حلال فاﺅنڈیشن کے تحت ” حلال آگہی مہم“کا پورے ملک میں آغاز

علماء،طلباء،تاجروں اوروکیلوں میں یکساں مقبولیت

جامعة الرشید کراچی سے حلال فاﺅنڈیشن کے نام سے شروع کیا جانے والا سلسلہ” حلال آگہی مہم“وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں پھیلتی چلی جارہی ہے ۔حلال فاﺅنڈیشن کا ایک خوبصورت سلوگن ”حلال کماﺅ حلال کھاﺅ“ ہے اسی اصول کو لے کر حلال آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے ۔دارالافتاح برائے مالیاتی و تجارتی کے ایگزیگٹویوڈاریکٹرمفتی سجاد حسین ظفرکی زیر نگرانی میںپورے ملک کادعوتی دورے کا آغاز کیا گیا ہے ۔ اس دورے کے وفد میں مفتی سجاد حسین ظفر نے scs(دار الافتاءبرائے مالیاتی وتجارتی امور)کے علاوہ حلال فاﺅنڈیشن کے چیف ایگزیگٹومولانانعیم شاہد،حلال فاﺅندیشن کے شرعیہ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ مفتی سید عابد شاہ ،شرعیہ ڈیپارٹمنٹ کے رکن مفتی عارف علی شاہ اور کورآرڈینیٹرسلیم عثمانی شامل ہیں ۔2اکتوبرکو شروع ہونے والا سلسلہ صوبہ سندھ ،پنجاب اور خیبر پختونخواہ کا دورہ کرے گا۔اس ”حلال آگہی مہم“کا آغاز سب سے پہلے سندھ کے شہر حیدرآباد سے کیا گیا۔حیدرآباد میں اس کے 2بڑے پروگرام کئے گئے ۔اس کے بعد سکھرشہر میں 3پروگرام جن میں ایک جامعہ اشرفیہ میں بڑا پروگرام کیا گیا۔خیر پور میرس میں بھی 3پروگرام کیئے گئے ۔صادق آباد میں مفتی ابراہیم صادق آبادی کی خصوصی دعوت پر ایک بڑا پرورام کیا گیا۔بہاولپور ، ملتان میں بھی بڑے بڑے پروگراموں کا انعقادکیا گیا جن میں جامعہ خیرالمدارس ملتان،جامعہ حنفیہ قادریہ ،جامعہ عمر بن خطاب اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے محلے کی مسجد بھی شامل ہے ۔تلمبہ میں عالمی مبلغ ڈاکٹر مولاناطارق جمیل کے مدرسہ میں بھی ایک پروگرام کیا گیا۔چچہ وطنی میںمرکزی ختم نبوت کی مسجد میں بھی پروگرام کیا گیا۔ ساہیوال کے بڑے بڑے پروگراموںمیںدارالعلوم ساہیوال ،جامعہ رشیدیہ ساہیوال ،جامعہ علوم اسلامیہ ساہیوال ،شامل ہیں ۔فیصل آباد میں مولاناطارق جمیل کی میزبانی میں ان کے مدرسہ الحسنین فیصل آباد ،جامعہ امدادیہ فیصل آباد ،مدرسہ دارالقرآن میں بھی حلا ل آگہی مہم کاپروگرام ہوا۔سرگودھامیںجامعہ مفتاح العلوم ،رائیونڈ میں حلقہ جمیلیہ میں سعید احمد دہلوی کی میزبانی میں اور لاہور میںجامعہ اشرفیہ ،جامعہ عبداللہ ابن عمرمیں اور معھدالبخاری میں بااثر سیاسی شخصیت کی دعوت پرپروگرام منعقد کیاگیا۔اس کے بعد جامعہ مدنیہ جدیدمیں مولانامحمد حسن اور مفتی سید محمدمیاںکی میزبانی میں پروگرام کیا گیا۔PSQCAمیںحلال کمیٹی کے حامدلطیف کی دعوت اور دارالافتاح والتحقیق میں مفتی ڈاکٹر عبدالواحد کی میزبانی میں بھی پروگرام کیا گیا۔گجرانوالہ میں ڈسٹرکٹ بار گجرانوالہ میں مولاناشاہد چیمہ کی دعوت پر،شرعیہ اکیڈمی میں معروف اسکالر و کالم نگار مولانازاہد الراشدی کی میزبانی میںاور سیالکوٹ میں جامعہ مسجد ازہرمیں مولانامحمد عثمان کی قیادت میں پروگرام منعقد کیا گیا۔راولپنڈی میں دارلعلوم زکریاترنول میں مفتی اویس کی میزبانی ، شیخ القرآن مولانا غلام اللہ خان ؒکے صاحبزادے اور جامعہ تعلیم القرآن کے مہتمم مولانا اشرف علی کی دعوت پران کے مدرسے تعلیم القرآن راجابازار اور جامعہ فاروقیہ دھمیال کیمپ میں بھی پروگرامات منعقد کئے گئے ۔اسلام آباد میں جامعہ العلوم اسلامیہ الفریدیہ میں مولاناعبدالغفار اور مسجددارالسلام جی سیکس میں مولانا شریف ہزاروی کی دعوت میں بھی پروگرام کیا گیا۔مری میں دارلعلوم مری میں مفتی خالدعباسی ،اور ٹیکسلا میں جمعیت علمائے اسلام کے مولاناشاہد امین اور اقبال اعوان کی میزبانی میں پروگرام منعقد کیا گیا۔کراچی سے شروع ہونے والا یہ ” حلال آگہی مہم“کی ٹیم نے ایبٹ آباد میںپہنچ کر جامعہ امام ابو حنیفہ میں مولاناایاز کی میزبانی میںپروگرام کیا گیاہے۔

