مصوری کی دنیا میں پینٹ کلرز اور برش کا ساتھ لازم وملزوم
ہے لیکن بر طانیہ میں ایک ایسا مصور بھی موجود ہے جو بال پین کو استعمال
کرتے ہوئے حقیقت سے قریب تر شاہکار بنانے میں مہارت رکھتا ہے۔
|
|
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق Jacob نامی یہ نوجوان مصور عام پین سے تحریر
لکھنے کے انداز میں رنگ کینوس پر بکھیرتا ہے اور برش کا استعمال کیے بغیر
دیکھتے ہی دیکھتے دلکش اور حقیقت سے قریب تر تصاویر سامنے ابھر آتی ہیں۔
|
|
جیکب اپنے اس انوکھے فنِ مصوری کے باعث منفرد شہرت رکھتا ہے اور اسی طریقہ
کار کے ذریعے مصوری کے شاہکار تخلیق کرتا ہے۔ |