ہم اور ہماری ذمہ داریاں

 امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گےاگر کوئی اللہ تعالیٰ کی طرف سے آزمائش میں ہے تو اللہ اسے صبر اور استقامت نصیب فرمائے ( آمین )

یقیناً ہم سب کامیابی ، سکون ، خوشیاں اور اسی طرح کی اور بہت ساری چیزوں کے متلاشی رہتے ہیں اور ہونا بھی چاہیے کیونکہ یہ چیزیں انسان کی فطرت میں داخل ہیں کہ وہ ان چیزوں کے حصول کے لئے کوشش کرتا ہے۔ بسا اوقات وہ کامیاب ہو جاتا ہے اور بسا اوقات وہ ناکام بھی ہو جاتا ہے۔ میں یہاں پراس ویب سائیٹ کے توسط سے عرض یہ کرنا چاہتا ہوں کہ کامیابی اور ناکامی کا معیار جو ہمارے ذہنوں میں عمومی طور پر بیٹھا ہوا ہے وہ کیا ہے کہ دنیا کے ظاہری نقشوں ( جن کی ہم کوشش اور محنت میں لگے ہوئے ہیں ) کا مل جانا یا نہ ملنا یا مل کر چھن جانا ہی کامیابی اور ناکامی کا معیار ہے۔ حالانکہ ایسی بات نہیں ہے بلکہ کامیابی اور ناکامی یہ ہے کہ دنیا کا کوئی بھی انسان کسی بھی زمانے میں کوئی سا بھی عمل اللہ کے حکم اور پیمارے نبی آمنہ کے پھول اما الانبیا حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم کے طریقے کے مطابق کرے گا تو وہ کامیاب ہے اور اگر نہیں کرے گا تو ناکام ہے۔چاہے ظاہری نقشہ ملے یا نہ ملے یا مل کر چھن جائے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ یہ سب آزمائش ہے۔ اس بات کے تحت اب ہم میں سے ہر شخص اپنے اندر جھانک کر دیکھ سکتا ہے کہ وہ کس قدر اپنی ذات کے اعتبار سے اللہ کے حکموں کو پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کے مطابق پورا کر رہا ہے یا نہیں۔ اگر کر رہا ھے تو کامیاب اور اگر نہیں کر رہا تو ناکام-

بھئی دوستوں معاملہ صرف یہاں اٹکا ہو ا ہے لیکن آج ہم نے خود اپنے لئے پریشانیاں اکٹھی کر رکھی ہیں ۔ ہم خود اپنے آپ کو اپنی ذات کے اعتبار سے اللہ کو راضی کرنے کے لئے دنیا و آخرت میں کمایابی کے لئے دین کے مطابق ڈھالتے نہیں ہیں جس کی وجہ سے انسانی مشین صحیح طور پر کام نہیں کرتی اور نتائج بھی خراب سامنے آتے ہیں ۔ لیکن اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ یہ مشین پھر بھی کام کرتی رہتی ہے کام کرنے سے انکار نہیں کرتی۔ جبکہ اللہ کی توفیق سے جو مشینیں انسانوں کے ہاتھوں سے وجود میں آئی ہیں ان کے اندر اگر تھوڑی سی بھی خرابی یا کمی آ جائے تو اس سے پیدا ہونے والے نتائج سے ہم سب ہی واقف ہیں۔ چند مثالوں سے اپنی بات ختم کرتا ہوں مضمون دوبارہ پڑھ کر غور ضرور کیجئے گا کہ ہم کیا کر رہے ہیں اور ہمیں کیا کرنا چاہئے تھا ؟

موبائل میں صرف بیٹری نا ڈالو یا الٹی ڈال دو یا سم نہ ڈالو یا سم الٹی ڈال دو یا موبائل کو چارج نہ کرو وغیرہ وغیرہ-

اجازت چاہوں گا

پھر کبھی اسی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے-

زندگی باقی ملاقات باقی-
Qaiser Iqbal
About the Author: Qaiser IqbalCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.