بہتر غذا جو دنیا کے ہر انسان کا بنیادی حق ہے مگر کیا دنیا کے ہر
انسان کو یہ حق ملتا ہے؟ |
|
جی نہیں اس دنیا میں ایک ایسی جگہ بھی ہے جہاں انسان مٹی کھانے کو مجبور ہے-
کیریبیائی ملک ہیتھی جہاں کے لوگ مٹی کے بسکٹ کھاتے ہیں- اس ملک میں خوراک کی قیمت
بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے وہاں کے غریب عوام مٹی کھانے پر مجبور ہیں- |
|
جہاں دنیا ایک طرف تیزی سے ترقی کر رہی ہے٬ امیر اور امیر ہو رہا ہے وہی غریب ملک
اور غریب تر ہوتے جا رہے ہیں- جس کی بڑی وجہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمت٬ کھاد کی کمی٬
کرپشن اور قدرتی آفات ہیں- |
|
مٹی کے بسکٹ کھانے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ بسکٹ نہ صرف صحت کے لیے بے حد مضر
ہیں بلکہ اس کا مزا بھی بہت خراب ہے- مگر بھوک کی وجہ سے وہ اس کو کھانے پر مجبور
ہیں- |
|