پاکستان کے 65سال اور یو۔اے۔ای کا41نیشنل ڈے

متحدہ عرب امارات 2دسمبر 2012کو اپنا اکتا لیس واں نیشنل ڈے ہر سال کی طرح اس سال بھی پورے جوش و خروش سے منانے کی تیار یوں میں مصروف ہے۔پورے متحدہ عرب امارات کو ایک مہینے پہلے ہی سے رنگا رنگ لائیٹنگ اور یو۔اے۔ای کے قومی جھنڈوں سے سجا د یاگیا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ خوبصورتی کے اعتبار سے ویسے ہی پوری دُنیا میں یو۔اے ۔ای کا کوئی دوسرا مُلک ثانی نہیں ہے۔ لیکن ہر سال نیشنل ڈے کے موقع پر یو۔اے ۔ای کو سجانے کے لیئے خصوصی طور پر کیئے جانے والے اقدامات سے اس کی خوبصورتی میں چار چاند لگ جاتے ہیں ۔ یو۔اے ۔ای۔ کو متحد ہوئے اکتالیس سال مکمل ہورہے ہیں لیکن پچھلے دس سے بارہ سالوں میں یہاں جو ترقی ہوئی ہے اُس کی کوئی مشال نہیں۔یو۔اے۔ای۔ کی ریتلی اور نرم زمین ہونے کی وجہ سے مشہور تھا کہ یہاں دس سے پندرہ منزلہ بلڈ نگ سے اُونچی بلڈنگ بنانا ناممکن ہے لیکن حیران کُن بات یہ ہے کہ آج اُسی زمین پر دُنیا کی بلند ترین بلڈنگ جس کا نام (برج خلیفہ) ہے اور جس کی اُنچائی 828میٹرزاور (2716.5فِٹ) ہے، بنی ہوئی ہے اور اس وقت برج خلیفہ دُنیا کی سب سے بلند ترین عمارت ہے اور دنیا کی سب بڑی سمندر میں جزیرہ نُما رہائیش گاہ(palm jumeria)کے نام سے مشہور ہے۔دُنیا میں سب سے بڑی(Ski Dubai indoor ice skating) اور دُنیا کا سب سے بڑ ا فِش ایکوریم جو کہ دبئی مال میں ہے اور اس کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں ہر طرح کی بڑی سے بڑی اور چھوٹی سے چھوٹی مچھلیاں دیکھنے کو ملتی ہیں اور یہی نہیں بلکہ دُنیا کا سب سے (danceing fountain (Highest musicalبھی دبئی میں ہی موجو ہے۔ وسیع وعریض شاپنگ مالز اور ہر سال سجنے والا میلا Global village)Air Show ) اور ایسے ہی بہت سے عجوبے ہیں جس کی وجہ سے اس وقت یو۔اے ۔ای اور خاص طور پر دبئی پوری دُنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔پچلھے دس بارہ سالوں میں یہاں جو ترقی ہوئی ہے وہ کسی جادو سے کم نہیں ہے لیکن اگر ہم چالیس سال پیچھے چلیں جائیںتو یہاں ریت کے ٹیلوں کے علاوہ کچھ نہیں تھا ہر طرف صحرا ہی صحرا نظر آتا تھا اُس وقت یہاں کے لوگوں کی خوراک اُونٹنیوں کا دودھ اور کھجور تھی اورروزی کمانے کا ذریعہ ماہی گیری تھا۔یو۔اے۔ای کو ملنے والی یہ شاندار، تار یخی ترقی اور تما م عرب ریاستوں کو متحد کرنا یہ نشانی ہے ایک ایماندار دیانتدار لا جواب باکمال باوقار اور با صلاحیت قیادت کی جو جناب شیخ زید بن سُلطان النہیان کی شکل میں یو ۔اے۔ای کو نصیب ہوئی ۔جناب شیخ زید بن سُلطان النہیان 1918ءکو یو۔ای۔اے کی ایک ریاست (العین) میں پیدا ہوئے اور 2نومبر 2004کو اس دُنیا ِفانی سے ہمیشہ کے لیئے رُخصت ہوگئے ۔جناب شیخ زید بن سُلطان النہیان کی کاوشوں کے نتیجے میں ہی پہلی بار 27فروری 1968ءکو عرب ریاستوں کو متحد کرنے فیصلہ کیا گیااور اسطرح عرب کی 9ریاستوں کو بارڈرز میں تقسیم کیاگیاجن کی تفصیل کچھ ایسے ہے, 1۔ ابو ظہبی 2۔دُبئی 3۔شارجہ4۔قطر5۔بحرین6۔اُم القوئین7۔فجیرہ8۔راس الخیمہ9۔