اس ” حلال آگہی مہم“میں ماہرین علماءکرام کی ٹیم اپنے مشن ،کازاور وقت کی اس اہم ضرورت کے متعلق تمام اہم اور ضروری چیزیں عوام الناس اور بلخصوص پڑھے لکھے طبقے میںبیان کرتے ہیں ۔ اس مہم میں بھرے مجمع میں مفتی سجاد حسین ظفر،مفتی عارف علی شاہ ،مولانا نعیم شاہد اور مفتی سید عابد شاہ پریزنٹیشن پیش کرتے ہیں۔ حلال فاؤنڈیشن کے اغراض ومقاصد کو پیش کیا جاتاہے پھر اُس کے بعد سوال وجواب کا سلسلہ جاری ہوجاتاہے ۔حاضرین کے زیادہ تر سوالات حلال فوڈ ، حرام اجزائے ترکیبی ،سے متعلق ہوتے ہیں۔

حلال فاﺅنڈیشن کا مقصد”ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے معاشرے ، مسلم امّہ اور بین الاقوامی معاشرے میں ایسی حیثیت و کردار ادا کرنا جو مصنوعات و خدمات بنانے /پیش کرنے والوں، بیچنے والوں اور خریدنے والوں کے لیے ایسی سہولیات فراہم کرے جو بنانے/ پیش کرنے والوں بیچنے والوں اور خریدنے والوں کو ایسی مصنوعات اور خدمات کے بارے میں تصدیق فراہم کرسکے کہ وہ عین شرعی اصولوں کے مطابق ہیں اور بین الاقوامی معیارات کی حامل ہیں۔حلال فاؤنڈیشن کا پروازِ تخیل اس منظرنامے کا ہے جہاں مصنوعات اور خدمات پرحلال فاونڈیشن کا ثبت لوگو ہر ایک کے لئے نہ صرف باعث اطمینان ہو بلکہ ہر ایک کا مطالبہ بھی ہو، صرف ”لوگو“ ہی تصدیق کے لئے کافی ہو۔ دنیا بھر میں جانا پہنچانا ہو اور شرعی معیارات کی سند مانا جائے“ہے ۔

حلال فاﺅنڈیشن کے اغراض و مقاصدمیں شامل وہ اہم ترین عناصر جن کی نہ صرف معاشرے میں بلکہ پوری دنیا میں اہم ضرورت ہے ،اُن میں سے بعض اہم یہ ہیں ٭....عصر ِ حاضر کے چیلنجز کے تناظرمیں حلال آگہی کی مربوط اور منظم کوشش کرنا، شرعی بنیادوں پر تحقیق ودریافت کو جدید سائنسی بنیادوں پر منظم کرنا،تحقیقی عمل کو جاری رکھنا،ضروری انتظام کرنا، سہولتیں بہم پہنچانا اور مصنوعات و خدمات کی کیٹگری کے لئے نتیجہ خیز پیشہ ورانہ عمل کو یقینی بنانااور شرعی معیارات کا تعین اور نفاذ کرکے تصدیقات جاری کرنا۔

٭....علماءکرام کی پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کے انسٹی ٹیوٹ قائم کرنا جس میں معیارات کا تعین ، نفاذ ، سائنسی اور تکنیکی لیب، طریقہ کار، تجزیہ اور تصدیقات جیسے اہم پیشہ ورانہ امور شامل ہوں گے۔
٭....ایسی ویب سائٹ تیار کرنا جو جدید پلیٹ فارم پر انٹرایکٹیو بھی ہو اور وڈیو سٹریمنگ کی سہولیات سے مزین بھی۔ بعد ازاں ایسے انٹرنیٹ ٹی وی چینل کی جانب پیش رفت بھی کی جاسکتی ہے جو بالآخر سیٹیلائٹ چینل کے اجراءپر منتج ہو۔
٭....ماہانہ پیشہ ورانہ مجلے کا اجرائ”ہیلپ لائن“ شروع کرنا، جو بعد ازاں بین الاقوامی سطح کے ” کال سینٹر“ کی شکل اختیار کرلے۔ اس ہیلپ لائن اور کال سینٹر کے ذریعے ہمہ وقت خدمات مہیا کی جائیں ۔
Azmat Ali Rahmani
About the Author: Azmat Ali Rahmani Read More Articles by Azmat Ali Rahmani: 46 Articles with 59269 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.