مئی آن پہنچا ہے یہ مہینہ ویسے تو گرمی کے لحاظ سے بھی مشہور ہے جس مئی کی گرمی کی
حدت کے بارے مولانا اسماعیل میرٹھی نے لکھا تھا
مئی کا آن پہنچا ہے مہینہ
بہا چوٹی سے ایڑی تک پسینہ
مئی کے شروع ہوتے ہی مزدوروں کے حقوق کے لئے اور ان سے اظہار یکجہتی کے لئے سیمینار
اور ریلیاں منعقد کی جاتی ہیں لیکن آج بھی مزدور کی حالت جوں کی توں ہے لیکن آج مئی
پر لکھنے کا مقصد کچھ اور ہے اس مہینے کو پاکستان میں کافی اہمیت حاصل ہے ۔
2 مئی 2011ءکو پاکستان کی خود مختاری پر ایک ایسا داغ لگایا گیا جب امریکی کمانڈو
دندناتے ہوئے پاکستان کے شہر میں گھستے ہیں اور ایک ڈرامہ رچا کر میرے پیارے ملک کو
اور پاک فوج کو بدنام کرنے کی ایک کوشش کرتے ہیں اس سے اگلے دن کو’ ’آزادی صحافت“کے
نام سے منایا جاتا ہے اسی دن کچھ نام نہاد آزادی صحافت کا پرچار کرنے والے کچھ
صحافی بھی امریکی پروپیگنڈے کی تکمیل میں ان کی زباں بولتے ہوئے پاکستان کے اداروں
کی کارکردگی پر سوالیہ نشاں لگاتے ہیں ،لیکن آج دوسال گزرنے کے بعد سچ ظاہر ہونا
شروع ہو گیا ہے کہ اصل حقائق کچھ اور تھے ۔
جی وہ بھی تو یہی مہینہ تھا جب پاکستان نے دنیا کی آنکھیں میں آنکھیں ڈال کر جرات و
بہادری سے دنیا کی اور عالمی طاقتوں کے دباؤ کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے
کرتے ہوئے دنیا کو باور کرا دیا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان دنیا کے نقشے پر قائم
رہنے کے لئے بنا ہے اور اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں پھوڑ ڈالیں
گے جب پاکستان نے ایٹمی دھماکے کئے توپاکستان کے علاوہ مسلم دنیا میں بھی ایک خوشی
کی لہر دوڑ گئی اور اسلامی دنیا اس ایٹمی بم کو ”اسلامی بم“کا نام دینے لگی کیونکہ
پاکستان کو اسلام کے نام سے آزاد کروایا گیا تھا جب پاکستان ایٹمی قوت بن گیا تو
مسلم دنیا اسے واضح طور پر ”اسلام کا قلعہ“کہنے لگی ،ایٹمی دھماکے ہونے کے بعد
صیہونی قوتوں کو خطرہ لاحق ہو گیا کہ جذبہ ایمانی کے بعد پاکستان کے پاس ایٹمی قوت
بھی آگئی ہے کہیں وہ دنیا کے نقشے میں صیہونی قوتوں کو للکارنے کی کوشش نہ کرے ،اسی
وجہ سے مئی1998کے بعد سے پاکستان کے خلاف سازشوں کا اک جال بچھ گیا کہ کسی طرح
پاکستان کو ایٹمی طاقت سے محروم کیا جا سکے انشاءاللہ بدی کی ان قوتوں کا یہ خواب
صرف خواب ہی رہے گا جو کبھی پورا نہیں ہوگا۔ ان سازشوں میں صیہونی قوتوں نے ایک
بلاک بنایا جس میں سر فہرست امریکہ، اسرائیل اور ان کے حواری شامل ہیں جنہوں نے
پاکستان کے پڑوسی اور روایتی حریف بھارت کو بھی ساتھ ملا لیا ہے کیونکہ بھارت ایٹمی
قوت بننے کے بعد سے پاکستان کو برباد کرنے کے مذموم منصوبے بنا رہا تھا لیکن جب
پاکستان نے ایٹمی دھماکے کئے تو اس ہندو بنئے کی نیندیں اڑ گئیں ۔
صیہونی قوتوں کے اس اکٹھ نے منظم طریقے سے پاکستان میں”سی ۔آئی۔اے “،”ڈائن
کارپ“،بدنام زمانہ تنظیم” بلیک واٹر“،بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“اسرائیلی
ایجنسی”موساد“ان کی مدد کے لئے افغانی ایجنسی ”خاد“بھی شامل ہیںجن کا مقصد پاکستان
میں دہشت گردی کو فروغ دینا ہے دشمن اپنے مذموم مقاصد میں بڑی تگ و دو سے مصروف ہے
کبھی پاکستان کے خوبصورت شمالی علاقہ جات کو جنگ میں دھکیل کر خون کی ندیاں بہائی
جاتی ہیں ،کبھی بلوچستان کی علیحدگی پسند تحریکوں کو ہوا دے کر لاشیں گرائی جاتی
ہیں،تو کبھی میرے عروس البلاد میں لسانیت اور فرقہ واریت کو ہوا دے خون کی ندیاں
بہائی جاتی ہیں ،تو کبھی خود کش حملوں کی وجہ سے میرے وطن کے معصوم لوگوں کو نشانہ
بنایا جاتا ہے ان ملک دشمن عناصر کا ٹارگٹ ہماری ایٹمی قوت ہے جو ان کی آنکھوں میں
کانٹے کی طرح چبھ رہی ہے یہ ملک دشمن عناصر میرے ملک کے حالات کو خراب کرکے اپنے
مذموم مقاصد تکمیل کے خواہاں ہے لیکن یہ بھول چکے ہیں یہ وہ قوم ہے جو اپنے ملک کی
حفاظت کے لئے اپنی جان کی قربانی دینا اپنا فخر سمجھتی ہے اس ملک کے باسی جذبہ
ایمانی سے سرفراز ہونے کی وجہ سے شہادت کے شدت کے متمنی ہیں جی ہاں یہ وہ عظیم قوم
ہے جو اپنے ”ایٹم بم “کی حفاظت کے لئے بھوک سے پیٹ پر پتھر بھی باندھ سکتی ہے اور
اس ملک میں ایسے عظیم بزرگ ہستیاں بھی ہیں جو عمر ضعیفی میں بھی پاکستان پر کٹ مرنے
کو تیار ہیں ۔
اے یہودی لابی کے ہمنواؤ اور صیہونی طاقتوں کے آلہ کارو،اپنے مذموم مقاصد سے باز
آجاؤ ،کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ قوم جاگ اٹھے اور تمہیں روئے زمین پر سر چھپانے کی بھی
جگہ نہ ملے۔ |