پاکستان کو درپیش تحدیات ومسائل کا حل

تحریر:پروفیسر ڈاکٹر نورالدین جامی

دین اسلام اتفاق اتحاد کا مذہب ہے یہ اخلاق ،محبت اور آزادی کا حامی ہے ،اور منافرت ومناقشت اور بدامنی کا ماحی ہے ۔آج بالعموم پورے عالم اسلام کے مسلمانوں کو اوربالخصوص پاکستان کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے ۔کہیں دنیوی امن کو خطرات لاحق ہیں دوسری طرف رنگ ونسل کے امتیازات کے چیلنجز درپیش ہیں ۔آج معاشی ناہمواری اور سماجی بے راہ روی کا دور دورہ ہے ۔

مسلمانوں میں محبت والفت کی جگہ عدوات وشقاوت نے لے لی ہے ۔اس وقت مسلمانوں کو جو مسائل درپیش ہیں وہ درج ذیل ہیں ۔

سیاسی ومعاشرتی مسائل ،غربت،ناخواندگی،بے روزگاری،طبقاتی کشمکش ،عائلی نظام میں شکست وریخت ،لادینیت ،امن کا فقدان ،اخلاقی تنزلی ،اور مغرب کی اندھا دھند تقلید ،یہ وہ تحدیات جو مسلم امہ کو درپیش ہیں ۔لہذ ا ضرورت اس امرکی ہے کہ کوئی ایسا نمونہ ہو جسے سامنے رکھ کر ہم درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرسکیں وہ نمونہ رسول اللہ ﷺ کی ذات گرامی ہے ۔

ارشاد باری تعالی ہے :
لقد کان لکم فی رسول اللہ اسوة حسنہ (الاحزاب)
تحقیق تمہارے لیے اللہ کے رسول ﷺ کی زندگی بہترین نمونہ ہے ۔

حضورﷺ کی حیات مبارکہ کو سامنے رکھتے ہوئے عصر حاضر میں امت مسلمہ کو درپیش چیلجنز کا حل تلاش کیا جاسکتا ہے ۔

مندرجہ ذیل اقدامات سے ان مسائل کو حل کیا جاسکتاہے ۔
۱۔ ملت اسلامیہ اپنے اندر اتحاد واتفاق کو حقیقی روح پیدا کرے او ر اس کے لیے پاکستان کو عالم اسلام کا دفاع ،خارجی تعلقات اور کرنسی بھی ایک (قابل استعمال)نافذ العمل کرنے کے لیے عملی کوششیں کرنا چاہییں۔
۲۔ عالم اسلام کے ہرنوجوان کو عسکری تربیت دینے کے لیے اسلامی ممالک میں باہمی عسکری تربیت کا بندوبست کرنے کے لیے پاکستان کو عملی اقدام اٹھانا ہوگا ۔
۳۔ نظام خلافت وامارت کے قیام واحیاءکے لیے جدید حالات کے تناظر میں مستقل پالیسی وضع کی جائے ۔
۴۔ ممالک اسلامیہ میں تفرقہ بازی،اورفرقہ پرستی کو ختم کیا جائے ۔
۵۔ نظام عد ل کو منظم ،مربوط اور بااختیار بنا یاجائے ۔
۶۔ عالم اسلام کے معدنی وسائل کو قابل استعمال بنا کر ان وسائل کو عالم اسلام کے حالات (معاشی ومعاشرتی وسیاسی)کو بہتربنانے کےلیے خرچ کیا جائے ۔
۷۔ تمام دنیا کے جدید علوم وفنون سے استفاد ہ کرکے عالم اسلام کے درمیان ان جدید علوم وفنون کورائج کرنے کا بندوبست کرنے کے لیے پاکستان کو اسلامی ایٹمی پاور ہونے کی وجہ سے عملی اقدامات کرناہوں گے ۔
۸۔اقوام متحدہ میں عالم اسلام کو ایک اہم مقام حاصل کرنے کے لیے ایک سپر پاور کے طور پر منوایا جائے اور ویٹو کی پاور حاصل کرنے کے لیے عالمی پالیسیوں میں ایک اہم کردار ادا کرنا چاہیے ۔
Ghazi Abdul Rehman Qasmi
About the Author: Ghazi Abdul Rehman Qasmi Read More Articles by Ghazi Abdul Rehman Qasmi: 5 Articles with 22631 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.