دینی مدارس کی سالانہ تعطیلات اور مختلف کورسز کا انعقاد

بسم اللہ الرحمن الرحیم

کچھ عرصہ قبل دینی مدارس شعبان المعظم اور رمضان المبارک کی سالا نہ تعطیلات کے با عث ویران ہو جا یا کرتے تھے لیکن اب سالانہ تعطیلات کی اہمیت کا احساس کر تے ہو ئے مختصر دو رانیے کے کو رسز ،ور کشا پس اور دوروں کی جو روایت چل نکلی ہے وہ بہت مستحسن،مفید اور نتیجہ خیزہے۔اس روایت کے تحت ملک بھر میں کہیں دروہ تفسیر ، کہیں ختم نبوت کورس ،کہیں تقابل ادیان ،کہیں دورہ صرف ونحو ،دورہ صحافت ،دورہ فلکیات ،عربی زبان ،کمپیوٹر اور دیگر مختلف قسم کے کورسز کا انعقاد کیا جاتا ہے اور دینی مدارس کے فضلاءاور طلباءان کورسز سے خوب استفادہ کرتے ہیں ۔ملک بھر میں جاری اس قسم کی سرگرمیوں اور مفید سلسلوں میں ہم اپنے اساتذہ اور اکابر کی سرپرستی اور اپنے جواں سال رفقا ءکی محنت وکوشش اور معاونت سے اپنا ٹوٹا پھوٹا حصہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ان دنوں چونکہ اسی قسم کے مختلف کورسز کی بہار ہے اس لیے آج کی نشست میں انہی کورسز کا تذکرہ ہو جائے ۔

ان کورسزکے منظم اور مربوط انداز سے انعقاد کے لیے مدارس فاؤنڈیشن کا پلیٹ فارم تشکیل پایا ۔اس پلیٹ فارم پر صحافت،خطابت ،عربی زبان اور صر ف جیسے اہم موضوعات پر دوروں کا انعقاد ہو رہا ہے ۔”مدارس میڈیا ورکشاپ“کے عنوان سے دورہ صحافت کا سلسلہ گزشتہ چار برسوں سے جاری ہے اور اللہ کے فضل وکرم اور اس کی توفیق سے ہر سال چالیس سے پچاس باصلاحیت ،باذوق اور پرعزم علماءوطلباءاس میں شریک ہوتے ہیں جنہیں بہت مختصر وقت میں بہت کچھ سکھانے کی کوشش کی جاتی ہے ۔مدارس میڈیا ورکشاپ سے تربیت پانے والے جوان سال علماءاور طلباءملک کے مختلف اہم مقامات اور شعبوں میں گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔اس سال سینکڑوں در خواستیں موصول ہوئیں لیکن جا ئزوں ،انٹر ویوز اور امتحانات کے طویل مر احل سے گزارنے کے بعد صرف چالیس طلباءکے انتخاب کا ارادہ تھا لیکن تعداد ساٹھ کے عدد سے بھی تجا وز کر گئی ہے۔ اللہ رب العزت کی عنایت سے پانچویں مدارس میڈیا ورکشاپ ایک جگمگ کرتی کہکشاں ہے ۔ملک بھر کے معروف دینی اور تعلیمی اداروں کے ایسے باصلاحیت طلباءکا انتخاب کیا گیا ہے جن کی محنت اور صلاحیت کو دیکھ کر بہت حوصلہ ملتا ہے اور امید کی کرنیں دکھائی دیتی ہیں ۔

اس سال مدارس میڈیا ورکشاپ کی تمہیدی لیول کی ایک سات روزہ مدارس میڈیا ورکشاپ لا ہور میں بھی انعقاد پذیر ہوئی۔لا ہور میں23جون سے 30جون تک جاری رہنے والی ورکشاپ کی آ ج بروز ہفتہ اختتامی تقریب ہے ۔ لا ہور کے معروف دینی، نظریاتی اور مخلص خانوا دے محترم ظہیر الدین بابر ایڈوکیٹ اور ان کے جواں سال ،خوش اخلاق اور متحرک بیٹے غازی الدین بابراور ان کے دست راست اور انتہائی فعال نوجوان نوید ارشد اور ان کے رفقاءکی ٹیم نے حسنِ انتظام کی مثال قائم کی۔غازی بابر،نوید ارشد اور ان کی ٹیم کی شبانہ روز کو ششوں کے نتیجے میں لاہورکی پہلی تمہیدی میڈیا ورکشاپ کے 45شرکاءتھے جن میں سے 23فارغ التحصیل علماءو فضلاءتھے ،محنتی ،باہمت اور کچھ کر گزرے کا جذبہ رکھنے والے ان نو جوانوں کے ساتھ ابتدائی تین دن راقم الحروف اور اختتامی تین دن برادرم عبدالرؤف محمدی کو گزارنے کا مو قع ملا تو دل باغ باغ ہو گیا۔میزبان دوستوں نے جس خلوص ،محبت ،ایثار اور فیاضی کے ساتھ ورکشاپ کا انتظام کیا اور مہمانان رسول کر خدمت کی اس پر اللہ انہیں اپنی شان کے مطابق جزائے خیر عطاءفرمائے۔