عجمان،جناب شیخ زید بن سُلطان النہیان نے 3سال تک مسلسل اس کوشش میں لگے رہے کے ان تمام 9ریاستوں کو اکٹھا کرکے ایک متحدہ عرب مملکت بنائی جائے لیکن ،بحرین،قطر ،اور راس الخیمہ اپنی الگ آزاد اور مکمل خود مُختیار ریاست چاہتے تھے اس لیئے یہ تین عرب ریاستیں ساتھ شامل نہ ہوئیں اور جناب شیخ زید بن سُلطان النہیان نے بِلآخر 2دسمبر1971ءکو 6 عرب ریاستوں کو متحد کرکے u.a.eیعنی متحدہ عرب امارات کی بُنیاد رکھی اور جناب شیخ زید بن سُلطان النہیان ہی ، متحدہ عرب امارات کے پہلے صد ر اور جناب شیخ راشد بن المکتوم نائب صد ر مقرر ہوئے اورپھر تھوڑے ہی عرصے بعد 11فروری 1972ءمیں راس الخیمہ بھی مکمل طور پر متحدہ عرب امارات میں شامل ہوگیااور اس وقت متحدہ عرب امارات جن 7ریاستوں پر مشتمل ہے اُن کی تفصیل کچھ اسطرح سے ہے۔

1-Abu Dhabi, 2-Dubai 3-sharjah 4-Ajman 5-umm-al-Qaiwain 6- Fujairah 7-Rasil khaima ۔اس وقت متحدہ عرب امارات کے موجودہ صدر جناب شیخ خلیفہ بن زید النہیان ہیں جو جناب شیخ زید بن سُلطان النہان کے سب سے بڑے صاحبزادے ہیںجناب شیخ زید بن سُلطان النہیان کے کل 19بیٹے ہیںجو متحدہ عرب امارات کے اہم اداروں کے سربراہان ہیںجبکہ متحدہ عرب امارات کے موجودہ نائب صدر اورحاکمِ دبئی جناب شیخ محمد بن راشد المکتوم ہیں۔ اس وقت یو۔اے۔ای کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ پوری دُنیا میں کاروبار کے لیئے ،رہنے کے لیئے ، پڑھائی کے لیئے ،اور سکیورٹی کے اعتبار سے متحدہ عرب امارات لوگوں کی نمبر ون چوائیس ہے۔اب اگرہم پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا موازنہ کریں تو پاکستان آزادی کے 65ویں سال میں داخل ہوچکا ہے ۔ اس وقت جس طرح یو۔اے۔ای کامیابیوں کی جن بلندیوں کو چھو رہا ہے لیکن پاکستان آزادخود مختیار ریاست ہونے کے باوجود یو۔اے۔ای سے بہت پیچھے رہ گیا ہے۔یو۔اے ۔ای سے مقابلہ تو رہی دور کی بات، ہمارے ہی مُلک کا ایک حصہ بنگلہ دیش جو 1971ءمیں ہم سے الگ ہو ا آج وہ بھی ہم سے زیادہ خوشحال ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے بہت سے سرمایا کار جو پاکستان کے موجودہ حالات سے تنگ آکر اپنی فیکڑیاں اور صنعتیں بنگلہ دیش میں لگا رہے ہیں اور یہ بات یقینا پاکستان کے لیئے قابلِ تشویش ہے ۔پاکستان کے عوام کو اب تو اس بات کا احساس ہوجانا چاہیے کہ آزادی کے ان 65 سالوں میں پاکستان کو کوئی بھی دیانت دار با صلاحیت اور مُخلص قیادت نہیں مِلی چاہے پاکستان میں آمریت رہی یا پھر جمہوریت اور اس بات کا واضع ثبوت ہے ہمارے مُلک کی موجودہ صورتحال ۔پوری دُنیا میں سب سے زیادہ قدرتی وسائل پاکستان میں ہونے کے باوجود اگر ہم روزبروز پستی کی طرف جارہے ہیں تو اس کے قصور وار ہیں ہم عوام کیونکہ ہمارے ہی elect کیئے ہوئے حکمران یہ سب گل کھلا رہے ہیں۔ پاکستان میں موجود صرف معدنیات کو ہی دیکھ لیجئے اگرہمارے مُلک میں موجود کوئلے کے ذخائر کو ہی صحیح طریقے سے استعمال میں لاکر اس سے بجلی بنائی جا ئے تو پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ اور سب سے سستی بجلی پیدا کرنے والا واحد ملک بن سکتا ہے۔ لیکن یہاں تو بدقسمتی ایسی ہے کہ جو ملک سب سے زیادہ اور سب سے سستی بجلی بنانے کی خاصیت رکھتا ہے آج وہی ملک سب سے زیادہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پریشان ہے۔