بیداری کی ضرورت اور ہماری ذمہ داریاں

قوم مسلم کی حالت دن بہ دن ابتر ہوتی جا رہی ہےوجہ و سبب!اسلامی تربیت سے عاری قوم رفتارِزمانہ کے ساتھ بغیر کسی مقصد اور لائحہ عمل کےزندگی گذارنابہ الفاظ دیگراسلامی تعلیمات سے ناآشنائی اگر قومِ مسلم کے اخلاق وکردار کاجائزہ لیںتوہرگھرآتش کدئہ نمرودکانمونہ پڑوسیوں سے نالہ وشکوہرشتہ داروں سے قطع تعلق دوست واحباب سے قطع کلامی وغصّہ گرمی معاشرے میں جھگڑا،فتنہ وفساداوربغض وحسدکی لہرتناسب ِعلم دیکھاجائے تومقامِ افسوس کے سواکچھ حاصل نہیں چماروں اورپستہ قوموں سے کم معیارِ تعلیم باوجود اس کے گلیوں میں کھیلتے ہوئے بچےہاتھوںمیں کتاب وقلم کی جگہ بال،بلَّہ وگِلّی ڈنڈا اور آلات موسیقی تعطیلات کے ایّام میں کوچنگ،کمپیوٹرکلاس میں کورسیس کی بجائےفلم بینی گپیں ہانکناچہل قدمی کرنابے جا سیرو تفریح کے مقامات پر جاناگویا کہ وقت کی بربادی سڑکوںوشاہراﺅں کے کارنر پرجمع ہونابوڑھوں کامذاق اُڑانا،چڑانا،چھیڑچھاڑکرنانہ مسافروں کی تکلیف کا خیال اور نہ ہی کسی کے ہارن (HORN)کی پرواشادی بیاہ کے موقع پر سڑکوں پرشامیانے اور مکمل قبضہ کل راستہ بندمگر کسے خیال؟ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ کھیل کود کی بجائے وقت گزارہ جاتا مطالعہ میں حصولِ علم میں کاش!سڑکیں سونی ہوتیں کھیل کے میدان خالی ہوتےسنیما گھر ویران ہوتےکیسے اور کیوں؟حصولِ علم کی مصروفیات نمازوں کا اہتمام اور امور خانہ کی ذمہ داریوں کی وجہ سےعلم کے فقدان کی وجہ سے نہ ہم اعلیٰ مناصب پر فائزہیں اور نہ ہی فائز ہونے کا عزم وجذبہ یادرہے!!خدانے اس قوم کی حالت نہیںبدلی نہ ہو جس کو خود اپنے بدلنے کا احساس اگر ابتر سے برتر ہونے کی خواہش ہے؟بدتر سے بہتر ہونے کی تمنّا ہے توکرداروعمل کو چمکاﺅاوراخلاق حسنہ سے خود کو مزین کرواسلامی تعلیمات کے حصول کے لئے جدوجہد و سعی پیہم کروعلم کے حصول کے حوالے سے کوئی منصوبہ اور لائحہ عمل تیار کرووقت کے اسراف کی بجائےوقت کا صحیح استعمال کروقربانی دونیند کی اور دوسری خواہشات کی انتھک محنت کروتب کہیں جا کربلند ہوگا ہمارا معیارِتعلیم تب کہیں جاکر تعمیر ہوگا وقارِمسلم کا آشیانہ اور حاصل ہوگی ہمیںسرخروئی اور سر بلندی چل سکے گے ہم ترقی یافتہ قوموں کے ہمراہ(مگرذہن نشین رہے!!یہ ہماری منزل نہیں کیوں کہ ہم کو جانا ہے بہت اونچا حدِپرواز سے)اور دور ہوگی کسبِ معاش کی شکایت ہم سےاور خاتمہ ہوگا مفلسی وتنگدستی کا علم کی بناءپر ہم خیال رکھیں گے اسلامی حقوق وانسانی حقوق کامولیٰ توفیق عطا فرمائےمذکورہ باتوںپرہمیں عمل کرنے کی خود کی اصلاح کی معاشرے اور سوسائٹی کی اصلاح کی اوروقت کے درست استعمال کی یہی ہماری ذمہ داری ہےاور احساسِ ذمہ داری بڑاقیمتی سرمایہ ہے۔
Ataurrahman Noori
About the Author: Ataurrahman Noori Read More Articles by Ataurrahman Noori: 535 Articles with 731427 views M.A.,B.Ed.,MH-SET,Journalist & Pharmacist .. View More