دنیا کی سب سے
قیمتی اور انمول شے وقت ہے۔ جو ایک بار گزر جائے تو پھر کبھی لوٹ کر واپس
نہیں آتا ہے۔ ہماری زندگیوں میں وقت کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ
وقت پر کئے جانے والے فیصلے اور بے وقت پر کئے جانے والے فیصلوں سے ہماری
زندگیوں کا دھارا ہی بدل جاتا ہے اور ہم میں سے اکثر لوگ درست وقت پر درست
فیصلہ نہ کرنے پر ساری زندگی پچھتاتے رہتے ہیں؟
اللہ تعالیٰ نے سب کو ایک متعین وقت کے لئے اس دنیا میں بھیجا ہوا ہے اور
سب ہی نے ایک دن واپس لوٹ جانا ہے لیکن ہم وقت سے فائدہ نہ اٹھا کر قسمت
اور نصیب پر سارا الزام ڈال دیتے ہیں حالانکہ کہ قرآن میں بھی ہے کہ انسان
کو وہی کچھ ملتا ہے جس کی وہ کوشش کرتا ہے تو پھر ایسا رویہ، ایسی سوچ کیوں؟
آج ہم زندہ ہیں اپنی مرضی سے ہر کام کر سکتے ہیں جو اللہ اور اسکے رسول کی
تعلیمات کے مطابق ہوں۔ ہم نے اپنے وقت کا حساب بھی دینا ہے لیکن ہم میں سے
بیشتر لوگ شاید غفلت کی وجہ سے اس بات کو بھول چکے ہیں؟ ہم اللہ کے قوانین
و اصول سے دور ہو کر اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔ کیا ہم نے کبھی اس بات پر
غور کیا ہے کہ ہم جتنا وقت
موبائل پر ایس ایم ایس کرنے
آئی مس یو کہنے
آئی لو یو کہنے
جھوٹ بولنے
فریب دینے
والدین کی نافرمانی
اور دیگر اسی طرح کی باتوں میں صرف کرتے ہیں کہ برعکس ایسے کام کیوں نہیں
کرتے جس سے ہم کو آخرت میں کوئی شرمندگی نہ ہو۔ اس بات پر سوچیے ضرور کیوں
کہ آپ نے اپنے ہر عمل اور کام کا اللہ کو جواب دینا ہے؟ اگر نہیں تو پھر
جیسے ہیں ویسے رہیے کیوں کہ آپکی زندگی میں مداخلت کرنے کا کوئی حق کسی کو
بھی نہیں ہے؟ |