اسی طرح ،گندم ، چاول، گنا ، کپاس ،مکئی کی پیداوارسب سے زیادہ پاکستان میں ہوتی ہے اس کے باوجودبھی پاکستان میں آٹے او ر چینی جیسی چیزوں کی قلت ہونا یہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ اور یہ سب کچھ تب تک چلتا رہے گا جب تک پاکستان کے عوام خود اپنی تقدیر بدلنے کا نہیں سوچیں گئے۔ترقی کیسے کی جاتی ہے یہ ہمیں یو ۔اے ۔ای جیسے مُلکوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے یہاں تیل کے علاوہ کچھ بھی قدرتی طور پر موجود نہیں لیکن پھر بھی ضروریاتِ زندگی کی ہر چیز مُناسب قیمتوں میں اور آسانی سے میسر ہیں یہی سب سے بڑا فرق ہے ہماری اور یو۔اے ۔ای کی قیادت میں کہ ہمارے پاس سب کچھ ہونے کے باوجود بھی ہم بھکاری بنے ہوئے ہیں۔متحدہ عرب امارات میں رہنے والے تمام پاکستانی یو۔اے۔ای کو اپنا دوسرا مُلک سمجھتے ہیں اور یہاں پر رہنے والے پاکستانی لوگوں میں پردیس میں رہنے کا احساس بہت کم پایا جاتا ہے ،یہی وجہ ہے کہ یہاں پاکستانی کمیونٹی 14اگست کے ساتھ ساتھ یو ۔اے ۔ای کے نیشنل ڈے کو بھی بڑے ہی جوش وخروش سے یو ۔اے ۔ای کے لوگوں کے ساتھ ملکر مناتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ متحدہ عرب امارات میں رہتے ہوئے اس بات کا احساس بہت کم ہوتا ہے کہ ہم پاکستان میں ہیں یاپاکستان سے باہر،لیکن پھربھی ایک خیال مجھے اکثرسوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ ہمارے کروڑوں پاکستانی بھائی اپنے روزگار کی وجہ سے اپنے پیارے مُلک اور اپنے پیاروں سے دور کئی کئی سالوں سے پردیس میں رہنے پر مجبور ہیں اور اکثر اپنوں کی خوشیوں اور غموں میں شریک تک نہیں ہوسکتے کیا یہ ممکن نہیں ہے کہ پاکستان میں بھی ایسے وسائل پیدا کیئے جائیں اور لوگوں کے لیئے روزگار کے مواقعے فراہم کیئے جائیں تاکہ ہمارے کروڑوں پاکستانی بھائی دوسرے مُلکوں میں پردیس کی زندگی کاٹنے پر مجبور نہ ہوں اور اپنے ہی مُلک میں رہ کر اپنے اور اپنے مُلک کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرسکیں اور یہ ب تب ہی ممکن ہوسکتا ہے اگرپاکستان کے عوام اپنے ووٹ کا استعمال دیانتداری اور ایمانداری سے کریں اور حکمران پاکستان کے ساتھ مُخلص ہوں کیونکہ مُخلص ،باصلاحیت اور ایماندار قیادت ہی کسی بھی ملک کی ترقی اور کامیابی کی علامت ہے جس کی ایک مثال ہے ہمارے سامنے ہے متحدہ عرب امارات کی شکل میں۔
انشااﷲ تعالی ایک دن ایسا بھی آئیگا کہ جب پاکستان بھی دُنیا کے چند اہم ترقی یافتہ ممالک میں سے ایک ہوگا ۔۔۔آ خر میں یو۔اے ۔ای میں موجود تمام پاکستانی کمیونٹی ، متحدہ عرب امارات کے صدر جناب شیخ خلیفہ بن زیدالنہیان اور نائب صدر جناب شیخ محمد بن راشدالمکتوم کو دل کی گہرائیوں سے یو۔اے ۔ای کے 41 ویں نیشنل ڈے کی مُبارکباد پیش کرتے ہیں اور اﷲ تعالیٰ سے یہ دُعا کرتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات اسی طرح دن دُگنی اور رات چُوگنی ترقی کرتا رہے۔
Kifait Hussain
About the Author: Kifait Hussain Read More Articles by Kifait Hussain: 34 Articles with 31319 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.