قانون سازی کے میدان میں عربی زبان کی اہمیت

عربی زبان بین الاقوامی زبانوں میں ایک ایسی منفرد زبان ہے،جسے حیات ِجادوانی حاصل ہے۔تغیر وتبدل کی لہریں اسکو متاثر کرنے سے قاصررہی ہیں۔عربی زبان محض ایک زبان ہی نہیں بلکہ یہ دین وملت کی امین،بین الاقوامی روابط کا موثر ترین ذریعہ،اسلامی علوم وفنون کا خزینہ اور جدید عصری علوم کا اہم ترین آلہ بھی ہے۔ عربی زبان کی ایک مسلمہ خوبی ےہ ہے کہ بین الاقوامی شہرت کا حامل مذہب اسلام اپنی تمام تر تعلیمات اورتہذیب وثقافت کے بےان کرنے میں عربی زبان کو بطورترجمان استعمال کرتا ہے،مسلمانوں کا عربی زبان سے رشتہ محض زبان کہ اعتبار سے نہیں بلکہ دین کے رشتے کی وجہ سے ہے ،مشرق ومغرب میں مسلمانوں کی نمائندہ زبان عربی ہی سمجھی جاتی ہے،اسلامی دستور قرآن کریم کی شکل میں اور اس دستور کی تشریحات خاتم الانبیاعلیہم السلام کی احادیث کی صورت میں عربی زبان کی رونق میں اضافہ کرتے نظر آتے ہیں ۔

عربی زبان فصاحت،بلاغت،اعجازوایجاز میں اپنی مثال آپ ہے لیکن اس سے ہماری محبت فقط اسکی فصاحت وبلاغت یا دیگر خوبیوں کی وجہ سے نہیں بلکہ اس وجہ سے ہے کہ ےہ اللہ جل شانہ کے آخری کلام قرآن کریم کی زبان ہے۔آپﷺ اورجنتیوں کی زبان ہے۔ےعنی عربی زبان صرف دنیا ہی کی نہیں بلکہ اللہ تعالی ٰ سے راز ونیاز کی زبان ہے۔

یہ اسلام کی ترجمان ،اسلام کو سمجھنے کا آلہ اور وحی الٰہی سمجھنے کا زریعہ ہے۔اسلامی تہذیب وثقافت کا گنجینہ ہے ۔اسلام سے متعلق دوسرے تمام علوم کی امین ہے،لہذا اس زبان کے مقدس اور با برکت ہونے میںشک وترددکا کوئی مقام نہیں،قرآن مجید صرف عربی زبان میں نازل نہیں ہوا بلکہ عربی کی طرف دعوت بھی دے رہا ہے،اوراسکی فصا حت وبلاغت کا علم بردار بھی ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس حقیقت باھرہ کوبڑے ا ہتمام کے ساتھ کئی مختلف آیات میں مختلف طریقوں سے دہرایا ہے۔اور بار بار ارشاد فرمایا کہ ایک فصیح وبلیغ اور روشن زبان ہے اسکا اندازِ بیان غیر مبہم اور صاف ہے۔اس سے معانی کی طرف رسد و وصول آسان ہے ۔آپﷺ نے ارشاد فرمایا
احبواالعرب لثلاث: لانی عربی،والقرآن عربی ولغة اہل الجنة عربی [الحدیث]
عربوں سے محبت کرو اس لیے کہ میں عربی ہوں قرآن عربی ہے اور جنت کی زبان عربی ہے۔

عربی زبا ن کو اگر مسلمانوں نے ،اسلامی ممالک نے اور مسلم سرکردہ شخصیات نے اہمیت دی توامید ہے کہ یہ قوم اسلام کے ورثہ،اسلام کی روح اور اسلامی علوم وفنون کے ذخائر سے مالامال ہو جائیگی۔

عربی زبان و ادب کی اہمیت،منفعت اورافادیت صرف اہل علم اور عام مسلمانوں ہی کے لیے نہیں بلکہ عام انسان لے لیے بھی واضح ہے۔عربی زبان بطور زبان کے پوری دنیا میں بولی اور سمجھی جاتی ہے۔عرب لیگ میں شامل خود عربوں کے۲۲ ممالک کے علاوہ عالم اسلام کے اکثر پڑھے لکھے لوگ بھی عربی زبان بقدر کفایت جانتے ہیں ۔

جبکہ عربی زبان بطور ادب اور ثقافت کے تو شاید کائنات کے تمام زبانوں سے کہیں زیادہ ادبی ذخیرہ سے مالامال ہے اور ایسا کیوں نہ ہو اسکو کو تمام انبیاءاور رسولوں کی زبان ہونے کا شرف حاصل ہے اسکو تمام کتب سماویہ بشمول قرآن کریم کے ظرف ہونے کا افتخار و اعزاز ہے

عربی زبان محض ایک زبان ہی نہیں بلکہ تہذیب وتمدن کا پیکر بھی ہے۔اس زبان سے دلوں کے اندر وسعت پیدا ہوتی ہے۔ذہن وسیع ہوتے ہیں اورسوچ وفکر کا مادہ پیدا ہوتا ہے۔

محدث العصر حضرت علّامہ مولانا یوسف بنوری رحمةاللہ علیہ کا اقتباس پیش خدمت ہے۔

اسلام اور عربی زبان کا جو باہمی رشتہ ہے وہ محتاج بیان نہیں اسلام کا قانون عربی زبان میں ہے۔اسلام کا آسمانی صحیفہ قرآن کریم عربی میں ہے۔ا ٓپﷺ کی زبان عربی میں ہے ۔آپﷺ کی تمام تر تعلیمات، ہدایات، ارشادات،پورا ذخیرہ عربی میں ہے۔

حضرت علامہ محمد انور شاہ کشمیری رحمةاللہ علیہ فرماتے ہیں قرآن وسنت کو سمجھنے کے لیے جس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت کسی شخص کو ہوتی ہے وہ فن لغت وادب ہے،اس واسطے کہ اسکے زریعے عربوں کی گفتگو کا اسلوب وامتیازاور ان کے کلام کی خصوصیت اور ان کے محاورات کا اختصاص پہچانا جا سکے اور یہ کہ انسان جب ان سے محو گفتگو ہو تو اس کلام میں دخول وخروج،تقدیم وتاخیر،تعریف وتنکیر،حذف وتعبیراور اظہار واضمار کا طریقہ اس فن سے ہی آئے گا -

محترم قارئین کرام: آج مسلمانوں کے درمیان افتراق کی جہاں اور بہت ساری وجوہات ہیں وہاں ایک وجہ عربی کا فقدان بھی ہے۔کیونکہ کسی قوم کی زبا ن کا ایک ہونا یہ اس قوم کے دلوں کے قریب ہونے کی علامت ہے۔اسمیں اتفاق واتحاد کی مضبوط کڑی ہے۔اور اگر یہ کڑی ٹوٹ گی تو اس قوم کا شیرازہ بکھرنے میں دیر نہیں لگتی تاریخ اسکی شاہد ہے۔

zubair
About the Author: zubair Read More Articles by zubair: 40 Articles with 70514 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.