لکھنا کیوں شروع کیا؟

میں ایک دن انٹر نیٹ پر بیٹھا مختلف قسم کی ویب سائٹ کھو ل رہا تھا۔جن میں صرف اردو میں لکھی ہوئی ویب سا ئٹ کو پڑھتا تھا کیو نکہ مجھے انگلش میں خاص مہا رت حا صل نہ تھی حتٰی کہ ایک دفعہ وکی پیڈیا پر ایک شخصیت کے بارے میں معلومات حاصل کر نے کیلئے تلاش شروع کی تو وہ شخصیت کے متعلق مواد تو مل گیا مگر سمجھنے سے قاصر رہااس موا د کو سمجھنے کیلئے ساتھ ایک آکسفورڈکی ڈکشنری لی مگر وہ بھی بلا سود ثابت ہوئی معا نی تو لفاظ کے مل جاتے مگر پورا جملہ کی سمجھ پھر بھی نہ آتی خیر یہ بات بہت آ گے نکلی جا رہی ہے ۔تو ہم دوبارہ مو ضوع کی طرف آتے ہیں تو میں بتا رہا تھا کہ مختلف قسم کی ویب سائٹ میں نے کھولیں جن میں صرف وہی پڑھ پاتا جو اُردو میں ہوتی تو ان میں سے ایک اُردو ویب سائٹ کا نام ہما ری ویب تھا اس میں مختلف عنوا نات کے جو مضمون دیکھے تو دلی تسکین حا صل ہوئی پھر جب پڑھنا شروع کیا تو بہت معلوماتی پایا ہے تو اس وقت سے آج تک با قا عدگی سے پڑھتا آرہا ہوں تو چند دن قبل دل میں ایک خیا ل پیدا ہوا کہ کیوں نہ ہم بھی کچھ لکھنا شروع کر دیں تو لکھنے کیلئے کا غذ قلم اُٹھا یا مگر ذہن خا لی پایا تو عنوان کو سو چتے سوچتے جب اس نتیجہ پر پہنچا کہ کس کے با رے میں لکھا جائے۔ تو فوراََ دما غ نے ہما ری ویب کا انتخا ب کیا تو اب یہا ں تک مضمو ن مکمل کیا

نوٹ:۔
میری اس پہلی تحریر کے متعلق اپنی آرا سے ضرور نوازیے گا
ابن اشفاق
Kashif Jhangvi
About the Author: Kashif Jhangvi Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.