لا ہو رمیڈیا ور کشاپ کے علاوہ اس دفعہ اسلام آباد میں مدارس فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے چار مختلف مقامات پر چار کو رسز انعقاد پذیر ہیں جبکہ اسلام آباد کی معروف دینی درسگاہ جامعہ محمدیہ میں تقابل ادیان اور عصری تقاضوں کے حوالے سے مولانا ظہور احمد علوی اور مولانا تنویر احمد علوی کی میزبانی میں کورسز ہو رہے ہیں ۔ مدینہ منورہ سے تشریف لائے ہو ئے معروف محقق و مصنف مو لانا ڈکٹر الیاس فیصل ان کورسز کی نگرانی فرما رہے ہیں ۔اس سال مدینہ منورہ میں متعدد دفعہ ڈاکٹر صاحب کی خدمت میں حاضری کاشرف نصیب ہوا ۔ہر دم فکر مند، متحرک اور مصرو فِ عمل رہنے والی ہستی ....نگاہ بلند ،جان پر سوز اور سخن دلنواز کا جیتا جاگتا نمونہ ....ڈاکٹر الیاس فیصل نے پہلی ملا قات میں ہی دل میں ڈیرے ڈال لیے تھے لیکن اب کی بار انہیں دیکھ کر مولانا اسلم شیخوپوری یا د آ گئے۔ جسمانی طور پرٹریفک حادثے میں معذور ہو جانے والے اس شخص پر اللہ کی رحمتیں ٹوٹ ٹوٹ کر بر ستی ہیں اور ان دنوں وہ پاکستان میں ہیں تو ہمیں ان کے و جو دِ مسعود کی قدر کر نی چا ہیے ۔

ہمارے استاذ محترم مو لانا قا ضی شبیر احمد عثمانی جا معہ فاروقیہ کراچی ،جامعہ فریدیہ اسلام آباد اور دارلعلوم فاروقیہ راولپنڈی میں تدریس کے فر ائض سر انجام دیتے رہے،امریکا میں دعوت و تبلیغ کا فر یضہ سر انجام دیا اور ان دنوں کو رنگ ٹاؤن اسلام آباد میں ایک عالیشان مسجد کے خطیب ہیں اور و سیع وعریض اسلامک سنٹر چلا رہے ہیں۔ استاذ محترم کے ہاں دورہ خطابت کا فیصلہ ہوا تو ملک بھر سے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا۔صرف بیس طلباءکو داخلہ دینے کا سو چا تھا لیکن پھر صورتحال یکسر بدل گئی اور ملک بھر کے مدارس دینیہ کے ذوق و شوق والے طلباءو علماءکے اصرار پر اس وقت تک90سے زائد علماءوطلباءدورہ خطابت میں شریک ہیں ۔مولانا شبیر احمد عثمانی کی ٹیم میں مولانا یعقوب طارق ،مولانا تجمل گیلانی ،مولانا اقرار عباسی ،مولانا عبد البصیر اور دیگر شامل ہیں اور دن رات طلباءکو درس قرآن کریم کی تیاری ،مو قع محل کی مناسبت سے گفتگو کر نے ،دعوت و تبلیغ کا فر یضہ سر انجام دینے کی تر بیت دی جا رہی ہے۔تیسرا دورہ لغة العر بیہ کا ہے اور اس سال جا مع مسجد محمدی شہزاد ٹاو ¿ن میں علماءکرام کے لیے ایک سالہ تخصص ہوا جس میں صحافت ،انگلش اورتدریب المعلین سمیت دیگر امور سیکھنے سکھانے کاعمل جا ری رہا لیکن زیادہ وقت اور محنت عربی زبان پر ہو ئی ۔مولانا مفتی ابو لبابہ اور شیخ مو سیٰ کی سر پر ستی اورضیلة اشیخ مو لانا ولی خان المظفر کی نگرانی میں عرب اسا تذہ کرام اورجامعہ عبداللہ بن عباس کے مولانا عاشق الہی صاحب نے عر بی زبان پر نوجوان علماءکوتحصص کروایا ۔اس تخصص کے اسا تذہ اور متخصصین اس سا ل سے سالانہ تعطیلات میں لغة العربیة کا دورہ نو تعمیر شدہ مسجد ابو بکر صدیقؓ میں کروا ر ہے ہیں۔ جبکہ پانچواں دورہ دورہ صرف ہے۔جا مع المعقول و لمنقول حضرت مولانا غلام مر تضی ٰ تنو لی صاحب دورہ صرف کے عنوان پردن رات ایک کیے ہو ئے ہیں ۔یوں اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے سالانہ تعطیلات کو قیمتی بنانے کے لئے طلباءکے لیے مختلف کو رسزکا سلسلہ جاری ہے ۔دعا ہے کہ اللہ رب العزت ان کورسز کو نافع بنائیں ،ملک بھر کے نوجوان علماءوطلباءکو ان سے استفادہ کی تو فیق بخشیں اور دیگر اداروں کو بھی دینی و عصری ضروریات اور تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہو ئے اس قسم کے کو رسز کر وانے کی تو فیق بخشیں۔آمین
Abdul Qadoos Muhammadi
About the Author: Abdul Qadoos Muhammadi Read More Articles by Abdul Qadoos Muhammadi: 120 Articles with 130171 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.