دیار مغرب کے رہنے والو! خدا کی بستی دکاں نہیں ہے

آگئی خاک کی چٹکی کو بھی پرواز ہے کیا؟

امریکہ آجکل کچھ ایسی ہی صورتحال‎ ‎سے دوچار ہے

پہلے پاک چین گوادر پورٹ معاہدہ اور اب پاک ایران گیس پایپ لائن منصوبہ ان دو اقدامات نے ناصرف امریکہ بلکہ انڈیا کی بھی نیندیں اڑادیں ہیں وہ اسلۓ کے گوادر منصوبے سے جہاں بلوچستان کی عوام کا احساس محرومی کم ہو گا وہاں بلوچستان کو ہم سے جدا کرنے کی سازش کی بھی کمر چٹخ جائے گی کیونکہ چین نے بلوچستان میں ریلوے ٹریکس اور سڑکوں کا جال بچھانے اعلان کیا ہے اس منصوبے کے مکمل ہونے کے چند سال بعد ہم امریکہ اور یہود کے سب سے بڑے ہتھیار آئی ایم ایف کے تمام قرضے انکے منہ پر دے ماریں گے.

گیس پائپ لائن منصوبہ پر امریکہ نے پاکستان کو دھمکانے کی کوشش کی مگر زرداری صاحب نے صاف صاف کہ دیا کہ اس منصوبے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی!

یاد رہے کہ اس منصوبے کے مکمل ہونے سے گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے کافی ہد تک نجاعت مل جایۓ گی.

گذشتہ دنوں اسی کا ردعمل ہمیں کوئٹہ میں گرنے والی معصوم لوگوں کی لاشوں کی صورت نظر آیا دشمن ہمیں سول وار میں مبتلا کرنا چاہتا تاکہ اس چمن کے ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں اور اسے ہم پر قابض ہونے میں خاص دقت نہ ہو ہمیں سب دشمنیاں بھلا کر ایک ہونا ہے اور ان نامنہاد ملاؤں کی باتوں میں نہیں آنا جو دین اسلام کو مسلک کی صورت ٹکڑوں میں تقسیم کررہے ہیں اور دشمن اسی چیز سے فائیدہ اٹھا رہا ہے...

چل لینے دو جتنی چالیں چلنی ہیں مغرب نے اس سے پہلے بھی سو بار کر چکے ہیں وہ امتحاں ہمارا کبھی طالبان کی صورت تو کبھی ڈکٹیٹر کی صورت مگر ہر بار یہ قوم ایک ہو گئی شاید یہ جانبازی مسلماں کے خون میں شامل ہے اسلۓ تو افغانستان سے فرنگی اب بھاگنے کی سو چ رہا ہے جیسے سوات سے پاک فوج نے مار بھگایا تھا ظالمان کو اور ان کی چھاتی میں گاڑ دیا تھا پاک وطن کے پاک پرچم کو اور پوری دنیا کو بتا دیا تھا کہ
تیغوں کے سائے میں ہم پل کر جواں ہوئے ہیں
خنجر حلال کا ہے قومی نشاں ہمارا

آئیے اور اپنے ملک کی خدمت میں کوئی کردار ادا کیجیئے کونکہ تم نے وہ کام نہ کیا تو خدا وہ کام کسی اور سے کروا لے گا اور تم خالی ہاتھ رہ جاؤ گے اس دن جب تم سے قیامت میں سوال کیا جائےگا
کشتی حق کا زمانے میں سہارا توہے
عصر نو رات ہے،دھندلا سا ستارا تو ہے.....

You can contact me at facebook.com/srkb007
Shahrukh khan baloch
About the Author: Shahrukh khan baloch Read More Articles by Shahrukh khan baloch: 16 Articles with 23583 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.