کراچی:سٹی گورنمنٹ کا ایک مستحسن کارنامہ

گزشتہ دنوں یہ خبر ڑھ کر اور بعد میں یہ دیکھ کر بھی بہت خوشی محسوس ہوئی کہ کراچی سٹی گورنمنٹ نے لیاقت آباد ٹاؤن میں ایک اون کراچی پارک کا افتتاح کیا۔ پارک، پلے گراؤنڈ، اور باغات جہاں شہریوں کی ایک اہم ضرورت ہوتے ہیں وہیں یہ باغات اور پارکس شہر کی کو خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔لیکن کراچی اون پارک اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ یہ چالیس دن کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔ اس سے جہاں تعمیراتی اخراجات میں کمی واقع ہوئی وہیں عوام کو ایک معیاری تفریح گاہ کا تحفہ بھی برقت مل گیا۔ اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔اگر یہی جذبہ، یہی سوچ رہی تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم اس گلوبل ولیج بنتی دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کریں۔

سٹی گورنمنٹ نے جہاں اس پارک کی تعمیر میں دلچسپی لے کر اس پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے وہیں سٹی گورنمنٹ چاہیئے کہ جو پارک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں یا جہاں توجہ کی کمی ہے وہاں بھی دھیان دے کر ان کو بھی مزید خوبصورت بنایا جائے کیوں کہ ہمارے اس شہر میں فیملی پارکس کی تعداد بہت محدود ہے اگر اس میں بھی کچھ پارکس ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ہوجائیں گے تو اس سے عوام کو پریشانی ہوگی۔ بہرحال لیاقت آباد ٹاؤن میں اون کراچی پارک کی ریکارڈ مدت میں تعمیر ایک اچھا کارنامہ ہے جس کی سراہا جانا چاہیے اور میں اس فورم کے ذریعے سٹی ناظم جناب مصطفیٰ کمال اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،اور اللہ سے دعا ہے کہ یہ یہی جذبہ ہمارے تمام ذمہ داران کے دلوںمیں بھی بیدار ہوجائے تاکہ مہنگائی، مصائب اور پریشانیوں کے شکار عوام کو ریلیف مل سکے۔
Saleem Ullah Shaikh
About the Author: Saleem Ullah Shaikh Read More Articles by Saleem Ullah Shaikh: 534 Articles with 1459395 views سادہ انسان ، سادہ سوچ، سادہ مشن
رب کی دھرتی پر رب کا نظام
.. View More