دیوانوں کی چال

بادامی باغ لاہورکاجب واقعہ ہواتورب کی شان ہم اس دن لاہور ہی میں تھے صبح جب بازار گئے توروزنامہ دنیانیوز پہ خبر پڑھی توبے ساختہ زبان سے نکل پڑااناللہ واناالیہ راجعون کوئی چال چل گیااوردشمن نے ہنسی اُڑائی جب تحقیق کی گئی تودوآدمی شاہدعمران اورساون مسیح آپس میں پکے دوست ہی نہیں بلکہ جگری یار تھے یہاں تک کہ اندھیرنگری اورچوپٹ راج تھاکہ دونوں شراب پانی کی طرح پیتے تھے۔اچانک یہ خبرآئی کہ اس ساون مسیح نے گستاخی کی ہے ۔مسلمانوں کاطرزعمل توہمیشہ امن وامان کارہاہے ،ساون مسیح توبچ گیاجس پہ گستاخی کاالزام لگاہے لیکن مسیحی بستی جل گئی ۔یہ بڑے افسوس کامقام ہے ۔اس پہ اپناایک واقعہ لکھاجارہاہے کہ جب میری عمرتقریباًچودہ سال تھی تین بھائی رات کوکسی بات پہ آپس میں الجھ پڑے ایک نے کہاکہ صبح میں تمہاراخرچ نہ کرواﺅں تومجھے اپنے باپ کابیٹانہ کہنا،صبح وہ تمام مساجد میں جاکراعلان کرواتاہے کہ فلاں فلاں مر گئے گیارہ بجے جنازہ ہے ہمارے ہاں بھی وہ شخص آیاکہنالگاکہ اعلان کرناہے میں نے معلومات کی تووہ دونوں کاحقیقی بھائی تھااعلان کردیااب گیارہ بجے جنازے کے وقت لوگ ہی لوگ جن کااعلان کیاوہ زندہ پھر رہے ہیں تمام شرکاء حیران بول بھی نہیں سکتے ان کے ساتھ بلاخر انہیں کسی نے بڑھ کے بتایا کہ جناب والاآپ کی فوتگی کے اعلانات مساجد میں سنے ہم جنازے کوکندھادینے آئے تھے انہوں نے مہمانوں کومطمئن کیااور کہاکہ ہمارابھائی ہمیں چونالگاناچاہتاتھااور اس میں وہ کامیاب بھی ہوگیااب آپ تمام حضرات کھاناکھانے بغیر نہیں جائیں گے ہمارے بھائی نے آپ تمام حضرات کوتکلیف دی ہے پھر کیاتھا انہوں نے فوراًدوردراز سے آئے ہوئے مہمانوں کے لیے کھانے وغیرہ کااہتمام کیاواقعی وہ ان حضرات کوخوب نقصان پہنچاگیااور دنیاکوہنساگیا۔ یاد رہے کہ وہ تینوں بھائی آج 1مئی 2013ءکوبھی زندہ ہیں ۔ایساہی واقعہ لاہور میں بھی پیش آیادونوں دوستوں کی یاری رنگ لائی اورپوری بستی کوآگ کی لپیٹ میں لے لیا۔اس بات کی اجازت امن والامذہب اسلام نہیں دیتااگرواقعی اس بدبخت نے توہین کی ہے تووہ سزاکامستحق ہے لیکن پوری بستی والوں کاکیاقصور ہے کہ اس کوجلایاجائے ۔اس کو قانون کے رکھوالے جرم ثابت ہونے کے بعد عبرت ناک سزادیں تاکہ آئندہ رب کی زمیں پہ کوئی گستاخی کاتسور بھی نہ کر سکے۔وہ بڑابدنسیب اور بدبخت انسان ہے جورحمت کائنات ﷺ کی توہین کرتاہے ،اللہ پاک کی لاٹھی بے آواز ہے جب سر پہ لگے گی پھر آواز کاپتہ نہیں چلے گااللہ پاک تمام انسانوں کوہدایت نصیب فرمائے ۔(آمین)
Qazi Muhammad Israil
About the Author: Qazi Muhammad Israil Read More Articles by Qazi Muhammad Israil: 38 Articles with 38449 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.