خبر۔
امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں ایک پرائمری سکول میں ہونے والی فائرنگ کے واقعے
کے نتیجے میں بیس بچوں سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے۔
(بی بی سی اُردو نیوز)
آج ٹی وی پر بارک اُوبامہ کو اپنے مُلک کے بیس بچوں کیلئے رُوتا دیکھ کر
میری آنکھیں بھی نم ہُوگئیں۔
مگر یہ آنسو اِس لئے نہیں تھے کہ،، بارک اُوبامہ رُو رَہا تھا۔۔۔۔ بلکہ یہ
آنسو اِس لئے تھے کہ اُن مرنے والوں کا تعلق چاہے میرے مذہب و وطن سے نہ
ہُو۔ لیکن وُہ تمام بچےبھی کِسی نہ کِسی گھر کے روشن ستارے ہُونگے۔ اُن کے
والدین نے بھی اُنکے مستقبل کیلئے کئی سپنے دیکھے ہُونگے۔ اُور بحیثیت
انسان ہُونے کے میری آنکھوں میں آنسووٗں کا آنا ایک فطری عمل تھا۔ اُور
بحیثیت مسلمان ہُونے کے انسانیت کے قتل عام پر تکلیف محسوس کرنا بھی ایک
لازمی اَمر تھا۔
لیکن میری آنکھوں سے نکلنے والے آنسو چیخ چیخ کر بارک اُوبامہ کے آنسووٗں
سے سوال کررہے تھے۔۔۔
بتاوٗ تُم اُس وقت کہاں تھے۔۔۔۔؟ جب وزیرستان کے اسکولوں پر ڈرون حملے کے
ذریعہ نہتے بچوں کے خُون کو خاک میں مِلایا جارہا تھا۔۔
اے صرف بیس بچوں کی ہلاکت کا ماتم منانے والوں تُمہیں فلسطین کے ہزاروں بچے
کیوں نظر نہیں آتے۔۔۔۔۔؟
کیا کشمیر میں مرنے والے ہزاروں بچے انسانوں کے بچے نہیں ہیں۔۔۔۔۔؟
کیوں شام میں شہید ہُونے والے معصوم پھول تُمہیں نظر نہیں آتے۔۔۔۔؟
عراق کے لاکھوں بچے بھی تُمہارے منتظر رہے۔۔۔؟
افغانستان میں بھی تُمہاری لگائی آگ نے لاکھوں بچوں کو بے گھر کرڈالا ۔
آدھے سے ذیادہ ہمیشہ کیلئے معذور ہُوگئے۔ ہزاروں یتیم ہُوئے۔ ہزاروں سنکلاخ
چٹانوں کے نیچے ہمیشہ کیلئے مکین ہُوگئے۔ بے گھر مہاجرین بچوں کی ایک تعداد
ہے۔ جو کھلے آسمان کے تلے سرد راتوں میں ٹھٹرتے ہوئے تمہارے منتظر ہیں۔۔۔۔
مگر تُم نہیں برسے۔۔۔ لیکن کیوں نہیں برسے۔۔۔۔؟
کیا اِس لئے کہ وُہ امریکہ میں پیدا نہیں ہُوئے۔۔۔۔؟
یا اِس لئے تُم نہیں برسے۔۔۔ کہ یہ لاکھوں بچے کرسچین نہیں تھے۔۔۔۔
یا اِس لئے تُم آنکھوں میں مقید رہے کہ۔ یہ تمام بچے مسلمانوں کے بچے تھے۔
اب تُم ہی کہو۔۔ اے آنسوؤں میں تُمہارا اعتبار کیسے کروں۔۔۔۔ میں کیسے مان
لُوں کہ بارک اُوبامہ کی آنکھوں سے بہنے والے یہ آنسو مگر مچھ کے آنسوؤں کی
مِثل نہیں ہیں۔۔۔
جو آنکھ سے تو بہتے ہیں مگر دِل پر کوئی نقش نہیں چھوڑتے۔۔۔ اُور نہ ہی اِن
کے بہنے سے جگر چھلنی ہُوتا ہے۔۔۔۔ اِسلئے میں نے احتجاجاً اپنے آنسوؤں کو
آنکھوں میں ہی ضبط کرلیا۔۔۔ تاکہ کل صحیح وقت آنے پر اِنہیں بہا سکوں۔ |