اور ساتھ ہی مخلوق کا درد بھی عطاء کیا۔ کائنات میں کوئی لفظوں کا جادوگر ہے تو کوئی بیان ظالمانہ پیش کرتاہے ‘کسی کو سیاست کے جوڑ توڑ میں ملکہ حاصل ہے تو کوئی نیکیوں کو بیچنے کا فن بخوبی جانتاہے‘کوئی جسمانی قوت کی بادشاہ ہے توکوئی خطہ زمین کا‘ لیکن حقیقت یہ ہے کہ جسے اللہ کی مخلوق کا احساس عطاءکیا گیا میرے نزدیک یقینا اُسے بڑی نعمت سے نوازا گیااوراس پر شکر بھی ادا کرناچاہیئے کہ یہ وصف اللہ کی ذات کا عطاءکردہ ہے ۔اللہ تعالٰی فرماتے ہیں کہ ”ہر حال میں میرا شکر ادا کرو“۔لیکن جب اس کی مخصوص رحمتیں نازل ہوں تو شکر بھی مخصوص ہونا چاہیئے ۔اور اس کا طریقہ آپ کو اللہ والوں کی مجالس سے ہی ملے گا۔

گزشتہ ایک دہائی سے زیادہ میرا گاﺅں ڈب بلوچاں صحت کی سہولتوں سے محروم تھا۔جس کی کئی سیاسی وانتظامی وجوہات تھیں۔ڈب کے رہائشی لوگوں نے اس کیلئے بہت کوششیں کیں ‘جن میں میرے عزیزواقارب نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ہمیشہ صف اول ہی میں رہے۔وقت گزرتاگیااور زخم گہرا ہوتاگیا۔تقدیر کا کچھ ایسا چکر تھاکہ ہربار ہارہی ہمارا مقدر بنی مگر صبر کا پیمانہ لبریز نہ ہوا۔اور وانڈھا بلوچاں کے بزرگوں نے رقبہ دینے کے ساتھ ساتھ ہر لیول پر اپنی جدوجہد جاری رکھی۔
کسی نے خوب کہاہے
جگ میں نامی کوئی بغیر کوئی مشقت نہیں ہوا
سوبار جب عقیق کٹا تب نگیں ہوا
اورجس طرح سنار کے تیزاب میں جلنے کے بعد سونے کی چمک بڑھ جاتی ہے اسی طرح یہ سلسلہ بھی جاری رہا۔میں نے بطور کالم نگار ”روزنامہ جناح “میں ڈب کے اس سلگتے ہوئے مسئلہ پر کالم تحریر کیئے ۔ایکسپریس چینل کی مخصوص سروس کے ذریعے الیکٹرونک میڈیا پر بھی اس مسلئہ کو ہائی لائٹ کیا۔اور بالاآخر محنت رنگ لائی اور 5/4/2012کو بنیادی مرکزصحت ڈب بلوچاں کا افتتاح ہوگیا۔جس کو وزیر اعلٰی کے پروگرام برائے صحت پی۔آر۔ایس۔پی نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

اللہ تعالٰی فرماتے ہیں کہ ”جو اپنے محسن کا شکریہ ادا نہیں کرتا وہ میرا بھی شکرادانہیں کرتا“۔لہذا پی ۔آر۔ایس ۔پی اور پنجاب کے وزیراعلٰی ‘روزنامہ جناح اور ایکسپریس چینل کامیں اور اہل علاقہ شکر گزارہیں جنہوں نے اس مسلئے کے حل میں ہماری مددکی ۔لیکن بطور پاکستانی میں سمجھتاہوں کہ میانوالی پنجاب کے جسم کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے اورڈب بلوچاں میانوالی کی ایک یونین کونسل ہونے کے ناطے اس چھوٹے سے حصے کا رستا ہوازخم تھاجس پر بی۔ایچ ۔یو کے آغاز سے مرہم رکھاگیاہے۔اسے مکمل treatment کی ضرورت ہے(فائبر کے کمروں پرمشتمل اس بنیادی مرکزصحت کو ایک مکمل بلڈنگ ‘گائنی روم ‘اورانتظارگاہ کی اشد ضرورت ہے)۔ اور اس زخم کے مندمل ہوجانے کے باوجود بھی ساراجسم ٹھیک نہیں ہوا کیونکہ ہر حصہ دردسے بلبلارہاہے ۔لہذا ارباب اقتدار سے التماس ہے کہ پورے پنجاب کو آپ کی ضرورت ہے اور اس پر توجہ دیناآپ کا فرض ہے ‘لہذا اپنا فرض احسن طریقے سے نبھائیے اور خلق خدا کی دعالیجئے۔
sami ullah khan
About the Author: sami ullah khan Read More Articles by sami ullah khan: 155 Articles with 174942 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.