کالمسٹ کونسل آف پاکستان کا قیام ۔۔۔۔کالم نگاروں کے حقوق کا تحفظ

گزستہ دنوں دارلحکومت اسلام آباد میں صحافیوں کے حقوق کا تحفظ اور خاص طور پر نئے لکھنے والے کالم رائیٹر ز کے بنیادی مسائل کا حل ڈھونڈنے کیلئے ایک خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔اس اجلا س میں ملک کے معروف اور غیر معروف صحافیوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اجلا س میں جس مسئلہ کے حل کے لیے سب سے زیادہ زور دیا گیا وہ یہ تھا کہ بہت سے نئے لکھنے والوں کے کالم بعض اخبارات و رسائل میں کسی دوسرے شخص کے نام سے شائع کردیے جاتے ہیں جس سے نئے لکھنے والے کا نہ صرف کام مشکوک کردیا جاتا ہے بلکہ صریحاََ اس طرح ایک چوری کا ارتکاب بھی ہوتاہے۔ اس کرائم میں بہت سے نام نہاد صحافیوں کے ساتھ ساتھ بعض اشاعتی ادارے بھی ملوث ہوتے ہیں۔ اجلا س میں اجتماعی رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس غیر قانونی عمل کی ہرممکن روک تھام کی جائے گی اورچوری کے اس عمل میں ملوث پائے جانے والے شخص اور ادارے کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جائیگی ۔دوسرا بڑا مسئلہ جو سب سے زیادہ زیر بحث لایا گیا وہ خاص طور پر نئے لکھنے وا لے کالم رائیٹرز کی مالی معاونت کا تھا۔ اس مسئلہ کے متعلق اکثریتی رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ نئے لکھنے والوں کی معاشرتی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی مالی معاونت کے لیے ایک مخصوص فنڈ کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ وہ خوش اسلوبی کے ساتھ اپنی صحافتی ذمہ داریوں کو ادا کرسکیں اور جن اخبارات و رسائل میں ان کے کالم شائع ہوتے ہیں ان کے مالکان سے بھی کہا جائے کہ ایسے نئے لکھنے والوں کی خصوصی مالی معاونت کی جائے ۔اس کے علاوہ اجلاس میں ایسے صحافیوں کی حوصلہ شکنی کی گئی کہ جو چند ٹکوں کی خاطر حقیقت کی پردہ پوشی کرتے ہیں اور سرکار کے آلہ کار ہونے کا بھر پور ثبوت دیتے ہیں۔ اس موقع پر باہمی رضامندی سے سینئرصحافی غازی شاہدرضا کی قیادت میں ”کا لمسٹ کونسل آف پاکستان“ کے پہلے پینل کا انتخاب کیا گیا ۔جس میں بانی، چیئر مین غازی شاہد رضا(اسلام آباد) ،صدرایم اے تبسم (لاہور)،سینئر نائب صدرعقیل خان (پتوکی )،نائب صدرامتیاز علی شاکر (لاہور)،جنرل سیکرٹری فیصل اظفر علوی (اسلام آباد)،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری تیمور خان (اسلام آباد)،جوائنٹ سیکرٹری پروفیسررفعت مظہر (لاہور)،فنانس سیکرٹری ساحر قریشی (شیخوپورہ)،انفارمیشن سیکرٹری ذیشان انصاری (سیالکوٹ)کو باہمی مشاورت سے عہدے تفویض کئے گئے اس موقع پرچیئر مین غازی شاہد رضانے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر ممکن صحافیوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے خاص طور پر کالم رائیٹرز کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائیگا ۔صدر ایم اے تبسم نے کہا کہ ہم پہلے بھی صحافیوں کے حقوق کی خاطر ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کر رہے تھے اور اب مزیدبہتر طریقے سے اپنی آواز اوپر تک پہنچائیں گے تاکہ ہمارے تمام مطالبات کا فوری حل تلاش کیا جاسکے ۔جنرل سیکرٹری فیصل اظفر علوی نے کہا کہ ہم نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کا جو بیڑا اُٹھایا ہے اس کو منزل مقصود تک ضرور پہنچائیں گے چاہے ہمیں اس کے لیے کوئی بھی قربانی کیوں نہ د ینا پڑے ۔اجلاس کے آخر میں اجتماعی دعائے خیر کی گئی ۔جو کالم نگار حضرات ہمارے شانہ بشانہ چلنے کا مصمم ارادہ رکھتے ہوں ،وہ کالمسٹ کونسل آف پاکستان کی ویب سائٹwww.1ccp.blogspot.com سے فارم ڈاﺅن لوڈ کرکے ممبرشپ حاصل کرسکتے ہیں،مزید معلومات ان نمبرز 03005148064,03004709102,031425158,03154174470سے بھی لی جاسکتی ہے، (پی ایل آئی)
M A TABASSUM
About the Author: M A TABASSUM Read More Articles by M A TABASSUM: 159 Articles with 167054 views m a tabassum
central president
columnist council of pakistan(ccp)
.. View More