پاکستان کے دوست یا دشمن کے وفادار؟

اینٹی پاکستان میڈیا بھارتی دہشت گرد اور را کے ایجنٹ سربجیت سنگھ کی قیدیوں کے ہاتھوں حادثانہ موت جوکہ جھگڑے کی وجہ سے ہوئی پر تین دن تک درد و غم سے بلبلاتا رہا. مروڑ تھے کہ رکنے میں نہیں آرہے تھے لگتا تھا کہ اب انہیں خون کی الٹیاں بھی لگ جائیں گی.

مگر وہ میڈیا کتنی مکاری سے پاکستانی شہری کی مقبوضہ کشمیر میں دانستہ شہادت کو ہضم کر گیا یہ ہم سب نے دیکھا کہ کیسے انہوں نے محترم ثنااللہ صاحب پر بھارتی فوجی کا کلہاڑے سے حملہ جسے بھارتی حکومت کی سرپرستی حاصل تھی کیسے قیدیوں کا اشتعال بنا کر آپ کو دکھا دیا. سوچے سمجھے پلان کے مطابق کشمیر کی جیل کو چنا گیا. کیوں؟ کیونکہ جب جب ثنااللہ کی شہادت کا نام آئے گا تب تب کشمیر کا نام آئے گا. اور دنیا کو تاثر ملے گا کہ کشمیریوں نے ثنااللہ کو شہید کر کے بھارت کا بدلہ لے لیا.

وہ جہنمی فوجی کلھاڑا لے کر جیل میں داخل ہوگیا. اسے خواب بھی آگیا کہ یہاں پاکستانی موجود ہے. اسکے پاس ایک منتر تھا جس سے تمام تالے کھلتے چلے گئے. اس نے خاص چشمہ لگا رکھا تھا جو اسکی رہنمائی کر رہا تھا کہ ثنااللہ کون ہے اور کہاں ہے. اس نے حملہ بھی کر دیا اور ثنا اللہ چپ چاپ کومہ میں بھی چلا گیا. واہ کیا کہانی گھڑی ہے. اب سوال یہ ہے کہ عاصم جھلی اور اینٹی پاکستانی میڈیا جتنا غیر ملکی دھشت گردوں کی رہائی کے لیئے بیوہ اور رنڈوے ہو کر بین کرتے ہیں وہاں ڈاکٹر عافیہ کی باری میں کیوں انکی سات نسلیں یتیم ھو جاتی ہیں؟

آپ کا ھمدرد نہیں ہے یہ سیفما کا جھوٹا کھانے والا میڈیا پھر بھی آپ اسکا بائیکاٹ کیوں نہیں کرتے؟

کیوں اسکے آقا بھارت کی فلمیں اور گانے سنتے ہیں؟ میڈیا نے تو پاکستان کا منفی اور بھارت کا مثبت چہرہ دکھانے کے لئے راتب کھا یا ہے. اسی لئے وہ انکا پالتو کتا ہے. آپ نے تو انکی گولیاں اور بم کھائے انکی وجہ سے اپنے پیاروں کے جنازے اٹھائے نفرت سہی. پھر بھی آپ انکی فلمیں دیکھتے ھیں ؟ اب آپ خود کو کس مقام پر دیکھتے ہیں؟ پاکستان کے دوست یا دشمن کے وفادار؟

saddam hussain
About the Author: saddam hussain Read More Articles by saddam hussain: 19 Articles with 14669 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.