یہ کیسے عاشقان رسول تھے جنہوں
نے اپنے ہی ہم وطنوں کی جانوں اور ملکیتوں کو ہی عشق رسول کے نام پر فنا
کرڈالا۔ یہ ساری دنیا کو پتہ ہے کہ جس کمینے نے گستاخانہ فلم بنائی اس کا
سرتن سے جدا کردینا چاہیئے وہ اس کے قابل ہے جس نے ہمارے نبی کے خلاف فلم
بنائی ہماری تو حرمت رسول پر جان بھی قربان لیکن جب احتجاج کا ٹائم آئے تو
اس طرح کیاجائے تاکہ جس نے یہ گھٹیاحرکت کی ہے اس کو بھی پتہ چلے اس کا
مقصد یہ نہیں ہے ہم اپنے آپ کو مارنے مرنے پر تیارہوجائیں میں نے پورے
پاکستان میں ہونے والے احتجاج کو بڑے غورسے دیکھا کچھ لوگ اپنی جانوں سے
ہاتھ دھو بیٹھے کچھ زخمی ہوگئے کراچی کا تو ایسا منظر تھا کہ جیسے آج کراچی
ختم ہوجائے گا بینکوں کو آگ لگا دی گئی نقصان کس کا ہوا پاکستان تھا امریکہ
کا کیا گیا کچھ نہیں امریکہ والے تو ٹی وی پر دیکھ کر خوش ہوئے ہوں گے کہ
یہ کیسے عاشق رسول ہیں اپنے آپ کو تباہ کررہے ہیں اس طرح لاہور میں پتھراﺅ
نظر آیا اور پھر ہماری ہی پولیس نے اپنے شہریوں پر فائرنگ کردی کہ احتجاج
نہیں تھا بلکہ اپنے آپ کو نقصان پہنچایاجارہاتھا اسلام آباد میں یہ حالات
تھے کہ پولیس والے شہریوں پر سیدھے فائرکررہے تھے سب سے بڑی دکھ کی بات کہ
ہماری صحافی برادری سے تعلق رکھنے والے پشاور سے ARYٹی وی کے ڈرائیور جو
لائیوکوریج لینے اپنی ٹیم کے ساتھ تھے ان کو پولیس نے فائرنگ کرکے ہلاک
کردیا یہ سیدھا قتل ہے جس کی دو بیٹیاں ایک بیٹا اور ایک بیوہ ہے انکا کیا
بنے گا سوائے اللہ پاک کے ان کا کوئی وسیلہ نہیں ہے 5لاکھ کا ان کے
گھروالوں کے لئے اعلان کیاگیا مگریہ 5لاکھ بیٹے اور بیٹیوں کو باپ کا پیار
تو نہیں دے سکیں گے ؟؟
اسی سال مارچ دو ہزار بارہ میں انرجی ڈرنک یعنی توانائی بخش مشروب ’ریڈ بل‘
بنانے والے کمپنی نے جنوبی افریقہ میں ٹی وی پر ایک اشتہار چلوایا تھا جس
میں یسوع مسیح کی پانی پر چلنے والی بائبل کی کہانی کو کارٹون فلم میں
چلایا گیا تھا جس میں ان کا ساتھی دوسروں کو یسوع مسیح کے متعلق کہتا ہے
’یہ پانی پر کیسے چل سکتے ہیں لگتا ہے کہ انہوں نے ریڈ بل پی ہوئی
ہے‘۔عیسائی اکثریتی جنوبی افریقہ کے لوگوں، چرچ اور یہاں تک کہ ویٹیکن نے
بھی ریڈ بل کے خلاف سخت احتجاج کیا تھا لیکن پرامن۔ آخرکار ریڈ بل کو وہ
اشتہار ہٹانا پڑا تھا۔اب وہ اشتہار شاید یو ٹیوب سے بھی ہٹا دیا گیا
ہے۔لیکن کامیاب احتجاج کے طریقے پر امن اور قانونی ہوتے ہیں۔
اور دنیا میں ایسا قانون بنایا جائے تا کہ کوئی اور اس طرح کی حرکت نہ
کرے۔ہمارے حکمرانوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ جو فلم پر پابندی نہیں لگا سکتا
وہ مخلص کیسے ہو سکتا ہے کافر کافر ہوتا ہے- |